جموں//ریاست کے دیگرحصوں کی طرح خطہ جموں میں بھی کروہ چوتھ کے تہوارکی تیاریاں عروج پرہیں۔قابل ذکرہے کہ اس تہوارکے موقعہ پرہندوخواتین اپنے شوہرکی لمبی عمراوراس کی سلامتی کیلئے برت رکھ کربھگوان سے دعائیں مانگتی ہیں اوردیررات کوچاندکے سامنے چھاننی میں سے اپنی پتی کادیدارکرکے ا س کے ہاتھوں پانی پی کربرت توڑتی ہیں۔اس کے علاوہ خواتین خصوصی اجتماعی پوجاپاٹھ اوردعائوں کااہتمام کرتی ہیں۔ان دنوں کرواچوتھ کی خریداری بازوروں میں زوروشورکے ساتھ چل رہی ہے بالخصوص پریڈ،لنک روڈ ،پکہ ڈنگامیں خواتین کابھاری رش دیکھاجاسکتاہے اورگزشتہ روزخواتین اپنے شوہرکیلئے سجنے کے سلسلے میں مختلف قسم کی سجاوٹ کاسامان خریدنے میں مشغول دیکھی گئیں۔