Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

کشمیر میں مظلوموں کی مزاحمت کربلا کا تسلسل

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 21, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
10 Min Read
SHARE
سرینگر//  لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ امام حسینؓجرات، بہادری، استقامت اور قربانی کی علامت ہیں اور ظالموں سے نبردآزما رہنے نیز مظلوموں کے ساتھ شمار ہونا ان کا خاصہ ہے ۔ بھارتی حکمرانوں کی جانب سے جبری الیکشن کا عمل دراصل ظلم و جبر کو قانونی تحفظ دینے کا عمل ہے اسلئے اس کا مکمل بائیکاٹ ہم سبھی پر لازم ہے۔ملک نے امام حسین ؓ کی شہادت کے سلسلے میں بسنت باغ گائو کدل میں ایک مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین ؓ اور انکے خانوادے نے ایک حق پر مبنی معاملے کیلئے کربلا کے ریگزار کو لالہ زار بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ امام عالی  مقام ؓ  دراصل جرات، بہادری، استقامت اور قربانی کی تابناک علامت ہیں اور ظالموں سے نبردآزما رہنے نیز مظلوموں کے ساتھ شمار ہونا ہی ان کا خاصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ امام حسین ؓ نے دین کی حفاظت کیلئے اپنے خانوادے کے ساتھ جان کی بازی لگادی اور یوںانکی لازوال قربانی تاریخ ِ اسلام کا وہ زریں باب بن گئی جس کی روشنی عالم انسانیت کو ظلم اور ظالم کے مقابلے میں ڈٹ جانے کا پیغام دیتی رہے گی۔ ملک نے کہا کہ جموں کشمیر میں جاری تحریک آزادی دراصل مظلوموں کی مزاحمت ہی ہے اور یوں یہ تحریک بھی کربلا کا  ہی تسلسل ہے جس کابنیادی سبق اور سچائی کے موقف پر ڈٹ کر ظالم کے خلاف سرنگوں ہوجانے کے بجائے سر کٹادینا اور اس کے ہاتھ مضبوط کرنے کے بجائے اس کے ہاتھوں کو روکنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا تسلط کشمیریوں کو قتل، زخمی، قید،اور تباہ کررہا ہے ۔ ہم مظلوم کشمیری ہر روز کرب و بلا سے نبرد آزما ہوتے رہتے ہیںاور ہمارا ظالم اپنے ظلم کو چھپانے اور اسے قانونی تحفظ فراہم کرنے کیلئے آئے روز یہاں جمہوریت کے نام پر الیکشن ڈرامہ رچتا رہتا ہے۔اسی عمل سے یہ ظالم اقوام عالم کی رائے عامہ کو بھی گمراہ کرنے کی کاوشیں کرتا ہے اور یوں الیکشن کا یہ عمل ہمارے اوپر ظلم و جبر کو مذید فروغ دینے کا باعث بنتا ہے۔ ملک نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ہم سبھی کو امام عالی مقام ؓ کا سچا سپاہی بنتے ہوئے اس ظالمانہ عمل سے اپنے آپ کو دور رکھنا چاہئے اور’ حق خودارادیت تک کوئی الیکشن نہیں‘ کے اصول پر کاربند ہوجانا چاہئے۔ ملک نے کہا کہ گزشتہ روز اشموجی کولگام میں رفعت جان فوجی جبر کی وجہ سے شہید ہوگئیں کیونکہ فوج نے اسکے معصوم بھائی کو گرفتار کیا ہے ۔  بھارت کے حکمران اور انکے کشمیری گماشتے بچوں کی تعلیم کے ساتھ کھیلتے  ہوئے عین تب جب کہ سالانہ امتحانات منعقد ہوتے ہیں پنچایتی اور بلدیاتی الیکشن ڈرامہ کھیل رہے ہیں اور یوں کشمیری طالب علموں کے مستقبل کے ساتھ بھی کھلواڑ کیا جارہا ہے۔
 
 

