جموں //ملازمین کی مانگوں و مسائل کو حل کر وانے کیلئے سکاسٹ یونیورسٹی کی ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ ایمپلائز ایسوسی ایشن نے مشترکہ طورپر جائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دی ۔نو منتخب کمیٹی یونیورسٹی میں ملازمین کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کی مانگوں کو اعلیٰ انتظامیہ تک پہنچانے کیلئے مشترکہ طور پر کام کرئے گی ۔ڈاکٹر وکاس شرما کو نو منتخب کمیٹی کا صدر نامزد کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر وویک آریہ اور ضمیرالحق ،ڈاکٹر راجندر بشن ،ڈاکٹر پی کے رائے اور ڈاکٹر این کے رینہ کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے ۔اس نئی کمیٹی کی میٹنگ یونیورسٹی کیمپس میں منعقد کی گئی جس کے دوران تمام ممبران نے شرکت کر کے ملازمین کو درپیش مسائل و مشکلات پر تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے اپنا آئندہ کا ایجنڈا طے کیا ۔کمیٹی نے اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ وہ ملازمین کو درپیش تمام مسائل کو حل کروانے کیلئے آواز بلند کر ئے گی ۔یاد رہے مذکورہ کمیٹی ملازمین کی تنخواہ ،ترقی ،SRO43 کے تحت آنے والے معاملات کے سلسلہ میں اپنی اواز بلند کر ئے گی تاکہ ان معاملا ت کو حل کروایا جاسکے ۔