جموں//شعبہ اْردوایم اے ایم پی جی کالج جموں میں’محفلِ ادب‘ کاانعقادکیاگیاجس کامقصدطلباء کو شعروادب کی طرف مائل کرناہے۔اس دوران محفلِ ادب پروگرام میں مہمان خصوصی کالج ہذاکے پرنسپل پروفیسر(ڈاکٹر)رومیش چندراجبکہ مہمان ذی وقارڈین سٹوڈنٹس ویلفیئر کلسٹر یونیورسٹی ڈاکٹرٹوئنکل سوری تھیں۔اس موقعہ پرصدارتی خطبہ سبھاش شرماصدرشعبہ سنسکرت اورکالج کے وائس پرنسپل نے جبکہ کلیدی خطبہ صدرشعبہ اْردوایم اے ایم کالج ڈاکٹرشہنازقادری نے پیش کیا۔شہنازقادری نے محفل کے انعقادکے مقصد،ایسی سرگرمیو ں کی اہمیت کے بارے میںجانکاری دی۔اس موقعہ پر شعبہ اْردوکے دیگر اساتذہ بشمول ۔پروفیسر راکیش کول کنوینرآئی قیو اے سی،ڈاکٹرشوکت اورڈاکٹرکوشل کرن نے بھی خیالات کااظہارکیا۔پروگرام کے دوران محفلِ مشاعرہ اورمحفل غزل کابھی انعقادکیاگیاجس میں طلباء نے اپنی تخلیقات پیش کرکے شرکاء کومحظوظ کیا۔اس دوران محفل ادب کوکالج کے دیگر تمام شعبہ جات کے صدوربشمول پروفیسرگنجوصدرشعبہ فزیکس،پروفیسررومیش گپتاصدر شعبہ سٹیٹکس،ڈاکٹروشال صدرشعبہ سیاسیات،ڈاکٹرراکیش شرماسٹاف سیکریٹری ودیگرفیکلٹی ممبران نے بھی رونق بخشی.اس موقعہ پربچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔اس دوران پروفیسرمنیرحسین صدرشعبہ فارسی۔پروفیسرنلنی پٹھانیہ ایچ اوڈی انگلش اورڈاکٹرکلدیپ رینہ ایچ اوڈی میوزک جری ممبران تھے۔پروگرام کااختتام ڈاکٹرکوشل کرن کے شکریہ کے کلمات سے ہوا۔