Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

طلاق ثلاثہ پر آرڈیننس کی منظوری غیر دستوری

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 23, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 حیدرآباد//ڈاکٹر اسماء زہرہ صدر ویمنس ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت کی جانب سے تین طلاق پر عجلت میں آرڈیننس کو منظورکرناغیر دستوری،عصبیت و عداوت پر مبنی اقلیت کے خلاف سیاسی چال ہے ۔تین طلاق دینے والے شوہر کو تعزیرات ہند کے تحت سزاء کامستحق قراردینا سراسر غیر انسانی اور ظالمانہ اقدام ہے ۔ حکومت نے تین طلاق کے خلاف قانون سازی کے وقت اسلامی اسکالرس اور مذہبی قائدین و دانشوروں سے مشورہ کرکے نہ اعتماد میں لیا اور نہ ہی ممبران پارلیمنٹ کو تفصیلی بحث کیلئے موقع دیا گیا ۔حکومت کو راجیہ سبھا میں اس بل کو منظور کروانے میں بری طرح ناکامی کا سامناکرنا پڑا۔اپوزیشن جماعتوں نے اس غیر دستوری عائلی قانون کی زبردست مخالفت کی۔ڈاکٹر اسماء زہرہ نے حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی جانب سے اپنے ہندو ووٹرس کو خوش کرنے کیلئے مسلم خواتین کی ہمدردی کا لغؤو جھوٹا پروپگنڈہ کر تے ہوئے یہ بارآور کرنے کی کوشش کی جاتی رہی کہ مسلم شوہروں کی زیادتیوں سے بچانے کیلئے یہ بل انتہائی موضوع او رطاقتور ہے ۔بل میں شوہر کو تین سال کی سزاء متعین کی گئی۔ جس سے خاندان معاشی طورپر تباہ ہوجائیگا۔اور اس سے بیوی ،بچوں کوسوائے نہ ختم ہونے والے مشکلات و مصائب کے کچھ اور حاصل نہیں ہوگا۔تین طلاق آرڈیننس مسلم پرسنل لاء میں راست مداخلت ہے اور دستور میں دئیے گئے بنیادی حقوق کے خلاف ہے ۔مسلمانوں نے مسلم پرسنل لاء کی تائید میں 5کروڑ سے زیادہ اپنے دستخطیں ثبت کرکے لاء کمیشن کو یادداشت، پیش کیں اور 250 سے زیادہ ملک کے طول وعرض میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں ،جس میں دو کروڑ سے زیادہ مسلم خواتین نے شرکت کیں۔ عالمی سطح پر عورتوں کے تحفظ و حقوق کے معاملے میں ہندوستان 136ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے ۔گذشتہ دو سالوں میں ایک لاکھ سے زیادہ ملک میں ریپ کے کیس ہوئے اور 3800 3سے زیادہ واقعات خواتین کے خلا ف ہوئے ہیں۔ ۔ دنیا میں کی جانے والی خودکشی معاملے میں40 فیصد ہندوستانی خواتین شامل ہیں۔بین طبقاتی شادیوں میں سینکڑوں معصوم مرد وعورتوں کے دردناک قتل ہورہے ہیں جس کا جواب آرایس ایس اور بی جے پی حکومت کے پاس کچھ نہیں۔اسکے ساتھ نوٹ بندی،اورجی ایس ٹی سے ملک کی معیشت تباہ ہوئی ہے ۔ کسانوں کی خستہ حالی اورکروڑوں نوجوانوں کی بیروز گاری جیسے مسائل کی پردہ پوشی کرنے کیلئے تین طلاق آرڈیننس عجلت میں پاس کیا گیا۔ ملک کی عورتیں اپنی عزت و آبرو کے تحفظ کیلئے سخت پریشان ہیں۔ ایسے وقت آرڈیننس کا منظور کرنا بی جے پی حکومت کی ہر سطح پر بری طرح ناکامی کا کھلا ثبوت ہے ۔ بی جے پی اور آر ایس ایس کی طرح اقلیت دشمن جماعتوں کو معلوم ہونا چاہئیے کہ اسطرح سے حکومت کی طاقت کا یہ ناجائز استعمال کرتے ہوئے مسلمانوں کے پرسنل لاء میں مداخلت کو مسلمان بالخصوص خواتین کبھی تسلیم نہیں کریں گی اور نہ ہی شریعت سے انکا اپنا اٹوٹ رشتہ کبھی ٹوٹ سکتا ہے ۔مسلم عورتیں شریعت اسلامی کواپنی جانوں سے زیادہ عزیز رکھتیں ہیں۔ حکومت کی ذمہ داری ہیکہ اس طرح کے کالے آرڈیننس کوفوری واپس لے یا معطل کردے ۔یواین آئی 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں-سرینگر قومی شاہراہ پرادھمپورکے سمرولی میں پتھر گر آنے کے باعث ٹریفک متاثر
تازہ ترین
رکشا بندھن پر جموں کا آسمان بنا رنگوں کا میلہ چھتوں پر پتنگوں کی جنگ، بازاروں میں خوشیوں کی گونج
جموں
بانہال میں چھوٹی مسافر گاڑیوںاور ای رکشاوالوں کے مابین ٹھن گئی الیکٹرک آٹو کو کسی ضابطے کے تحت صرف قصبہ میں چلانے کی حکام سے اپیل
خطہ چناب
جموں و کشمیر کو دہشت گردی اور منشیات سے پاک بنانے کی ذمہ داری ہر شہری پر عائد ہے | کچھ عناصر ٹی آر ایف کی زبان بولتے ہیں پولیس اور سیکورٹی فورسز امن کو یقینی بنانے اور ایسے عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کیلئے پُرعزم:ایل جی
جموں

Related

برصغیر

امیت شرما کا میزورم کے آخری ضلع کادورہ

July 19, 2025
برصغیر

پنجاب ان ایڈیڈ کالجز ایسوسی ایشن وفد بہارکے گورنرسے ملاقی

July 19, 2025
برصغیر

احمد آباد طیارہ حادثہ | میڈیاقیاس آرائیاں درست نہیں:امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ

July 19, 2025
برصغیر

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں | ملک بلندیاں چھورہاہے شمالی مشرقی ریاستوں کی ترقی کے بغیر ملک کی ترقی ناممکن:امت شاہ

July 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?