Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

روسی صدر پوتن کا ہندوستانی دورہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 30, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
 نئی دہلی//روس کے صدر ولادیمر پوتن کے اگلے ہفتے ہونے والے ہندوستانی دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان میزائل شکن نظام ایس-400سمیت مختلف دفاعی سودوں پر حتمی مہر لگائے جانے کی امید ہے ۔مسٹر پوتن چار اکتوبر کو ہندوستان -روس سالانہ دوطرفہ چوٹی کانفرنس میں حصہ لینے کے لئے دو روزہ دورے پر یہاں آرہے ہیں۔اس دوران وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ان کی ہونے والی میٹنگ میں ایس -400 ٹرائمپ ایئر ڈیفنس میزائل اور دیگراہم دفاعی سودوں پر بات آگے بڑھنے کا امکان ہے ۔ایس -400میزائل شکن نظام تقریباً 300اہداف پر ایک ساتھ نگاہ رکھ سکتا ہے اور تقریباً 36اہداف کو ایک ساتھ ناکارہ کرسکتاہے ۔یہ میزائل دشمن کے اسٹریٹجک بحری جہازوں،جاسوسی ہوائی جہازوں ،میزائلوں اور ڈرون کو 400کلومیٹر تک کی رینج اور ہوا میں 30کلو میٹر اوپر ہی ختم کرسکتا ہے ۔اس کے رڈار بے حد حساس ہیں جو بہت نیچی سطح پر اڑان بھرنے والے دشمن کے خفیہ طیاروں کو بھی آسانی سے پکڑ لیتے ہیں۔روس کے صدر ولادیمر پوتن 2016میں ہندوستانی دورے پر گوا آئے تھے ۔تب مودی-پوتن کے درمیان پانچ ایس -400 میزائل خریدنے پر اتفاق ہوا تھا۔لیکن امریکی قانون کاؤنٹرنگ 'امریکاز ایڈورسریز تھرو سینکشنس ایکٹ(سی اے اے ٹی ایس اے )'کی مالیاتی پابندیوں کی وجہ سے اس میں رکاوٹ آگئی تھی۔اس قانون کے ذریعہ امریکہ دوسرے ملکوں کو روس سے ہتھیار خریدنے سے روکنے کی کوشش کررہا ہے ۔لیکن ایسا سمجھا جاتا ہے کہ ہندوستان اور روس نے امریکی پابندی سے بچنے کے لئے کوئی راستہ نکال لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق امریکہ کی پابندیوں کے باوجود ہندوستان نے اس سمت میں قدم بڑھانے کا ارادہ کرلیا ہے اور حال ہی میں ختم ہوئی ہندوستان -امریکہ ٹوپلس ٹو میٹنگ میں ہندوستانی قیادت کو بھی اس بارے میں ملک کی دفاعی ضرورتوں اور اپنے رخ سے واقف کرادیا ہے ۔وزیردفاع نرملا سیتا رمن کی صدارت والی دفاعی خریداری کونسل (ڈی اے سی)نے جون کے آخر میں ہوئی ایک میٹنگ میں امریکی پابندیوں کے پیش نظر ایس -400 کے مجوزہ 39ہزار کروڑ روپے کے سود ے میں معمولی تبدیلیوں کو منظوری دے دی تھی۔اب یہ معاملہ وزیراعظم مسٹر مودی کے پاس ہے ۔روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے نیو یارک میں کل کہا کہ دفاعی امور میں ہندوستان کو ہی فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس طرح آگے بڑھنا چاہتا ہے اور کیا ہتھیار لینا چاہتا ہے ۔مسٹر پوتن کی نئی دہلی میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور نائب صدر جمہوریہ وینکئیا نائیڈو سے بھی ملاقات کریں گے ۔یواین آئی
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وادی کشمیر میں 21 سے 24 جولائی تک بارشوں کا امکان
تازہ ترین
سری نگر میں ’پیڈل تھرو پیراڈائز‘ سائیکلوتھون میں سینکڑوں افراد کی شرکت
تازہ ترین
پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے سے قبل آل پارٹیز اجلاس طلب
برصغیر
جموں-سرینگر قومی شاہراہ پرادھمپورکے سمرولی میں پتھر گر آنے کے باعث ٹریفک متاثر
تازہ ترین

Related

برصغیر

امیت شرما کا میزورم کے آخری ضلع کادورہ

July 19, 2025
برصغیر

پنجاب ان ایڈیڈ کالجز ایسوسی ایشن وفد بہارکے گورنرسے ملاقی

July 19, 2025
برصغیر

احمد آباد طیارہ حادثہ | میڈیاقیاس آرائیاں درست نہیں:امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ

July 19, 2025
برصغیر

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں | ملک بلندیاں چھورہاہے شمالی مشرقی ریاستوں کی ترقی کے بغیر ملک کی ترقی ناممکن:امت شاہ

July 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?