سلواسہ//مرکزکے زیر انتظام گجرات کے سرحدی خطے دادر اور نگر حویلی کے نرولی میں واقع ایک اسٹیل فیکٹری کی بھٹی میں گذشتہ رات دھماکہ ہونے سے تین مزدوروں کی موت ہو گئی اور دو افراد زخمی ہو گئے ۔ مرکز کے زیر انتظام خطے کے ہیڈکوارٹر شہر سلواسہ کے پولیس انسپیکٹر پی وی مہاجن نے یو این آئی کو بتایا کہ کرشنا اسٹیل نام کی کمپنی کی بھٹی میں گذشتہ رات تقریبا ڈھائی بجے اچانک دھماکہ ہو گیا۔ اس حادثے میں کام کرنے والے تین مزدوروں کی موت ہو گئی اور دو دیگر افراد زخمی ہو گئے ۔ابھی تک دھماکے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سے سکے ہیں۔ حادثے کی مکمل تفتیش جاری ہے ۔