کٹھوعہ// ملک کاپہلا ہائی وے کالج کٹھوعہ میںبنے گا ۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے شروع کی جارہی نئی سکیم کے تحت اس کا تعمیراتی کام کی شروعات عنقریب ہوگی جس کیلئے قواعد بھی شروع کردیئے گئے ہیں۔ یہ ہائی وے کالج کم ازکم10 ایکڑ اراضی پر جدید سہولیات سے لیس ہوگا۔ اس بات کی جانکاری پی ایم او دفتر کے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو اتھارٹی حکام نے دے دی ہے۔ متعلقہ ذمہ دار افسران کاکہنا ہے کہ 13ماہ کالج کی تعمیراتی کام کو مکمل کرلیا جائے گا اورقومی شاہراہ کے نزدیک کالی بڑی کے مقام پر اس مختص کام کیلئے 10ایکڑ اراضی کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔ قابل ذکرہے کہ کالج میں خصوصی طورپر ایک ملٹی لیکس کمپلیکس بلڈنگ بھی تعمیر ہوگی جس میں ریسٹورنٹ کے علاوہ ضروری اشیاء بیچنے والے دکانیں و کئی بازار شامل ہیں۔ افسران کا مزید کہناہے کہ ڈرائیور وں کیلئے آرام گاہ کے علاوہ بچوں کیلئے محفوظ جگہ اوررفع حاجت اور کھیل کود کیلئے میدان و پارکنگ ٔ پیٹرول پمپ ‘ اے ٹی ایم ‘ انٹرنیٹ سہولیات وغیرہ کابھی دستیاب کرانے کاتخمینہ ہے۔ گزشتہ روز این ایچ آئی وی کے افسران کی بریفنگ کے بعد این ایچ آئی وی کے اعلیٰ ممبر آنند کمار سنگھ اور ضلع کمشنر کٹھوعہ روہت کھجوریہ کے ویڈیو کانفرنس کا انتظام کیاگیا جس میں یہ فیصلہ لیا گیاہے کہ افسران کی جانب سے چنی گئی10 ایکڑ اراضی پر قبضے لینے کی قواعد شروع کی گئی ہے اورضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے ضلع کمشنر اورزمینوں کی بندوبست کریں گے۔ اس مبارک کے موقع پر بولتے ہوئے ڈاکٹر جتندرسنگھ نے کہاہے کہ کالج میں پڑھنے کیلئے ریاست سے باہرجیسے کہ پڑوسی ریاست پنجاب وغیرہ شامل ہیں سے طالب علم آئیں گے جس سے علاقہ میں ایک نئی رونق پیدا ہوگی اورساتھ ہی ساتھ سیاحت کو وسیع پیمانے پر فروغ ملنے کی توقع کی جاسکتی ہے۔ انہوںنے مزید کہاہے کہ ماتا ویشنو دیوی یاتریوں اور امرناتھ یاتریوں کیلئے پرکشش مرکز کے طورپر یہ آماجگاہ بن کر ابھر کرسامنے آئے گا۔