جموں //نٹرنگ تھیٹر جموںاپنی 35ویں برسی کے موقعہ پر 6ویں تھیٹر فیسٹیول 28اکتوبر سے شروع کر رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر بلونت ٹھا کر نے تھیٹرسٹوڈیو میں منعقدہ پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ اپنی 35ویں برسی کے سلسلہ میں تھیٹر 4دنوں پر مشتمل پروگرام رواں برس کے فروری ماہ سے منعقد کرتا آرہا ہے جبکہ اس سلسلہ میں 6ویں پروگرام 28اکتوبر سے شروع کیا جارہاہے ۔تاہم اس سلسلہ میں نٹرنگ سے اس سے قبل مجموعی طور پر 5پروگرام منعقد کئے ہیں ۔جبکہ پہلا پروگرام رواں برس 15سے 18مئی تک منعقد کیا گیا تھا ۔دوسرا پروگرام 19سے 22جون اور تیسرا پروگرام 18سے 21جولائی تک منعقد کیا گیا تھا ۔ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ اسی سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے 20سے23چوتھا جبکہ 21سے 23ستمبر تک پانچویںپروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا ۔جبکہ ان تمام پروگراموں کو مختلف زمروں میں تقسیم کیا گیا تھا ۔یاد رہے نٹرنگ اپنے پروگراموں کا سلسلہ 15مئی 1983کوشروع کیا تھا جس کے بعد ریاست کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں اس نے اپنی ایک منفرد پہچان بنائی ہے ۔