Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

مزید خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 25, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
15 Min Read
SHARE

پوشن ابھیان کی عمل آوری کیلئے حکومت نے کمیٹیاں تشکیل دیں

سرینگر//حکومت نے ریاست میں پوشن ابھیان کے لئے ریاستی کنورجنس پلان کمیٹی ، ڈسٹرکٹ کنورجنس پلان کمیٹی اور بلاک کنورجنس پلان کمیٹیاں تشکیل دینے کو منظوری دی ہے۔سٹیٹ کنورجنس پلان کمیٹی کے چیئرمین انتظامی سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ہوں گے جبکہ محکمہ خزانہ، منصوبہ بندی، ترقی نگرانی، سکولی تعلیم، پی ایچ اینڈ آئی ایف سی، دیہی ترقی و پنچائتی راج، سماجی بہبود، خوراک، سول سپلائیز اور امور صارفین محکموں کے انتظامی سیکرٹری، سٹیٹ مشن ڈائریکٹر این آر ایچ ایم، فوڈ اینڈ نیوٹریشن بورڈ مرکزی سرکار کے نمائندے،این آئی پی سی سی ڈی کے ریاستی نمائندے اور سٹیٹ مشن ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس اس کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔کمیٹی کا رول یہ ہوگا کہ وہ مختلف اضلاع سے موصول ہونے والے ضلع منصوبوں میں درج ضروریات کا جائیزہ لے کر اس میں معقولیت لائے گی اور اسے ایس سی پی میں شامل کرنے سے قبل مالی پہلوؤں کا جائیزہ لے گی۔ضلع کنورجنس پلان کمیٹی کے چیئرپرسن متعلقہ ضلع کے ضلع ترقیاتی کمشنرہوں گے جبکہ ضلع پروگرام افسر ممبر سیکرٹری کی حیثیت سے کام کریں گے ۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ ،سی ایم او،ایس ڈی ایم، چیف پلاننگ افسر، ایگزیکٹو انجنئیر پی ایچ ای، چیف ایجوکیشن افسر، ضلع پنچائتی افسر، ضلع سوشل ویلفیئر افسر، سی ڈی پی او اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ، سول سپلائی اس کمیٹی کے ارکان میں شامل ہوں گے۔اس کمیٹی کا رول یہ ہوگا کہ وہ بی سی پی کی طرف سے کئے گئے ضرورت کے مطابق تخمینہ کا جائیزہ لے گی اور ضلع سطح پر وسائل کی دستیابی اور دیگر امور میں معقولیت لائے گی ۔ڈی سی پی کمیٹی اُجاگر کی گئی ضروریات کا برسر موقعہ معائنہ بھی کرسکتی ہے۔بلاک کنورجنس پلان کمیٹی کے چیئرمین سب ڈویثرنل مجسٹریٹ ہوں گے جبکہ ایگزیکٹو انجنیئر پی ایچ ای اس کے ممبر اور سی ڈی پی او  ،آئی سی ڈی ایس اس کے ممبر سیکرٹری ہوں گے۔ علاوہ ازیں بی ڈی او، بی ایم او، زیڈ ای او، تحصیل سپلائی افسر، خوراک و سول سپلائیز محکمہ اور آئی سی ڈی ایس کے پانچ سُپروائزر اس کے ارکان کی حیثیت سے کام کریں گے۔بلاک کنورجنس پلان کمیٹی دیہی سطح پر مختلف ضروریات کا جائیزہ لے گی جن میں پانی ،صفائی ستھرائی، خوراک، صحت، ٹیکہ کاری اور دیگر معاملات شامل ہیں۔دیہی سطح پر یہ جائیزہ آنگن واڑی ورکر، سُپروائزر اور پی آر آئی نمائندے کے اشتراک سے لیا جائے گا۔سٹیٹ کنورجنس پلان کمیٹی، ڈسٹرکٹ کنورجنس پلان کمیٹی اور بلاک کنورجنس پلان کمیٹی کو سماجی بہبود محکمہ کی طرف سے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
 

خورشید احمد گنائی کاجموں میں عوامی دربار25 ستمبر کو 

جموں//گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی25 ستمبر کو کنونشن سینٹر کنال روڈ جموں میں عوامی شکایات سُننے کے لئے بعد دوپہر3 بجے سے شام تک موجود رہیں گے۔
 

