سابقہ ایم ایل سی وزیرہ بیگم سپرد خاک
گورنرستیہ پال ملک، فاروق اور عمر عبداللہ کا اظہار افسوس
نیوز ڈیسک
جموں //نیشنل کانفرنس کی سنیئر لیڈر اور سابقہ ممبر قانون ساز کونسل وزیرہ بیگم ، جو گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں، کو آج شام گوجر نگر قبرستان میں پیوند خاک کر دیا گیا ۔ان کی نماز جنازہ میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ضلع ادہم پور کے علاقہ لاٹی دھونہ کی ہمہ جہت ترقی کے لئے کلیدی کردار ادا کرنے والی اس لیڈر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے بھاری تعداد میں لوگ ان کے فرزند نسبتی کی بٹھنڈی رہائش گاہ پر پہنچے۔ بلالحاظ مذہب و ملت اور سیاسی وابستگیوں کے انہوں نے مرحومہ کی خدمات کو یاد کیا۔ان کی وفات پر ریاستی گور نر ستیہ پال ملک نے مرحومہ کےلئے دعا مغفرت کرتے ہوئے لواحقین کےساتھ ہمدرادی کا اظہار کیا ہے ۔پریس کے لئے جاری ایک بیان میں گورنر موصوفنے مرحومہ کی روح کے سکون کیلئے دعا کرتے ہوئے سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت ظاہر کی ہے ۔ ان کے علا وہ نیشنل کا نفرس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ نے مرحومہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کےساتھ ہمدرادی کا اظہار کیا ہے ۔یہاں جاری ایک تعزیتی بیان میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ نے مرحومہ کی جانب سے خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی فلاح و بہبود کےلئے کئے گئے کاموں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ نے ریاست میں خواتین کو ایک سطح سے اوپر لانے میں ایک اہم رول ادا کیا ہے ۔دونوں لیڈران نے مرحومہ کےلئے دعا مغفرت کرتے ہوئے لواحقین کےساتھ تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے ۔اظہار تعزیت کرنے والوں میں نیشنل کا نفرنس کے صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا ،ریاستی سیکرٹری رتن لعل گپتا ،صوبائی نائب صدر چوہدری ہارون ،ترجمان سریندر سنگھ بنٹی ودیگر لیڈران اور کارکن شامل ہیں۔ اس دوران نیشنل کا نفرس لیڈران نے پارٹی کی صوبائی سیکرٹری دلشادہ ملک کے خاوند کی وفات پر بھی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کےساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔
پینتھرز پارٹی ’یوم الحاق‘ پر تقریب کا اہتمام کرے گی
جموں //پینتھرز پارٹی نے 27 اکتوبرکو ڈوگرہ ہال میں 71 وےں ےوم الحاق کا جشن منانے کا اعلان کیا ہے ۔ یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کے مہاراجہ ہری سنگھ نے 26 اکتوبر، 1947 کو مرکزی داخلہ سکریٹری مسٹر وی پی مینن کی موجودگی میں جموں امر سنگھ محل میں الحاق نامہ پر دستخط کئے اور 27 اکتوبر، 1947 کی صبح کو اس وقت گورنر جنرل لارڈ ماو¿نٹ بیٹن نے اس الحاق نامہ کو منظور کیا تھا۔ لارڈ ماو¿نٹ بیٹن نے تجویز کوقبول کر لیا لیکن ضمنی حصہ شامل کےا کہ '' جموں و کشمیر کے لوگوں کی خواہش کو یقینی بناےا جائے گا ۔ پنتھرس سربراہ پروفےسربھےم سنگھ نے کہا ہے کہ یہ ضمنی حصہ برطانوی پارلیمنٹ ایکٹ، 1946 کے بالکل برعکس، غیر معقول اور غیر مناسب تھا۔ اگرچہ، جموں و کشمیر کے لوگوں نے اپنی اسمبلیوں کو منتخب کرنے کے لئے ووٹ دیا تھا۔ یہ الحاق قانونی طورپر جائز تھا پھر بھی ہندستانی پارلیمنٹ نے آج تک جموں و کشمیر کو ہندستانی ےونےن سے مکمل انضمام کی پرواہ نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراجہ ہری سنگھ کی طرف سے 26 اکتوبر، 1947 کو دستخط شدہ الحاق نامہ کا ہندستانی پارلیمنٹ احترام کرے، جسے اس وقت کے گورنر جنرل لارڈ ماو¿نٹ بیٹن نے 27 اکتوبر، 1947 کو قبول کیا تھا۔ ہندستانی آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق جموں و کشمیر کے شہریوں کو دیئے جانے چاہئےں، جےساآج تک نہیں کیا گیا ہے۔
