جموں //فوج نے 1974میں دی گئی شہادتوں کی یاد میں اپنا 71ویں انفنٹرڈے منایا ۔اس سلسلہ میں فوج کی شمالی کمانڈ کے ہیڈ کواٹر ادہمپور میں لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ کی قیادت میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے جنرل رنبیر سنگھ نے فوجی اہلکاروں کی جانب سے دی گئی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ان کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ۔انہوں نے کہاکہ 1947میں فوج نے پاکستانی علا قوں سے آئے ہوئے قبائلیوں کیساتھ ہوئی جنگ میں بہادری کا مظاہر ہ کیا ۔جبکہ اس کے بعد فوج نے عسکریت پسندی اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کے دوران اپنی قیمتی جانیں قربان کی ہیں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ 1947میں ہی پاکستانی افواج نے’ اپرویشن گلمرگ شروع کیا تھا جس کے دوران انہوں نے قبائلیوں اور پاکستانی افواج نے مشترکہ طور پر ریاست پر حملہ کیا تھا ۔اسی طرح کے پروگراموں کا اہتمام صوبہ جموں کی مختلف جگہوں پر کیا گیا تھا جن کے دوران فوجی آفیسران نے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔تاہم نگروٹہ میں منعقد ہ پروگرا م میں لیفٹیننٹ جنرل پرمجیت سنگھ نے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی جانب سے دی گئی قربانیوں پر روشنی ڈالی گئی ۔اسی طرح سابقہ فوجیوں کیلئے اعزازی تقریبات کا اہتمام بھی کیاگیاتھا۔