امیدوار خود غرض عناصر سے خبرداررہیں:سروسز سلیکشن بورڈ
سرینگر//جموں اینڈ کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ ( جے کے ایس ایس بی ) نے نوکری تلاش کرنے والے اُمیدواروں کو چند خود غرض عناصر کی مشتبہ سرگرمیوں سے خبر دار کیا ہے جو سادہ مزاج امیدواروں کو دھوکہ دہی کاشکار بناتے ہیں ۔پی آر او جے کے ایس ایس بی محمد سہیل ملک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چند اُمیدواروں کی طرف سے موصول شدہ رپورٹوں کے مطابق چند خود غرض عناصر غیر قانونی طور پر اپنے آپ کو بورڈ حکام کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں اُمیدواروں کو مطلع کر کے انہیں بھرتیوں اور بورڈ کے پالیسی معاملات کے بارے میں ٹیلی فون یا سوشل میڈیا کے ذریعے غلط اطلاع دیتے ہیں ۔ چند معاملات میں جو بورڈ کے نوٹس میں لائے گئے ہیں ان خود غرض عناصر نے بورڈ حکام کے نقلی رابطہ تفصیلات بھی اپنے سیل فونوں پر تیار کئے ہیں تا کہ اُمیدواروں کو یہ تاثر ہو کہ یہ افراد بورڈ حکام کے ساتھ جُڑے ہوئے ہیں ۔ پی آر او نے متعلقہ امیدواروں کو خبر دار کیا ہے کہ وہ ایسے خود غرض عناصر کے ناپاک عزایم کے شکار نہ ہوں جو انہیں غلط اطلاع دے کر انہیں لوٹنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ نے ایسے غیر قانونی حرکتوں میں ملوث افراد کے چند سیل فون نمبر اکٹھے کر کے مزید تحقیقات کیلئے متعلقہ قانون انفورسنگ ایجنسیوں کو سپرد کئے ہیں ۔ ملک نے مزید کہا کہ جے کے ایس ایس بی کے پاس ایک شفاف اور ادارہ جاتی نظام موجود ہے جس کے تحت قابلیت اور میرٹ کی بنیادوں پر اطلاعات و نوٹسیں بورڈ کی ویب سائیٹ پر وقت وقت پر پوسٹ کی جاتی ہیں ۔ امیدواروں کو چاہئیے کہ وہ فوری طور بورڈ حکام کے ساتھ رابطہ کریں جوں ہی ایسے خود غرض عناصر اُن کے پاس بورڈ سے متعلق معاملات لے کر حاضر ہوں ۔
حادثات میں خانہ بدوشوں کے جانی نقصان پرباعث تشویش:اخترچوہدری
حکومت سے متاثرہ کنبوں کومعقول معاوضہ فراہم کرنے کامطالبہ
جموں//گوجربکروال اصلاحی کمیٹی کاایک اجلاس چوہدری اخترحسین کی صدارت میں منعقدہوا۔اس دوران میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے گوجربکروال اصلاحی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری چوہدری اخترحسین نے گزشتہ روزبٹوت سے چھ کلومیٹردورکشتواڑروڈ پرایک ٹرک کی زدمیں آکرہلاک ہونے والے خانہ بدوش بکروال نوجوان اوراس کی دودرجن سے زائد بھیڑبکریوںکی ہلاکت پرتشویش کااظہارکیاہے ۔انہوں نے کہاکہ دلدوزحادثے میں انسانی اورمویشیوں کاجانی نقصان باعث تشویش ہے ۔اخترچوہدری نے کہاکہ اس سے پہلے مغل روڈ ،پیرگلی میں بھی قدرتی آفت کی زدمیں آنے سے تیس چالیس بھیڑبکریاں اورایک نوجوان ہلاک ہواتھالیکن حکومت نے کوئی سنجیدگی کامظاہرہ نہیں کیا۔اخترچوہدری نے کہاکہ خانہ بدوش طبقہ کے لوگ حکومت کی عدم توجہی کاشکارہیں جس کی وجہ سے مال مویشی پالنے کے پیشے کوترک کرنے پرمجبورہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کایہی رویہ جاری رہاتویہ خانہ بدوش لوگ کوئی دوسراپیشہ اختیارکریں گے۔ انہوں نے کہاکہ خانہ بدوشوں کیلئے حکومت کی طرف سے واگزارہونے والی رقومات کاتصرف صرف کاغذا ت تک محدود ہے ۔انہوں نے کہاکہ خانہ بدوشوں کوسیاستدان صرف ووٹ بنک کے طورپراستعمال کرنے کے عادی ہوچکے ہیں۔انہوں نے مانگ کی کہ بٹوت میں ٹرک ڈرائیورکی غفلت کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے نوجوان کے لواحقین کو20لاکھ روپے ایکس گریشیااورمویشیوں کاعلیحدہ سے معاوضہ دیاجائے ۔اخترچوہدری نے ڈی سی رام بن کے رویے پرتشویش ظاہرکی ۔