جموں//جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے ایک وفدنے کمیٹی صدر جی اے میرکی ہدایات پر جنرل سیکریٹری جے کے پی سی سی شاہنوازچوہدری کی قیادت میں ڈائریکٹرجنرل پولیس پنجاب سریش اروڑہ کے ساتھ ملاقات کی۔اس دوران یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر ادھے چب ،نائب صدراعجازچوہدری ،نیشنل سیکریٹری این ایس یوآئی نیرج کندن اورکانگریس لیڈرسندیپ شرما بھی شامل تھے۔اس دوران وفدمیں شامل شاہنوازچوہدری ودیگراراکین نے ڈی جی پی پنجاب سے ان کی ریاست میں زیرتعلیم کشمیری طلباء کے تحفظ کویقینی بنانے کامطالبہ کیا۔انہوں نے بتایاکہ بیرون ریاست جموں وکشمیرزیرتعلیم طلباء اور دیگر افراد میں ان کے تحفظ کے سلسلے میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔انہوں نے مانگ کی کہ جموں وکشمیرکے طلباء کوبہترتعلیمی ماحول فراہم کیاجائے ۔اس دوران وفدنے مطالبات پرمبنی ایک میمورنڈم بھی پیش کیاگیا۔اس موقعہ پرڈی جی پی پنجاب نے وفدکوطلباء کی حفاظت یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے بتایاکہ پنجاب پولیس نے آفیشل سوشل میڈیاسائٹس پرہیلپ لائن قائم کی ہوئی ہیں اوراگرکسی بھی جموں وکشمیرکے طالب علم کوکوئی پریشانی ہوتووہ پولیس سے رابطہ کرسکتاہے۔