غزہ کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس کیلئے 

ہندستان کو سیکورٹی کونسل جاناچاہیئے:پروفیسربھیم سنگھ

جموں//نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی اور ہند فلسطین فرینڈشپ سوسائٹی کے ایکزیکیوٹیو چیرمین پروفیسر بھیم سنگھ نے حکومت ہند خاص طورپر وزیراعظم نریندرمودی سے غزہ پٹی میں ، جو 1948میں فلسطین کو تقسیم کرکے اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 181سے وجود میں آئی تھی، فلسطنیوں پر مظالم پر ہنگامی میٹنگ بلانے کیلئے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل جانے کی مانگ کی ہے۔پروفیسر بھیم سنگھ نے مشرق اور مغرب کے امن پسند لوگوں سے فلسطنیوں پر 1948سے ہورہے مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہاکہ سیکورٹی کونسل کے ذریعہ فلسطین کی تقسیم ناپسندید ہ اور بین الاقوامی قوانین کی روح کے منافی ہے جس کی اس وقت ہندستان نے بھی مخالفت کی تھی۔انہوں نے صیہونی ریاست اسرائیل کے ذریعہ 1948میں اقوام متحدہ کے ذریعہ تقسیم  کے بعد فلسطین کے تقریباًً ایک تہائی حصہ پر غیرقانونی قبضہ کا الزام لگایا۔انہوں نے  امن پسند فلسطنیوں پر غزہ میں ہوئے اسرائیلی حملے کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے اسرائیل سے غزہ پٹی کی گیارہ سالہ ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا جس کی وجہ تقریباًً بیس لاکھ لوگ بنیادی اشیا سے محروم ہیں۔  انہوں نے اعلان کیا کہ دسمبر 2018کے آخری ہفتہ میں ہند۔فلسطینی فرینڈشپ سوسائٹی ہندستان میں ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرے گی۔
 
 

سرجیکل سٹرائیک کی دوسری سالگر ہ

فوج شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرے گی

جموں// ریاست جموں  وکشمیرمیں عسکریت پسندوں کی پشت پناہی کرنے کے سلسلے میں پاکستان کے جنگجوئوں کے تربیتی کیمپوں کو تباہ کرنے کیلئے فو جی کی سرجیکل سٹرائیک کی دوسری سالگرہ پرشہیدوں کویادکرے گی۔۔29 ستمبر 2016 کو کشمیر کے اوڑی، پونچھ ضلع کے مینڈھر اور راجوری ضلع کے نوشہرہ  علاقے میں فوج نے سرجیکل سٹرائیک کوانجام دیتے ہوئے  مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کی طرف سے چلائے جا رہے جنگجوئوں کے کئی تربیتی کیمپ تباہ کر دیئے تھے۔اس سرجیکل سٹرائیک  کے ذریعے پڑوسی ملک کو واضح اشارہ دیا گیا کہ ہندوستانی فوج خون خرابہ کرنے کیلئے تیار کئے جا رہے ملی ٹینٹوں کو ان کے کیمپوں میں گھس کر مار سکتی ہے۔ اڑی حملے کا بدلہ لینے کیلئے بھارتی افواج کی اس کارروائی سے دشمن کو گہرا دھچکا لگا تھا۔جموں وکشمیرمیں جنگ اورملی ٹینسی مخالف مہم میں دشمن کے منصوبوں کو ناکام کرنے والی فوج کی شمالی کمان جشن تہوار کے دوران شہیدوں کی یاد میں پروگرام کااہتمام کرے گی۔کرگل جنگ میں دشمن سے لوہا لینے والے شہید پرم ویرچکر پانے والے کیپٹن بکرم بتر جیسے بہادروں کو یاد کرجوانوں کا حوصلہ بڑھایاجائے گا۔ اتوار کوفوج نے یہ دل مانگے مورکانعرہ دینے والے کیپٹن بکرم بتر کے الفاظ کو ٹوئٹر پریاد کیا۔ شہید بکر م نے پہلے ہی  کہا تھا کہ میں ترنگے کو لہرا کے آؤںگا ترنگے میں لپیٹ کرآؤںگا لیکن میں ضرور آؤںگا۔ مادروطن کی حفاظت کے لئے ملک کے نوجوان ہرطرح کی قربانی  دینے کاعہد لیتے ہیں۔ ملک کے نوجوان دشمنوں کوکرارا جواب دینے کی طاقت رکھتے ہیں  انہوںنے کہا کہ بکرم بترا  کے الفاظ نوجوان پیڑھی کیلئے سبق سیکھنے کے لئے وسائل معاش ہے اورابھی بھی ان کے جرا ت پرتبادلہ خیال کیاجاتاہے۔
 