۔6 تھانوں میںآج بندشیں 

سرینگر/بلال فرقانی/ شہر کے آبی گزر علاقے سے نکلنے والے روایتی عاشورہ جلوس پر امسال بھی بندشیں عائد ہونگی،جبکہ شہر کے 6پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں دفعہ144کے تحت حکم امتناعی نافذ رہے گا۔ انتظامیہ نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سیول لائنز میں10محرم الحرام کے ماتمی جلو سوں کی برآمد گی پر تین دہائیوں سے عائد پابندی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ لیا۔10محرم الحرام یعنی جمعہ کو انتظامیہ نے شہر سرینگر کے6پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں بندشیں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ۔ پائین شہر کے 6اور کوٹھی باغ پولیس تھانوں کے حدود میں بندشیں عائد رہیں گی۔
 

شہدائے کربلا کو گورنر اور فاروق کا خراجِ عقیدت

سرینگر//گورنر ستیہ پال ملک نے حضرت امام حُسینؑ اور شہدأ کربلا کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔یومِ عاشورہ کے سلسلے میں جاری ایک پیغام میں گورنر نے کہا ہے کہ حضرت امام حُسین ؑ اور اُن کے جانثار ساتھیوں نے صداقت، انصاف اور روا داری کے لئے اپنی عزیز جانوں کی قربانیاں پیش کیں۔انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ کربلا ہمیں انسانیت کے اُصولوں اور اقدار کی یاد دلاتا ہے۔گورنر نے ریاست میں قیام امن اور بھائی چارے کے لئے دُعا کی ہے۔ادھر نیشنل کانفرس صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے یوم عاشورہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ میدان کربلا میںحضرت امام حسین ؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی شہادت کو تاریخ عالم حق و صداقت کی علمبرداری کیلئے فقید المثال قربانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں جب بھی اور جہاں کہیں بھی ظلم وظالم کی پرچھائیاں آگے بڑھنے کا ارادہ باندھیں گی، بے سروسامان مظلوم انسان امام عالی مقام  ؓ کی عظیم شہادت کے فلسفے کو سامنے رکھ کر باطل کو عبرت ناک شکست سے دو چار کرنے میں کامیاب ہوں گے ۔ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ چودہ صدیاں گزرجانے کے بعد آج بھی عالمی انسانیت حق و صداقت کے علمبردار حسین ؓ اور ان کے جانثاروں کی قربانیوں پر فخر کررہی ہے۔ اور یہ سلسلہ تاقیامت اسی طرح جاری رہے گا۔ 
 

قربانیوں کی لاج رکھنا فرض اور قرض:صلاح الدین

مظفر آباد// حزب سر براہ اور متحدہ جہاد کونسل چیئرمین سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ شہدا ء کر بلانے قلیل اور کم و سائل ہونے کے باوجود کلمۃاللہ اور حق و صداقت پر مبنی نظام کو قائم و دائم رکھنے کیلئے ہاتھ دینے کے بجائے سر کٹوانے کو تر جیح دی ۔صلاح الدین نے کہا کہ کشمیری عوام بھی حسینی مشن کے لائحہ عمل پر عمل پیراہیں اور اپنا بنیادی حق حاصل کرنے کیلئے ایک جائز اور آئینی جدوجہد میں مصروف ہیں ،یہاں ہر صبح اور شام کر بلا کی یاد دلاتا ہے،معصوم بچے،بچیاں ،بزرگ اور جوان فورسز اور قابض قوتوں کے ہاتھوں قتل ہو رہے ہیں،بینائی سے محروم ہورہے ہیں اور تعزیب خانوں میں تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں،ان قربانیوں کا احساس ہماری قوم کو ہر لمحہ رکھنا ہو گا ۔کیونکہ ان قربانیوں کی لا ج رکھنا نہ صرف فرض بلکہ ہم پہ قرض بھی ہے ۔ صلاح الدین نے واضح کیا کہ اس حقیقت کے پیش نظر ،آنیولے انتخابات کا کشمیری عوام مکمل بائیکات کر  یں گے کیونکہ ان انتخابات کا بھارت عالمی سطح پر ناجائز فائدہ اٹھارہا ہے ۔چیئرمین جہاد کونسل نے کہا کہ جو لوگ بھی ان انتخابات میں حصہ لیں گے۔انہیں تاریخ معاف نہیں کر ے گی اور انہیں ضرور دیر یا سویر تاریخ اور عوامی عدالت کے کٹہرے میں مجرموں کی طرح کھڑا ہوکر رسوا ہونا پڑے گا ۔
 

