جموں//کونسل آف سائنٹسٹ اینڈانڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر)خودمختارآراینڈبی آرگنائزیشن جوکہ ڈیپارٹمنٹ آف سائنس اینڈٹیکنالوجی ،حکومت ہند نے 1942 میں وجودمیں لایاتھا،سی ایس آئی آرکے 76ویںیوم تاسیس کومنانے کیلئے انڈین انسٹی چیوٹ آف انٹی گریٹیو میڈیسن (سی ایس آئی ۔آئی آئی آئی ایم ) جموں میں تقریب کااہتمام کیاگیاجس میں معروف سائنسدانوں، فیکلٹی ممبران ،ماہرتعلیم ،انٹرپرینروں،معززمہمانوں نے شرکت کی۔اس موقعہ پرسی ایس آئی آر انسٹی چیوٹ آف جینومکس اینڈانٹی گریٹیو بائیولوجی کے سابق ڈائریکٹرراجیش ایس گوکھلے مہمان خصوصی تھے۔اس دوروزہ پروگرام کے پہلے دن ادارے کی حصولیابیوں کوبیان کیاگیا۔اس کے علاوہ کوئز،ایکسٹمپوراورسائنس ماڈل مقابلے نویں،دسویں سے بارہویں جماعت تک کے طلباء کیلئے منعقدکیے گئے ۔دوسرے دن ڈائریکٹرآئی آئی ایم جموں ڈاکٹررام وشواکرما نے استقبالیہ خطبہ پیش کرتے ہوئے مہمان خصوصی کوشرکاء سے متعارف کرایا۔ انہوں نے ڈاکٹر گوکھلے کی خدمات پرروشنی ڈالی۔بعدازاں مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔اس دوران ایکسٹمپورمقابلے میں پہلاانعام دھیرج سنگھ ،آرمی پبلک سکول دومان،دوسراانعام پوجا چڑگوترہ ،سینٹ فرانس ہائرسکینڈری سکول اورنیہاکھجوریہ کیندریاودیالیہ نمبر 1 جموں کوتیسراانعام دیاگیاجبکہ کونسلیکشن پرائز 1 پرس پنڈتا کیندریا ودیالیہ بن تالاب اوردوسراانعام اکھلیش بھٹ کیندریاودیالیہ نمبر 2 جموں کے طالب علم کودیاگیا۔سائنس ماڈل میکنگ مقابلے میں پہلاانعام سارتھک بھان اورپربھلین ،ایس اوایس تالاب تلوکودیاگیاجموں فاردیئر نائٹروجن ڈٹنشن اینڈسپلی منٹ ماڈل کیلئے دوسراانعام کے وی سنجواں کی شاہین اخترکودیاگیا۔اس موقعہ پر پھولاکماری،وی کے گپتا،ڈاکٹربال کرشن چندن، راکیش بھسین، وجیندرکمار، ڈاکٹرنریش کمارستی ،کوشل بندو،تاراچند،شام لال ،بابو رام ،ڈاکٹرسریش چندرا،ڈاکٹرسروجنی جوہری،سنیل کمار، رویندرکماروالی، انل کمارگپتا، سدیش کمارگنجو، اشوک کمارشرما،کملیش شرمااورگردھاری لال کواعزازسے نوازاگیا۔اس کے علاوہ انجینئر رجنیش آنند، چیف سائنٹس ڈاکٹر ڈی ایم منڈھے،سینئرپرنسپل سائنٹسٹ ،ڈاکٹراے آئی خان،ڈاکٹرگردرشن سنگھ،ڈاکٹرزبیراحمد اورڈاکٹرآشاچوبے پرنسپل سائنٹس ،پنکج بہادر،کنٹرولرآف ایگزیمی نیشن،ستیش کمار،فائنانس اینڈاکائونٹس افسراورپرفل کمارسٹوراینڈپرچیزافسربھی موجودتھے۔اس دوران نظامت کے فرائض ڈاکٹردیپکاسنگھ نے انجام دیئے جبکہ شکریہ کی تحریک انجینئرعبدالرحیم ہیڈ پی ایم ای اینڈآئی ٹی ڈویژن نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