بٹوالس انڈیاکاامرتسرٹرین حادثے پراظہارافسوس
وزارت ریلوے سے حادثات سے بچائوکیلئے اقدامات کامطالبہ
جموں//بٹوالس انڈیا(سماجی تنظیم) کاایک تعزیتی اجلاس منعقدہواجس میں مقررین نے امرتسرٹرین حادثے میں60سے زائد افرادکی ہلاکت اور70سے زائد زخمی ہونے پرگہرے دُکھ کااظہارکیا۔اس دوران مقررین نے انتظامیہ کی غفلت پراسے تنقیدکانشانہ بنایاکہ کس طرح انہیں ریلوے پٹری کے نزدیک دسہرہ تقریب منانے کی اجازت دی گئی ۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کولوگوں کے تحفظ کیلئے موثراقدامات اٹھانے چاہئیے تھے۔بٹوالس انڈیانے وزارت ریلوے اورپنچایت حکومت پرزوردیاہے کہ ایسے حادثات سے مستقبل میں بچائوکیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔ممبران نے امرتسرٹرین حادثے میں جان بحق ہوئے افرادکی آتماکی تسکین کیلئے پرارتھناکی اورغمزدہ خاندان کے ساتھ گہری ہمدردی کااظہارکیا۔
ڈاکٹرنرمل سنگھ ،وجے دھراورجی ایم شاہ گورنر سے ملاقی
سری نگر/ سپیکر قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر نرمل کمار سنگھ نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی۔ انہوں نے ریاست میں پُر امن انتخابات منعقد کرانے کے لئے گورنر کومبارک باد دی۔ اس موقعہ پر انہوںنے جموں و کشمیر کی مجموعی صورتحال اور ریاست کی تیز تر سماجی و اقتصادی ترقی کو یقنی بنانے کے لئے درکار اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوںنے خود حکمرانی کے مقامی اداروں کو مستحکم بنانے سے جڑے امور کو بھی زیر بحث لایا ۔اس کے علاوہ شری امرناتھ جی شرائین بورڈ کے ممبر وِجے دھر آج راج بھون سری نگر میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقی ہوئے ۔ ملاقات کے دوران انہوں نے بورڈ کے کام کاج سے جڑے امور اور یاتریوں کو دستیاب سہولیات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقعہ پر وِجے دھر نے گورنر کو ریاست میں سکولی تعلیم کو فروغ دینے سے متعلق معاملات سے بھی روشنا س کرایا۔ علاوہ ازیں جنتا دل یونائیٹیڈ کے صدر جی ایم شاہ (شاہین) نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ساتھ ملاقات کی۔ انہوں نے گورنر کو ریاست کی موجودہ صورتحال اور لوگوں کو درپیش مشکلات کے بارے میں جانکاری دی ۔ گورنر نے ان پر زور دیا کہ وہ عوامی بہبودی کے کام جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ حکمرانی کے مقامی اداروں کو مستحکم بنانے میں اپنا رول جار ی رکھے۔
’ایک بھارت سرشٹھابھارت‘این سی سی کیمپ کاانعقاد
گروپ کمانڈرکا کیڈٹوں پرزندگی میں ضابطہ لانے پرزور