 

اے بی وی پی وفدوائس چانسلرسے ملاقی

جموں//اے بی وی پی کی ٹیکنوویژن شاخ کا ایک وفدوائس چانسلرجموں یونیورسٹی پروفیسرایم کے دھرسے ملاقی ہوا۔اس دوران وفدنے انجینئرنگ طلباء کے مسائل کے بارے میں جانکاری دی جن میں سپلیمنٹری فیس ڈھانچہ، ری اولیوشن سسٹم کاتعارف، انجینئرنگ طلباء سال اول،دوم کے سپلیمنٹری امتحانات کے آغازاورچیکنگ میں شفافیت اورباقاعدگی لانے شامل تھے۔اس دوران وفدمیں پنکج شرما سٹیٹ ٹیکنو ویژن ممبران ،ادھے ،امت اورآصف شامل تھے۔
 

لکھن پور میں کوڈین فاسفیٹ ڈرگس کی 900بوتلیں ضبط 

لکھن پور/ محکمہ ایکسائز ٹول پوسٹ لکھن پور نے پولیس کے تعاون سے ریاست میں 900 کوڈین فاسفیٹ سرپ کی بوتلیں ضبط کی ہیں جنہیں ایک گاڑی نمبر 37D-5980 لے جایا جارہا تھا۔یہ کارروائی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت پولیس سٹیشن لکھن پور نے عمل میں لائی۔ایکسائز کمشنر طلعت پرویز نے محکمہ کے افسروں کی اس کوشش کو سراہتے ہوئے ڈپٹی ایکسائز کمشنر ٹول پوسٹ لکھنپور اشیش کمار گپتا اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دی۔
 
 

IISF کے زیراہتمام پی اوآرپروگرام 25 ستمبر

جموں// بھارتیہ انٹرنیشنل سائنس فیسٹول( آئی آئی ایس ایف2018)کی جانب سے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اورارتھ سائنس و وجیانا بھارتی کے مشترکہ طورپر لکھنو میں 3 اکتوبر سے 5اکتوبر2018  تک ایک خصوصی پروگرام اہتمام کررہی ہے ۔قابل ذکرہے کہ ایک حصے کے طورپرجموں کے سی ایس آئی آر  آئی ایم ایم کے آڈٹیوریم میں25ستمبرکو پبلک آؤٹ ریچ پروگر ام کا ا ہتمام کیاجارہاہے  جوکہ صبح 9بجے سے شروع ہوگا۔اہتمام  کئے جانے والے پروگرام میں کوئزمقابلوں کے علاوہ نامور لیکچرر وںاورسائنس سے متعلق عنوانات پر گفتگو و بحث مبا حثہ ہوگا۔
 
 