جھکنا ہرگز حسینیت نہیں

آواز بلند کرنا سچی پیروکاری:میر واعظ

نیوز ڈیسک
 
سرینگر// حریت(ع) چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ حضرت امام عالی مقامؓ نے اپنے جانثار رفقاء کے ہمراہ انتہائی مظلومیت اور بے کسی کی حالت میں جس سرفروشی اور قربانی کا مظاہرہ کیا وہ رہتی دنیا تک انسانیت کیلئے رہنمائی فراہم کرتی رہیگی۔میرواعظ نے کہا کہ امام عالی مقامؒ اور شہدائے کر بلا کو خراج عقیدت ادا کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ ہم باطل افکار و نظریات اور وطن عزیز  میں سرکاری سطح پر جاری دہشت گردی، قتل وغارت اور ظلم و جبر کے سامنے جھکنے کے بجائے حق و صداقت کے پرچم کو ہر حال میں بلند رکھنے کیلئے اپنی مقدور بھر کوششوں میں تیزی لائیں اور جب بھی اور جہاں بھی باطل قوتیں سر اٹھائیں تو حق و صداقت کی سربلندی کیلئے حسینی پیروکار بن کر ان کے خلاف صف آرا ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ انسانیت سوز مظالم اور جبر و قہر کے استبدادی حربوں کے سامنے جھکنا ہرگز حسینیت نہیں ہے ۔ لہٰذا ہمیں اس مرحلے پر اپنی مبنی برحق جدوجہد حق خودارادیت کے نصب العین کو حاصل کرنے کیلئے اجتماعی طور پر آگے بڑھنے کی خاطر بھر پور استقامت اور یکسوئی  کا مظاہرہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

 

Contents
۔6 تھانوں میںآج بندشیں شہدائے کربلا کو گورنر اور فاروق کا خراجِ عقیدتقربانیوں کی لاج رکھنا فرض اور قرض:صلاح الدینجھکنا ہرگز حسینیت نہیںآواز بلند کرنا سچی پیروکاری:میر واعظ
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عمر عبداللہ کا کپواڑہ میں پاکستانی گولہ باری سے متاثرہ علاقے کا دورہ
تازہ ترین
تصویروں میں: سری نگر اور جموں و کشمیر کے غیر سرحدی اضلاع میں اسکول دوبارہ کھل گئے
تصویر کہانی
6روز بعد سرینگر ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشنزبحال
تازہ ترین
سی بی ایس ای نے 12ویں کے نتائج کا اعلان کیا، 88.39 فیصد طلباء کامیاب
تازہ ترین

Related

تازہ ترینصفحہ اول

گولہ باری سے متاثرہ کنبوں کی فوری باز آباد کاری حکومت کی اولین ترجیح ہے:عمر عبداللہ

May 13, 2025
صفحہ اول

جنگ کا دور نہ دہشت گردی کا ملی ٹینسی اور مذاکرات، دہشت اور تجارت ،خون اور پانی ایکساتھ نہیں چل سکتے:وزیر اعظم

May 12, 2025
صفحہ اول

سانبہ اور پنجاب کے کئی شہر ڈرون نظر آئے، بلیک آئوٹ

May 12, 2025
صفحہ اول

ہندو پاک میں ایٹمی جنگ روک دی دونوں ملکوںکو متنبہ کیا لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا:ٹرمپ

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?