سٹیٹ ہارٹی کلچر ڈیولپمنٹ بورڈ کی تشکیل نو
سری نگر//گورنر انتظامیہ نے سٹیٹ ہارٹی کلچر ڈیولپمنٹ بورڈ کی ازسر نو تشکیل کو منظوری دی ہے۔گورنر ستیہ پال ملک بورڈ کے چئیرمین ہوں گے جبکہ خورشید احمد گنائی اس کے وائس پریذیڈنٹ ہوں گے۔جی اے ڈی کی طرف سے جاری حکمنامے کے مطابق چیف سیکرٹری، انتظامی سیکرٹری ٹرانسپورٹ محکمہ، انتظامی سیکرٹری محکمہ خزانہ، انتظامی سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقی، انتظامی سیکرٹری زراعت، انتظامی سیکرٹری فلوری کلچر، وی سی سکاسٹ کشمیر، وی سی سکاسٹ جموں،ڈائریکٹر ہارٹی کلچر کشمیر،ڈائریکٹر ہارٹی کلچر جموں،ڈائریکٹر ہارٹی کلچر پی اینڈ ایم، ایم ڈی جے کے ایچ پی ایم سی لمٹیڈ اس کے ارکان ہوں گے۔سٹیٹ ہارٹی کلچر بورڈ تمام ریاستی اورمرکزی معاونت والی سکیموں کا جائیزہ لے کر انہیں جاری رکھنے سے متعلق فیصلے لے گی یا ان میں کوئی تبدیلی سے متعلق رائے پیش کرے گی۔
جنگلات ایکٹ کی عمل آوری جائزہ لیا گیا
سرینگر//گورنر کے مشیر کے وجے کمار نے آج یہاں افسران کی ایک میٹنگ میں ریاست کے مختلف قبائل سے جُڑے ترقیاتی معاملات کا جائیزہ لیا ۔ میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری جنگلات ایم کے دویدی ، کمشنر سیکرٹری تعمیراتِ عامہ خورشید احمد شاہ ، کمشنر سیکرٹری قبائلی امور فاروق احمد لون اور ڈپٹی کمشنر سرینگر عابد رشید شاہ موجود تھے ۔ میٹنگ کے دوران حقوقِ جنگلات ایکٹ 2006 کی عمل آوری کا جائیزہ لینے کے علاوہ ٹرائیبل سب پلان ، پلوامہ میں گوجر بکروال ہوسٹل کو خالی کرنے ، ہارون میں گوجر بکروال گرلز ہوسٹل کی تعمیر اور دیگر کئی معاملات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔
مشیر موصوف نے افسران کو قبائلی طبقوں کو درپیش مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے اور ترقیاتی معاملات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت دی ۔
باز آباد کاری کیلئے پینل تشکیل
سرینگر //حکومت نے ایک اعلیٰ اختیاری کمیٹی کی تشکیل کو منظوری دی ہے ۔ یہ کمیٹی ریاست میں پن بجلی پروجیکٹوں کی تعمیر اور اس مقصد کیلئے حاصل کی جانے والی زمین کے عمل سے متاثرہ افراد اور کنبوں کی باز آباد کاری پالیسی کو حتمی شکل دے گی ۔ اس سلسلے میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایک حکمنامے کے مطابق کمیٹی کے دو مستقل ممبر ہوں گے جن میں محکمہ جنگلات و ماحولیات اور قانون اور پارلیمانی امور محکمہ کے انتظامی سیکرٹری شامل ہیں ۔ یہ کمیٹی ضرورت کے لحاظ سے کسی اور افسر کی خدمات بھی حاصل کر سکتی ہے ۔
یوتھ آل انڈیا کشمیری سماج کا وفد گورنر سے ملاقی
سرینگر//یوتھ آل انڈیا کشمیری سماج( وائی اے آئی کے ایس) کے وفد نے آر کے بھٹ کی قیادت میں آج یہاں راج بھون میں ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔وفد نے گورنر کو انہیں درپیش مختلف مسائل ، وزیر اعظم کے کشمیری پنڈتوں کے لئے ریلیف اینڈ رہیبلی ٹیشن پیکج کو ازسر نو تشکیل دینے، رہ گئے اُمیدواروں کے لئے3 ہزار نوکریاں منظور کرانے اور کئی دیگر اہم معاملات کے بارے میں جانکاری دی۔گورنر نے وفد کو یقین دلایا کہ ان تمام معاملات پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔
ٹریفک کے نظام میں بہتری لانے کی مشق
ریاست میں روڈ سیفٹی پیٹرول کی تیاریوں کا جائزہ