این سی پی بلدیاتی انتخابات کیلئے سرگرم

 وارڈنمبر9کے امیدوارنے کاغذات نامزدگی داخل کیے 

جموں//سابق وزیر اورنیشلسٹ کانگریس پارٹی کے سرپرست ٹھاکر رندھیرسنگھ ودیگرلیڈران کے ہمراہ میونسپل حلقہ انتخاب وارڈ نمبر9 کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقعہ پر بولتے ہوئے  ٹھاکررندھیر سنگھ نے کہاہے کہ بلبیر سنگھ نہایت ہی قابل کار اورتعلیم یافتہ ہے جن کا ویشنو دیوی یونیورسٹی میں انجام دئیے جارہیخدمات کا وسیع تجربہ بھی ہے۔ انہوںنے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حلقہ انتخابات وارڈ نمبر9 سے چناؤ میںاتارے گئے امیدوار کے حق میںاپنے ووٹ کااستعمال کریں۔سابق وزیر نے الزام لگایاہے کہ جموں کے کم ازکم تمام میونسپل حدود کے اندر بدعنوا نی بول بالا ہے جنہوں نے غیرآئینی طورپر کئی ناجائز تعمیراتی کاموں کو حتمی شکل د ے دی۔ انہوںنے بھاجپا  پرنشانہ سادھتے ہوئے کہاہے کہ بھاجپا اپنے وعدے نبھانے میںپوری طرح سے ناکام ثابت ہوچکی ہے ۔بھاجپا کے پاس کوئی جامع منصوبہ نہیں ہے تاکہ جموں شہرکوجاذب نظر بنایاجاسکے۔ انہوںنے افسوس کااظہار کرتے ہوئے  بھاجپا کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ برسراقتدارمیں آنے کے بعد بھاجپا  نے جموں خطے کی عوام کے ساتھ امتیازی سلوک کارویہ اپنایا ہے ۔انہوں نے مزید کہاہے کہ بھاجپا نے لوگوں کے ساتھ دھوکہ کیاہے حالانکہ جموں خطے میں  شری ماتا ویشنو دیوی کے علاوہ  دیگرسیاحتی مقامات  ہونے کے باوجود خطے کو پوری طرح سے نظرانداز کیاگیاہے جوکہ باعث تشویش ہے۔ انہوںنے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ہاتھ مضبوط کرنے کیلئے عوام سے ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ انہوںنے مزید کہاہے کہ بھاجپا لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں بھی ناکام  ثابت ہوچکی ہے۔ اس موقعہ پر ان کے ہمراہ آرسی بالی ‘ پارٹی جنرل سیکرٹری ‘عبدل مصطفے علی چستی‘ کے علاوہ  ابھی منیو  پرتاپ سنگھ جموال‘ ویگران موجودتھے۔
 
 
 

ڈگری کالج ادہم پورمیں یوم این ایس ایس منایاگیا

ادہم پور//گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز ادہم پور کے این ایس ایس یونٹ کے رضاکاروں نے نیشنل سروس سکیم دن منانے کیلئے تقریب کااہتمام کیا۔اس دوران کالج کے پرنسپل ادھے بھانومہمان خصوصی تھے۔پروگرام کاآغاز روایتی شمع روشن کرنے سے ہوا۔اس موقعہ پرخطاب کرتے پوئے پرنسپل ادھے بھانونے این ایس کی اہمیت کواُجاگرکیا۔انہوں نے کہاکہ این ایس ایس رضاکاربڑھ چڑھ کرمختلف سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں جوکہ خوش آئندبات ہے۔اس دوران پروگرام میں این ایس ایس گیت، حب الوطنی گیت اورسکٹ ’سوچھتاہی سیوا‘ کے علاوہ سماجی مسائل پرتقاریرکی گئیں۔اس موقعہ پر این ایس ایس پروگرام افسرڈاکٹرانیتاشرما اورپروفیسرسموش کمار نے این ایس ایس کے مقاصدبیان کیے۔پروفیسربابولال ٹھاکر،پروفیسرراجیش کوتوال،پروفیسرسریش کمارڈوگرہ ،پروفیسرکمل کشوربھی موجودتھے۔
 
 

مجوزہ بلدیاتی وپنچایتی انتخابات

ہندوستان شیوسینا کااُمیدواراُتارنے کافیصلہ 

جموں//ہندوستان شیوسینانے مجوزہ بلدیاتی وپنچایتی انتخابات میں اُمیدواروں کومیدان میں اتارنے کافیصلہ لیاہے۔ اس بات کی جانکاری یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران ریاستی صدرہندوستان شیوسیناوکرانت کپورنے دی۔وکرانت کپورنے کہاکہ پارٹی مجوزہ انتخابات کیلئے تیارہے۔انہوں نے کہاکہ ایک ہفتے کے اندر پارٹی اُمیدواروں کااعلان کرے گی۔جی آئی سنگھ ،جنرل سیکریٹری ہندوستان شیوسینانے اُمیدظاہرکی کہ مجوزہ انتخابات میں شیوسیناجیت درج کرائے گی۔گنیش چوہدری ریاستی سیکریٹری، جگدیش ڈوگرہ، دیس راج، اشونی کمار، مدھوبالااورمنیشا بھی موجودتھے۔۔
 

