ممبئی//ہارمنی فائونڈیشن 14ویں مدرٹریسہ میموریل ایوارڈفار سوشل جسٹس کے سلسلے میں تاج لینڈباندرہ ممبئی میں تقریب کااہتمام کیاجس میںخواتین اوربچوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جنسی ہراسانی کی شکارخواتین کی حمایت اورانہیں انصاف دلانے کی جدوجہدمیں پیش پیش رہنے والی خواتین کواعزازات سے نوازاگیا۔مدرٹیریسامیموریل ایوارڈ واحدایوارڈہے خیرات کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والی خاتون مدرٹیریساکے نام پرقائم ہے ۔متعددعالمی اورقومی ایوارڈیزکوتقریب کے دوران ہارمنی فائونڈیشن نے ایوارڈعطاکیے۔دیگرایوارڈیزمیں ایڈوکیٹ دیپکاسنگھ راجاوت بھی شامل ہیں جنھیں مدرٹریسامیموریل ایوارڈسے نوازاگیا۔اس موقعہ پرچیئرمین ہارمنی فائونڈیشن ڈاکٹرابراہیم متھائی نے کہاکہ اکیسویں صدی میں عورتوں کااستحصال ہوناباعث تشویش باعت ہے۔انہوں نے کہاکہ خواتین اورکمسن بچوں کے تحفظ اورانہیں انصاف دلانے کیلئے بہت سی خواتین نے نمایاں خدمات انجام دی ہیں جس کی ہم قدرکرتے ہیں۔دیپکاسنگھ راجاوت بھی ان خواتین میں شامل ہیں جو2008سے جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کام کررہی ہیں۔اس کے علاوہ کٹھوعہ عصمت دری وقتل متاثرہ آٹھ سالہ بچی کے پریوارکوانصاف دلانے کی جدوجہدمیں پیش رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایوارڈ کٹھوعہ کی متاثرہ بچی کیلئے دیپکاسنگھ راجاوت کی کاوشوں کیلئے انہیں دیاجارہاہے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