سرینگر//گورنر کے مشیر کے۔ وجے کمار نے ریاست میں ٹریفک کی بہتر نظامت کے حوالے سے روڈ سیفٹی پیٹرو ل کی تیاریوں کا جائیزہ لینے کی غرض سے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری ٹرانسپورٹ اصغر حسن سامون، سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹ سرمد حفیظ، سیکرٹری آئی ٹی سوگات بسواس اور کئی دیگر پولیس افسرا ن بھی موجود تھے۔مشیر موصوف نے آر ایس پی کو شروع کرنے سے متعلق تیاریوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ اس موقعہ پر ٹریفک نظامت اور ٹریفک قوانین کی معقولیت سے متعلق لائحہ عمل کو مستحکم کرنے سے جڑے امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں جموں وکشمیر روڈ سیفٹی فنڈ کے قیام، ایم وی ڈی اور ٹریفک محکموں کو مستحکم کرنے، اضافی فرادی قوت کو تعینات کرنا، عام لوگوں میں بیداری پیدا کرنا، ٹریفک لائٹس کی تنصیب اور دیگرمعاملات پر سیر حاصل بحث ہوئی۔وجے کمار نے کہا کہ شہر سرینگر میں اُن سکولوں کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں بیداری پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے ٹریفک پولیس اور دیگر محکموں نے ایکشن پلان بھی تیار کیا ہے۔سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس نے میٹنگ میں بتایا کہ ٹریفک پولیس کےساتھ ایک ہزار این وائی سی رضا کاروں کو کام پر لگایا گیا ہے اور انہیں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی معاونت کےلئے شہری اور دیہی علاقوں میں تعینات کیا جائے گا۔مشیر نے اُن کی خدمات بہتر ڈھنگ سے بروئے کار لانے پر زور دیا اور کہا کہ انہیں معیاری تربیت دی جانی چاہئے۔علاوہ ازیں یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ مزید100 این وائی سی رضا کاروں کو ایم وی ڈی میں تعینات کیا جائے گا۔ریاست میں پہلے ہی شروع کئے گئے آر اے ڈی ایم ایس کے تعلق سے بتایا گیا کہ سافٹ وئیر پرمبنی ایک خود کار نظام وجود میں لایا گیا ہے جس کی بدولت کوئی بھی حادثہ پیش آنے کے بعد مکمل اعداد و شمار جمع کئے جاتے ہیں۔میٹنگ کے دوران روڈ سیفٹی کلبوں کے رول کی اہمیت کو بھی اُجاگر کیا گیا۔مشیر نے ٹریفک پولیس کے افسروں سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ روڈ سیفٹی پیٹرول کو جلد از جلد کام پر لگایا جائے تا کہ ریاست میں ٹریفک کی نقل و حمل میں معقولیت لائی جاسکے۔
ٹی بی کنٹرول بورڈ ادہمپور نے ورکشاپ کا اہتمام کیا
ادہمپور //ڈسٹر کٹ ٹی بی کنٹرول بورڈ نے ادہمپور میں دوائی فروشوں کےلئے ایک بیداری ورکشاپ کا اہتمام کیا ۔ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے مذکورہ ورکشاپ کانفرس ہال ANMTسکول ڈسٹر کٹ ہسپتال میں منعقد کی گئی جس میں ایڈ یشنل ڈسٹر کٹ ڈولپمنٹ کمشنر ادہمپوراروند شرما بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے جبکہ ان کے ہمراہ ورکشاپ میں اسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر منیش گپتا اور چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کے سی ڈوگرہ بھی موجود تھے ۔اس بیداری ورکشاپ کو منعقد کر نے کا اصل مقصد ضلع میں دوائی فروشوں کو ٹی بی کے مریضوں کے سلسلہ میں ڈسٹر کٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے سلسلہ میں بیدار کرنا تھا ۔ڈسٹر کٹ ٹی بی آفیسر ڈاکٹر کیوی راج نے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹی بی کے مریضوں کو دی جارہی سہولیات کے سلسلہ میں زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا کی جائے تاکہ مریضوں ان خدامات سے استفادہ حا صل کر سکیں ۔
ادہمپور :پنچایتی انتخابات 2018!
پولنگ عملے کےلئے تربیتی پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع
ادہمپور //ادہمپور میں آئندہ پنچائتی انتخابات 2018کے سلسلہ میں تعینات عملے کےلئے تربیتی پروگرام کا دوسرا مرحلہ شرو ع کردیاگیا ہے ۔ڈسٹر کٹ الیکشن آفیسر رویندر کمار کی ہدایا ت پر شروع دوسرے مرحلے کے تحت ریٹرننگ آفیسر اور اسٹنٹ ریٹرننگ آفیسران کےلئے کانفرس ہال میں تربیتی کورس شروع کیا گیا ۔اس تربیتی پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 80ملازمین کو صاف و شفاف انتخابات منعقد کروانے کےلئے ملازمین کو تربیت دی جائے گی ۔اس موقعہ پر ڈپٹی ڈسٹر کٹ الیکشن آفیسر سپنا کوتوال نے ملازمین کو ان کی ڈیوٹی و دیگر خدامات سے متعلق جانکاری فراہم کی ۔