کانگریس نے مزید12 امیدواروں کے ناموں کااعلان کیا

جموں//کانگریس نے جموں میونسپل کارپوریشن کے مجوزہ انتخابات کیلئے 12 اُمیدواروں کے ناموں کی دوسری فہرست جاری کردی ہے۔ پارٹی ترجمان کے مطابق پردیش کانگریس کمیٹی نے مزیدجن 12 امیدواروں کے ناموں کوبلدیاتی انتخابات میںمیدان میں اُتارنے کیلئے حتمی فیصلہ لیاان میں وارڈ نمبر 6 کیلئے محی الدین ،وارڈ نمبر 8 مارکس گل، وارڈنمبر 13 کیلئے رماٹھکیال، وارڈنمبر 20 کیلئے راج کمار، وارڈ نمبر 25 کیلئے راجیش پال، وارڈ نمبر 32 کیلئے اشوک بھگت، وارڈ نمبر 36 کیلئے پنکج کمارشرما، وارڈ نمبر 37 کیلئے گیتادیوی، وارڈ نمبر 41 کیلئے راجیش گپتا، وارڈ نمبر 44 کیلئے پرمجیت سنگھ ،وارڈ نمبر 53 کیلئے چنچل پوپلی اوروارڈ نمبر 54 کیلئے امن باواشامل ہیں۔میونسپل انتخابات چارمرحلوں میں 8 سے 16اکتوبرکے دوران ہوں گے اورگنتی 20 اکتوبرکوہوگی۔ اس سے پہلے کانگریس نے 63 امیدوارمیدان میں اتارے تھے۔
 
 

ٹرانسفارمرپھٹنے سے تین افرادزخمی

جموں//کنال روڈ پرایک نجی ہوٹل کے باہر ٹرانسفامرپھٹ جانے کی وجہ سے ہوئے دھماکے سے دوپولیس اہلکاروں سمیت تین افرادزخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق دوپولیس اہلکارڈیوٹی پرتعینات تھے اورٹرانسفارمرمیں اچانک تکنیکی خراب پیداہوگئی ۔اس کے علاوہ ہوٹل کے ایک گارڈ بھی زخمی ہوا،تمام زخمیوں کوجے ایم سی داخل کرایاگیاہے ۔تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہرہے۔تاہم پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیاہے۔
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یاترا خدمت اور لگن کا پہلو ہوتی ہیں: مودی یاترا خدمت اور لگن کا پہلو ہوتی ہیں: مودی
برصغیر
دوران شب سرینگر میں سڑک حادثہ ایک جاں بحق، دوسرا زخمی
تازہ ترین
رام بن میں دریائے چناب کی سطح آب بڑھ گئی لوگوں کو خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہے چناب سے دور رہنے کی تلقین
خطہ چناب
بانہال حادثہ میں ٹرک کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر لقمہ اجل
خطہ چناب

Related

جموں

عمر عبداللہ حکومت نوجوانوں کی بہبود اور بااختیار بنانے کیلئے پُرعزم | جموں خطے کو مساوی نمائندگی ملی نوجوان معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ، سیاسی اور سماجی تبدیلی میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا:جاوید ڈار

June 28, 2025
تازہ ترینجموں

جموں میں کھیر کی لکڑی کی غیر قانونی نقل و حمل کی کوشش ناکام:پولیس

June 28, 2025
جموں

ایمرجنسی کوئی اچانک بگاڑ نہیں بلکہ کانگریس کی نظریاتی بنیاد کا مجموعی نتیجہ تھا ایمرجنسی کا دور ہندوستان کے جمہوری سفر کے تاریک ترین بابوں میں سے ایک:ڈاکٹر جتندر

June 28, 2025
جموں

وائٹ نائٹ کور جی او سی نے کا راجوری دورہ ؔؔ راجوری اور پونچھ میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

June 28, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?