جموں// جموں شہرکے نواحی علاقہ تحصیل نگروٹہ کی مختلف سڑکیں خستہ حالی کی شکارہیں جس کی وجہ سے مسافروں کوسخت پریشانیوں کاسامناکرناپڑرہاہے۔ اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے بتایاکہ جگٹی سے شباہ بمیال کوجانے والی سڑک نہایت ہی خستہ حال ہے ۔سڑک کی خستہ حالت سے علاقہ میں مسافر بالخصوص اسکولی طلباء و طالبات کوروزانہ کوفت کاسامناکرناپڑتا۔ سماجی کارکن وجموں وکشمیرصاف ستھرامومنٹ کے صدرر شوکت علی چوہدری کاکہناہے کہ نگروٹہ تحصیل کے کئی علاقوں کا دور ہ کرنے کے بعد پایاکہ سب سے زیادہ پریشانی لوگوں کوجگٹی سے شباہ جمیال سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے ہورہی ہے۔انہوں نے سڑک کی خستہ حالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی گورنرانتظامیہ کوفوری طورپرتحصیل نگروٹہ کی خستہ حال سڑکوں بالخصوص جگٹی ۔شباہ بمیال سڑک کی مرمت کرکے لوگوں کی پریشانی دورکرنی چاہیئے ۔علاقہ کے متعددلوگوں نے کہاکہ علاقہ کے عوام عرصہ درازسے متذکرہ بالاسڑک کی تعمیر و مرمت کی بارہا مانگیں کرتے آرہے ہیں لیکن باوجود اس کے محکمہ تعمیرات عامہ آج اس جدیددور میں بھی خواب غفلت کی نیند میںہے۔انہوں نے جگٹی ۔شباہ بمیال سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڈھے ہونے کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔انہوں نے علاقہ کے عوام کی متعددبارکی گئی سڑک کی مرمگ کی مانگوں کے باوجود محکمہ متعلقہ ٹس سے مس نہیں ہورہا ہے جس سے علاقہ کے عوام میں محکمہ تعمیرات عامہ کے تئیں غم و غصہ کی لہر پائی جارہی ہے ۔مقامی لوگوں نے ریاستی سرکار سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ جگٹی۔شبا۔بمیال سڑک کی تعمیر ومرمت کاکا م جلد شروع کیا جائے بصورت دیگر علاقہ کے عوام سڑکوں پر نکلنے کے مجبور ہوجائیں گے۔