جموں//این سی سی کیڈٹوں کے ’ایک بھارت سرشٹھابھارت ‘کیمپ کاآغاز گروپ کمانڈرکے خطاب سے ہوا۔اس دوران گروپ کمانڈرنے کیڈٹوںپرزندگی میں ضابطہ لانے پرزوردیا۔انہوں نے کہاکہ مثبت سمت اورتحریک کے ذریعے زندگی میں تبدیلی لانے کیلئے کہا۔انہوں نے کیڈٹوں کومشورہ دیاکہ وہ کیمپ کے قواعدکواپنائیں اورزندگی کوبہتربنانے کیلئے ضابطہ کومعمول کی عادت بنائیں۔ اس موقعہ پرڈگری کالج آرایس پورہ کے پروفیسروں کوکیڈٹوں کوریاست کے کلچراوروراثت کے بارے میں جانکاری دی۔کیمپ ہذامیں گجرات ڈائریکٹوریٹ کے کیڈٹ شامل تھے جنہوں نے پرزنٹیشن کوسراہا اورکشمیراورلداخ دیکھنے کی خواہش کااظہارکیا۔ اس موقعہ پر کیڈٹوں کوریاست کی مختلف زبانوں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔علاوہ ازیں مختلف گیمزاورکلچرل پروگرام بھی منعقدکئے گئے۔
کلگام میں عام شہریوں کی ہلاکت قابل مذمت:جموں مسلم فرنٹ
ذمہ دارسیکورٹی اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کامطالبہ کیا
جموں//جموں مسلم فرنٹ نے کلگام میں عام شہریوں کی ہلاکت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ذمہ دارسیکورٹی اہلکاروں کے خلاف کاروائی کامطالبہ کیاہے۔یہاں جاری پریس بیان میں جموں مسلم فرنٹ کے چیئرمینشجاع ظفراورصدرقاضی عمران نے عام اورمعصوم شہریوں کی ہلاکت پرگہری تشویش ظاہرکی ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیراس وقت مشکل دورسے گزررہاہے ۔سیکورٹی فورسزکوانکائونٹروں کے دوران عام شہریوں پرفائرکھولنے سے گریزکرناچاہیئے تاکہ حالات خراب نہ ہوں۔انہوں نے کہاکہ ریاستی گورنرستیہ پال ملک اورصلاحکاروجے کمارکوسیکورٹی فورسزکے ساتھ ہنگامی میٹنگ منعقدکرکے انہیں مزیدعام شہریوں کی ہلاکت سے روکنے کیلئے ہدایات جاری کرنی چاہیئے۔انہوں نے کہاکہ کولگام میں عام شہریوں کی ہلاکت کے ذمہ دارافرادکوسخت سزادی جانی چاہیئے۔انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسزکوبھی جوابدہ بنانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے ریاستی گورنرسے فوری طورپرٹھوس اقدامات کرنے کامطالبہ کیاہے۔
این سی لیڈرکاکامیاب آزاداُمیدواروں کومٹھائیاں کھلانے کاویڈیووائرل
اُمیدوار مجھ سے آشیروادحاصل کرنے کیلئے خودآئے تھے ،الزامات بے بنیاد:سلاتھیہ
وویک ماتھر
جموں//نیشنل کانفرنس لیڈرسرجیت سنگھ سلاتھیہ کی ایک ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوئی ہیں جس میں وہ بلدیاتی انتخابات میں سانبہ ضلع کے وجے پورمیونسپل اکائی کے مختلف وارڈوں سے کامیاب ہوئے آزاداُمیدواروں کواپنے ہاتھوں سے مٹھائی پیش کررہے ہیں،حالانکہ نیشنل کانفرنس ے میونسپل اورپنچایتی انتخابات کادفعہ 35اے جوکہ جموں وکشمیرکے عوام کے خصوصی اختیارات کی ضمانت ہے کوہٹانے کی کاوشوں کے خلاف بائیکاٹ کیاہواہے لیکن عمرعبداللہ کی قیادت میں این سی ۔کانگریس مخلوط حکومت میں وزیرصنعت رہ چکے سینئرنیشنل کانفرنس لیڈر سرجیت سنگھ کواسمبلی حلقہ وجے پورمیں پڑنے والے مختلف میونسپل وارڈوں میں کامیاب ہونے والے آزاداُمیدواروں کومبارکباددینااورمٹھائی کھلانے سے کئی سوالات کھڑے ہوئے ہیں۔چارمنٹ کی وائرل ہوئی ویڈیومیں سرجیت سنگھ سلاتھیہ انہیں منڈیٹ کااحترام کرنے اورلوگوں کی بہبودکیلئے کام کرنے کی تلقین کرتے ہوئے سنائی دیتے ہیں۔