جموں//جموں کشمیرنیشنل پنتھرس پارٹی کے چیئرمین اورسابق وزیر ہرش دیوسنگھ نے بی جے پی کی طرف جموں وکشمیرکے بلدیاتی وپنچایتی اداروں میں آئین ہندکی 73ویں اور74 ویں ترامیم کی توسیع کے سلسلے میں بیان کوہدف تنقیدبناتے ہوئے یہ زعفرانی برگیڈکاایک نیاشوشاہے ۔انہوں نے کہاکہ ریاستی بی جے پی نے اقتدارمیں رہتے ہوئے کبھی پنچایتی وبلدیاتی اداروں میں 73اور74ویں ترامیم کی توسیع کی کبھی بات نہیں ۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی عوام کوگمراہ کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اقتدارسے باہرہونے پرپھرسے عوام کی حمایت حاصل کرنے کیلئے نیاشوشہ چھوڑاہے۔ہرش دیوسنگھ نے کہاکہ عوام کوبی جے پی زیادہ دیرتک بیوقوف نہیں بناسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے جموں کے دیہی علاقوں میںتعمیروترقی کے اعتبارسے یکسرنظرانداز کیاہے جس سے عوام میں بھاجپاکے خلاف غم وغصہ پایاجاتاہے۔انہوں نے کہاکہ پنچایتوں کے انتخابات کے موقعہ پرآئین ہندکی 73ویں اور74ویں ترامیم کی توسیع ریاست میں کرنے کی بات کرناافسوس ناک ہے۔ہرش دیوسنگھ نے دیہی عوام سے اپیل کی کہ وہ ایماندارنمائندوں کوپنچایتوں میں نمائندے چنیں اورانتخابات میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے ہوئے ملک دشمن عناصرکومنہ توڑجواب دیں۔انہوں نے امیدظاہرکی کہ تھری ٹائرپنچایت نظام قائم ہوگااورجمہوری ادارے بہترطریقے سے کام کریں گے۔اس دوران پریس کانفرنس میں راجیومہاجن اورگگن پرتاپ سنگھ ودیگرسینئرلیڈران بھی موجودتھے۔