کٹھوعہ //حالیہ میونسپل انتخابات میں ضلع کٹھوعہ سے منتخب ہو ئے اراکین کیلئے شہید بھگت سنگھ میموریل ہال میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہو ئی ۔اس تقریب کے دوران ایڈیشنل ڈسٹر کٹ ڈولپمنٹ کمشنر نے مجموعی طورپر 21نو منتخب اراکین سے حلف لیا جن میں 7خواتین بھی شامل ہیں ۔اس موقعہ پر ایگزیکٹو آفیسر میونسل کونسل کٹھوعہ ،نائب تحصیلدار کیساتھ ساتھ دیگر آفیسران بھی موجود تھے ۔اس موقعہ پر اے ڈی سی نے نو منتخب ممبران کو مبارکباد پیش کر تے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ عوام کو درپیش مسائل حل کر وانے میں اپنا رول ادا کر ئینگے ۔اسی دوران لکھن پوری میونسپل کمیٹی کے 7اور بلا ور ،بسولی و ہیرا نگر کے 13اراکین سے بھی حلف لیا گیا ۔