اس بارے میں جب کشمیرعظمیٰ نے سرجیت سنگھ سلاتھیہ سے رابطہ قائم کیاتوانہوں نے کہاکہ میرے وجے پوردفترمیں عوامی دربارکاانعقادکیاگیاتھاجس میں کامیاب ہوئے آزاداُمیدواربھی تھے ،ہم نے کسی کونہیں بلایاتھا ۔انہوں نے کہاکہ دربارکے دوران میں نے کامیاب ہوئے اُمیدواروں نے مبارکبادی ۔انہوں نے کہاکہ کامیاب اُمیدوارنے مجھ سے آشیروادمانگاتھااورو ہ دربارمیں آئے اورآشیروادحاصل کیااورمیں نے انہیں مٹھائی بھی پیش کی۔کچھ لوگوں کی طرف کے یہ الزام کہ سلاتھیہ سے آشیروادحاصل کرنے والے این سی کے پراکسی امیدوارتھے اس پرسرجیت سنگھ سلاتھیہ نے کہاکہ یہ سچ نہیں ہے۔میں نے صرف انہیں آشیروادیاجس کی انہوں نے مجھ سے گزارش کی تھی۔
سی پی آرایف نے جانوں کی قربانی دینے والے اہلکاروں کویادکیا
جموں//پولیس ونیم فوجی دستوں کے یادگاری دن کے سلسلے میں مختلف بٹالینوں،سی آرپی ایف کے جموں نشین انسٹی چیوٹس نے تقریبات کاانعقادکرکے اُن ہلکاروں کوخراج عقیدت پیش کیاجنھوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کیں۔سی آرپی ایف دستوں نے 21 اکتوبر 1959 میں چین کے حملے میں لداخ میں جان بحق ہونے اہلکاروں کویادکیا۔اس دوران تقریب میں ،سی آرپی ایف ،ریاستی پولیس فورس اور نیم فوجی دستوںکی قربانیوں پرخیالات کااظہارکیا۔گروپ سنٹر سی آرپی ایف ہیرانگر،نگروٹہ میں تقریب کے دوران ابھے ویرچوہان ،آئی جی سی آرپی ایف جموں سیکٹر نے پولیس یادگاری دن کی افادیت بیان کی ۔انہوں نے جان بحق ہونے والے اہلکاروں کویادکرتے ہوئے ان کے کنبوں کے تئیں نیک خواہشات کااظہارکیا۔ڈی آئی جی ،سی آرپی ایف ہیرانگررینج ایل سی کھپ ودیگرافسران بھی موجودتھے۔اس کے علاوہ گروپ سنٹر سی آرپی ایف بن تالاب کی جانب سے بھی تقریب کااہتمام کیاگیاجس میں جان بحق ہوئے اہلکاروں کے پریواروالے مہمان تھے جن میں کلونت کورزوجہ ،کانسٹیبل موہن سنگھ اورکملیش دیوی زوجہ اہلکاررگھوسنگھ شامل تھے انہوں نے شمع جلاکرتقریب کاآغازکیا۔ اس موقعہ پر ڈی آئی جی سی آرپی ایف رینج جموں ،افسران ودیگراہلکاربھی موجودتھے۔
پردیش کانگریس کمیٹی کاوفدڈی جی پی پنجاب سے ملاقی
جموں وکشمیرکیپنجاب میں زیرتعلیم طلباء کی سلامتی یقینی بنانے پرزوردیا
جموں//جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے ایک وفدنے کمیٹی صدر جی اے میرکی ہدایات پر جنرل سیکریٹری جے کے پی سی سی شاہنوازچوہدری کی قیادت میں ڈائریکٹرجنرل پولیس پنجاب سریش اروڑہ کے ساتھ ملاقات کی۔اس دوران یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر ادھے چب ،نائب صدراعجازچوہدری ،نیشنل سیکریٹری این ایس یوآئی نیرج کندن اورکانگریس لیڈرسندیپ شرما بھی شامل تھے۔اس دوران وفدمیں شامل شاہنوازچوہدری ودیگراراکین نے ڈی جی پی پنجاب سے ان کی ریاست میں زیرتعلیم کشمیری طلباء کے تحفظ کویقینی بنانے کامطالبہ کیا۔انہوں نے بتایاکہ بیرون ریاست جموں وکشمیرزیرتعلیم طلباء اوردیگرافرادمیں ان کے تحفظ کے سلسلے میں شدیدتشویش پائی جارہی ہے۔