جموں //بھاجپا کی مرکزی حکومت کی جانب سے صفائی ستھرائی کو بحال رکھنے کیلئے شروع’ سوچھ بھارت ابھیان‘ کو کے سلسلہ میں عوام کو بیدار کرنے کیلئے مہم شروع کی جائے ۔ان خیالات کا اظہار کار پوریٹ نینا گپتا نے چھنی کے سیکٹر 2وارڈ نمبر 50کے دورے کے دوران کیا ۔اس دورے کے دوران انہوں نے عام لوگوں کو درپیش مسائل و مشکلات کا جائزہ لینے کیساتھ ساتھ جموں میونسپل کارپوریشن کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ اس علا قہ میں صفائی ستھرائی کیلئے ترجیح بنیادوں پر کام کیا جائے تاکہ عام لوگ متاثر نہ ہوں ۔انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ عام لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی قلت اور بجلی کی نامناسب سپلائی نہ ہو نے پر آرہی مشکلات کو حل کیا جائے ۔