انہوں نے کہاکہ ڈی سی موصوف نے متاثرہ کنبے سے ملاقات کرنے کے بجائے عام افسروں کوموقعہ پرہی بھیج دیاجوکہ طبقہ کے ساتھ ناانصافی ہے ۔انہوں نے حکومت سے مانگ کی نقل مکانی کے دوران پولیس کوتعینات کیاجائے تاکہ انسانی جانوں کازیاں اورمویشیوں کی ہلاکت کے واقعات رونمانہ ہوں۔ اخترچوہدری نے کہاکہ گوجربکروال طبقہ کے لوگ صدیوں سے دودھ ،اون اوردیگرچیزوں کی صنعت کوفروغ دے کرریاست کی معیشت کوفروغ دینے کاکام کررہے ۔اس دوران میٹنگ میں امیرالدین کسانہ، اسلم خان ڈگیانہ ،چوہدری محمداسلم،فتح حسین،فرمان علی وغیرہ نے بھی شمولیت کی۔
آر جی ایس اے کی عمل آوری کیلئے
حکومت نے ایس ایل ایس سی اور ایس ایل ای سی تشکیل دی
سرینگر //گورنر انتظامیہ نے آج ریاست میں راشٹریہ گرام سوراج ابھیان ( آر جی ایس اے ) کی عمل آوری کیلئے ریاستی سطح کی سٹیرنگ کمیٹی ( ایس ایل ایس سی ) اور ریاستی سطح کی ایگزیکٹو کمیٹی ( ایس ایل ای سی ) تشکیل دیں ۔ جی اے ڈی کی طرف سے جاری ایک حکمنامے کے مطابق ایس ایل ایس سی کے سربراہ چیف سیکرٹری جے اینڈ کے ہوں گے اور ممبران وائس چئیر مین /ڈائریکٹر جنرل انپارڈ ، صحت و طبی تعلیم کے انتظامی سیکرٹری ، محکمہ خزانہ کے انتظامی سیکرٹری ، محکمہ منصوبہ بندی ، ترقی اور نگرانی کے انتظامی سیکرٹری ، سکولی تعلیم کے انتظامی سیکرٹری ، ایگریکلچر پروڈیکشن ڈیپارٹمنٹ کے انتظامی سیکرٹری ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انتظامی سیکرٹری ، امور نوجوان و کھیل کود کے انتظامی سیکرٹری اور سماجی بہبود کے انتظامی سیکرٹری ہوں گے ۔ اس کمیٹی کے ممبر سیکرٹری محکمہ دیہی ترقی اور پنچائتی راج کے انتظامی سیکرٹری ہوں گے ۔
ایڈوکیٹ جنرل ولاء سیکریٹری کا اے جی دفتر کادورہ
متعلقہ ایجنسیوں کو تعمیراتی کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایات دیں
جموں//ایڈوکیٹ جنرل ڈی سی رینہ اورلاء سیکریٹری عبدالماجدبٹ نے ایڈوکیٹ جنرل کے دفتر،ہائی کورٹ کمپلیکس جموں میں جاری تعمیراتی کام کاجائزہ لیا۔اس دوران جے کے پی سی سی انجینئروں کوفرنشنگ اورفرنیچرڈھانچے کیلئے نیاڈی پی آرتیارکرنے کی ہدایت دی گئی۔تعمیراتی کام کے معائینہ کے بعدمنعقدہ میٹنگ میں پروجیکٹ کی تکمیل کیلئے 30 نومبر 2018 ڈیڈلائن مقررکی گئی ۔اس سے پہلے یہ ڈیڈلائن 31 اکتوبرتھی۔ جے کے پی سی سی کے جی ایم جاویداقبال نے کام کی بروقت تکمیل کی یقین دہانی کرائی۔ایڈوکیٹ جنرل اورلاء سیکریٹری ڈائریکٹرلٹی گیشن دفترکابھی دورہ کیااورمتعلقہ ایجنسیوں کوڈھانچے کی تعمیرکیلئے جامع منصوبہ تیارکرنے کی ہدایات دیں۔بعدازاں لاء سیکریٹری نے جے کے پی سی سی ٹیم نے نئے قانون سازاسمبلی کمپلیکس کے کام کابھی جائزہ لیا۔لاء سیکریٹری نے متعلقہ ایجنسیوں سے کہاکہ وہ آپسی تال میل قائم کرکے کام کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں۔
نروال پائیں میں بھنڈارے کااہتمام
جموں//نروال پائیں میں سانکری دیوتااستھان پرایک بھنڈارے کااہتمام کیاگیاجس میں مختلف مذاہب کے لوگوں نے شرکت کرکے آپسی بھائی چارے کامظاہرہ کیااوردیوتاکاآشیروادحاصل کیا۔اس دوران عقیدت مندوں نے اپنی تمنائوں پرمبنی دعائیں مانگین ۔چہلہ رام داس کیتھ نے کہاکہ بھنڈارے میں مختلف طبقہ ہائے فکرکے لوگوں نے شرکت کی اورآپسی بھائی چارے کانظارہ پیش کیا۔اس دوران عقیدت مندوں کے بجھن سے ماحول کافی مذہبی رہااورانہیں پرسادبھی تقسیم کیاگیا۔قبل ازیں بھنڈارہ میں امرتسرٹرین میں زخمی ہوئے افرادکی جلدصحت یابی کی بھی دعاکی گئی۔اس دوران بھنڈارے میں شرکت کرنے والوں میں آرایل کیتھ، صوبیداربچن لال، حوالدارگاڑی لکھوترہ، رمیش کمار،بلونت کمار، ست پال، کرشن لال ،ملکھ راج ،رتن لال اورشالاشامل تھے۔