جموں //ایم اے ایم کالج کے طلباءنے جموں و کشمیر طلباءیونین کے بینر تلے کالج کے سامنے آئی جی ٹریفک کو تبدیلی کی مانگ کرتے ہوئے احتجاج کیا ۔طلباءنے ریاستی گور نر ستیہ پال ملک سے اپیل کرتے ہو ئے کہاکہ آئی جی ٹریفک بسنت رتھ کو جلد تبدیل کیا جائے ۔احتجاج کر رہے طلباءنے کہاکہ آئی جی ٹریفک مبینہ طور پر اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر تے ہوئے عام لوگوں کو تنگ کر رہے ہیں اور حالیہ دنوں میں ہی انہوں نے ایک صحافی کو زدکوب کیا جس کو برداشت نہیں کیا جاسکتا ۔احتجاج کے دوران طلباءنے آئی جی ٹریفک کےخلاف نعرے باز بھی کی ۔