انہوں نے مانگ کی کہ جموں وکشمیرکے طلباء کوبہترتعلیمی ماحول فراہم کیاجائے ۔اس دوران وفدنے مطالبات پرمبنی ایک میمورنڈم بھی پیش کیاگیا۔اس موقعہ پرڈی جی پی پنجاب نے وفدکوطلباء کی حفاظت یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے بتایاکہ پنجاب پولیس نے آفیشل سوشل میڈیاسائٹس پرہیلپ لائن قائم کی ہوئی ہیں اوراگرکسی بھی جموں وکشمیرکے طالب علم کوکوئی پریشانی ہوتووہ پولیس سے رابطہ کرسکتاہے۔
۔85کسان بیرون ریاست دورہ کیلئے روانہ
جموں//صوبہ جموں کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 85 کسانوں کے ایک گروپ کوبیرون ریاست کے دورہ کیلئے ڈائریکٹراگریکلچرایچ کے رازدان نے کرشی بھون سے روانہ کیا۔ اس دورے کااہتمام ڈائریکٹوریٹ آف اگریکلچر ،تالاب تلوجموں نے سب مشن آن اگریکلچرایکسٹنشن (SMAE)،مرکزی سکیم نیشنل مشن آن اگریکلچرایکسٹنشن اینڈٹیکنالوجی کے تحت منعقدکیاتھا۔دورے پرروانہ کرنے کے موقعہ پر ایچ کے رازدان نے کہاکہ کسانوں کوبیرون ریاست دورہ کے دوران زراعت کی جدیدتکنیکوں کے بارے میں جانکاری حاصل ہوگی اورواپس آکرکسان ان تکنیکوں کوزراعت کے شعبے میں استعمال کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت کامشن ہے کہ 2022 تک کسانوں کی آمدن کودوگناکیاجائے۔انہوں نے کسانوں پرزوردیاکہ وہ تکنیکوں کواچھی طرح سیکھیں تاکہ ریاست میں زراعت کوفروغ مل سکے۔کسان سی ایس کے ہماچل پردیش ، وشوادیالیہ پامپور ،کرشی وگیان کیندرااینڈآئل سیڈس ریسرچ سٹیشن ،کانگڑہ ،سنٹرفارایکسلنس آف ویجی ٹیبلس ،کرتارپورپنجاب، بی کیپنگ ریسرچ سٹیشن نگروٹہ بھون ہماچل پردیش ،پنجاب اگریکلچریونیورسٹی،لدھیانہ کادورہ کریں ۔اس موقعہ پر جوائنٹ ڈائریکٹر اگریکلچرایکسٹنشن ،بلیش زتشی ،جوائنٹ ڈائریکٹرانپٹس ،کے ایس سمبیال، ڈائریکٹرٹرینگنس ،سنیل کول ،اگریکلچرانفارمیشن افسرجے سی رینہ ودیگران بھی موجودتھے۔
رام بن پولیس کی سمگلنگ مخالف کارروائی
شاہراہ پر54مویشی بازیاب، 3افراد گرفتار
ایم ایم پرویز
رام بن //پولیس نے مویشی اسمگلنگ کے خلاف شروع کی گئی مہم کو جاری رکھتے ہوئے اتوار کو 54مویشیوں کو بازیاب کروانے کا دعویٰ کیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ شان پیلس رام بن کے قریب دو ٹرکوں JK14B/8772 و JK19/4414 اور ایک ٹاٹا موبائل JK 19/6453کی چیکنگ کی گئی توا ن میں مویشی لدھے پائے پائے گئے جو بلا اجازت بطرف وادی لے جائے جا رہے تھے۔ اس سلسلہ میں تین افرادکو حراست میں لیا گیا ہے جس کی شناخت آزاد احمد ولد محمد ایوب ساکن چنہنی، دیو راج ولد امر ناتھ ساکن کھیری ادہم پور اور محمد اسلم ولد نذیر احمد ساکن میترا رام بن کے طور پر کی گئی ہے ۔ پوچھ گچھ کے دوران انہوں نے بتایا کہ وہ یہ مویشی اجازت کے بغیر وادی کی طرف لے جارہے تھے۔ اس سلسلہ میں رام بن تھانہ میں ایف آئی آر 170/18,171/18و 172/18 زیر دفعات 188 RPC, 3 PC Act درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔
