کٹھوعہ //چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے افسروں کو لمبے وقت سے زیر اِلتوا ٔپروجیکٹوں کی تکمیل کو ترجیح دینے اور صرف اُن پروجیکٹوں کو منظور ی دینے کی ہدایت دی ہے جن کے رقومات دستیاب ہوں۔کٹھوعہ میں مختلف ضلع و سیکٹوریل افسران کی ایک میٹنگ میں ضلع میں عملائے جارہے مختلف پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری فائنانسل ، صوبہ کمشنر جموں ، ڈی سی کٹھوعہ / سانبہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے میٹنگ میں بتایا کہ کٹھوعہ میں 19 پروجیکٹ زیر ِالتو أ ہے جن کیلئے 16کروڑ 28لاکھ روپے درکار ہے۔ چیف سیکرٹری نے پانی سپلائی سکیموں پر توجہ دینے پر زوردیا تاکہ ضلع کے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جاسکے۔میٹنگ میں بتایاگیا کہ ضلع میں 6پل تعمیر کئے گئے جبکہ 80 سڑکوں کی تکمیل کیلئے 150کروڑ روپے درکار ہے ۔ چیف سیکرٹری نے ان معاملات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسروں کو جلد از جلد کام شروع کرنے کی ہدایت دی۔چیف سیکرٹری نے گورنمنٹ ہائی سکول ڈولا میں تعمیری کام کے لئے 14لاکھ روپے ، کرن وارہ میں پی ایچ سی کی تعمیر کے لئے 59لاکھ روپے ،لہری میں ریسونگ سٹیشن کے لئے ایک کروڑ روپے اور فِنٹرمیں ٹرانسفارمر ورکشاپ کے لئے 70لاکھ روپے منظور کئے ۔پرنسپل سیکرٹری خزانہ نوین کمار چودھری نے ہدایت دی کہ 50لاکھ روپے سے زیادہ مالیت والے پروجیکٹوں کے لئے تکنیکی اور انتظامی منظوری حاصل کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں پانی سپلائی میں معقولیت لانے کے لئے 60لاکھ روپے منظور کئے گئے ۔انہوں نے کٹھوعہ ضلع میں یونائیٹیڈ فنڈ کے لئے ایک کروڑر وپے کا بھی اعلان کیا۔اس سے قبل انہوں نے لکھن پور ٹو ل پلازہ میں کمرشل سیل ٹیکسز محکمہ کے کام کاج کا جائزہ لیا ۔انہوں نے لکھن پور میں ٹریفک جامنگ پر قابو پانے کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔بعد میں چیف سیکرٹری نے کلیباری میں تالاب تعمیر کرنے کی جگہ کا بھی معائینہ کیا۔