آر ایس ایس کے یوم تاسیس پر تقاریب
شہر میں سوئم سیوکوں کی طرف سے پنتھ سنچالن کا اہتمام
نیوز ڈیسک
جموں//آر ایس ایس کے یوم تاسیس کے سلسلہ میں باغ باہو سے زور آور سنگھ پارک تریکوٹہ نگر تک ایک ریلی نکالی گئی ۔ اس سے قبل ہتھیاروں کی پوجا بھی کی گئی ۔ اس ریلی میں بچوں سے لے کر بزرگوں تک نے شرکت کی۔ یہ ریلی شواجی چوک، خالصہ چوک نانک نگر اور مین مارکیٹ سے ہو کر گزرا جس میں سوئم سیوکوں نے فل ڈریس پہنے ہوئے اور ہاتھوں میں لاٹھیاں لے کر مارچ کیا جب کہ کئی سیوک سکوٹروں اور موٹر سائیکلوں پر بھی سوار تھے۔ ڈاکٹر سدرشن کمار ریٹائر ڈائریکٹر جنرل دیفنس ریسرچ و ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن، سپیشل سیکرٹری حکومت ہند اور آر ایس ایس کے ریاستی سنگچالک سچیت سنگھ نیز رپیش کمار خطاب کرتے ہوئے آر ایس ایس کی 93سالہ تاریخ پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے سوئم سیوکوں کو ’وطن دشمن عناصر‘ پر نظر رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے ملک کی یکجہتی اور سالمیت کے لئے کام کرنے کی ہدایت دی۔ اس دوران رگھوناتھ مندر اور وید مندر امب پھلا میں بھی تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔
نگروٹہ میں مہارشی والمیکی شوبھایاتراکاانعقاد
سماج میں انصاف اوربھائی چارے کوفرو غ دینے کی ضرورت :رانا
جموں//نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدردویندرسنگھ رانا نے سماج میں انصاف،برداشت اورآپسی بھائی چارے ومحبت کوفروغ دینے پرزوردیاہے۔راناگزشتہ روز والمیکی مندرنگروٹہ سے نکالی گئی شوبھایاتراکوہری جھنڈی دکھانے کے بعدعقیدت مندوں سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے مہارشی والمیکی کی زندگی اوران کی جانب سے سنسکرت میںلکھے ہوئے رامائن کے بارے میں خیالا ت کااظہارکیا۔انہوں نے رامائن میں انسانیت اورانسانی اقدارکی پاسداری کی تعلیم دی گئی ہے۔انہوں نے مہارشی والمیکی کوخراج عقید ت پیش کرتے ہوئے انہیں عظیم شاعراوراسکالرقراردیا۔انہوں نے کہاکہ والمیکی کی تعلیمات معاشرے بالخصوص نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔اس موقعہ پر رانانے عالمی امن اوربھائی چارے کی پرارتھنابھی کی ۔انہوں نے لوگوں پرآپسی بھائی چارے کے ساتھ رہنے پرزوردیا۔انہوں نے شوبھایاتراکے انعقادکیلئے منتظمین کی کاوشوں کوسراہا۔اس دوران یاترامختلف مقامات سے ہوکر والمیکی مندر،ڈھوک وزیراں پہنچ کراختتام پذیرہوئی جس میں خواتین، بچے اورمردشامل تھے۔اس موقعہ پرآرگنائزنگ کمیٹی کے عہدیداران بشمول سابق سرپنچ رمن وزیر،سوشل ورکر رتن لال مہاجن، کلدیپ سنگھ کے علاوہ والمیکی سماج نگروٹہ کے سریش کمار،چیئرمین ،اشوک کمارکنوینر،جنگ بہادر،سنٹرل کمیٹی ممبراجی گل صدروالمیکی سماج ریشم گڑھ جموں،بھگت رام اورخزانچی نریندرکمارکے علاوہ سوم ناتھ کھجوریہ،پنڈت رامیشوردت ،جوگندرلال ،روی کمار، وجے کمارودیگران بھی موجودتھے۔