Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

پاکستان علاقائی امن میں کردار ادا کرتا رہے گا

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 17, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 اسلام آباد //پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کے باوجود پاکستان قومی اور علاقائی امن میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر دہشت گرد حملوں کے چار سال مکمل ہونے پر جاری اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ16 دسمبر ہمیں ایک سیاہ دن کی یاد دلاتا ہے اور سانحہ اے پی ایس میں بچھڑ جانے والوں کی یاد ہمیشہ تازہ رہے گی کیونکہ انھوں نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر قوم کو سفاک دشمن کے خلاف متحد کیا۔وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کو شکست دینے کے لیے تعلیم بہترین ہتھیار ہیَ۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو انتہا پسندی اور فرقہ واریت، مذہب، زبان، رنگ، نسل اور کسی بھی وجہ سے تشدد سے پاک معاشرہ بنائیں گے۔دوسری جانب پاکستان فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء  کے بہادر والدین کو سلام پیش کرتے ہیں۔ قوم نے بہادری سے چیلنجز کا مقابلہ کیا۔ ہمیں متحد و پرعزم ہو کر پاکستان کو امن کی حقیقی منزل تک لے جانا ہے۔چار سال قبل 16 دسمبر 2014ء   کو کیے جانے والے اس حملے میں 134 طلبہ سمیت ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔اس دہشت گرد حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان سے علیحدہ ہونے والے دھڑے جماعت الاحرار نے قبول کی تھی۔آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد پاکستان کی عسکری اور سویلین قیادت نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیا تھا جبکہ اکیسویں آئینی ترمیم کے ذریعہ دو سال کے لیے فوجی عدالتیں قائم کی گئی تھیں۔ادھر پاکستان کے آرمی چیف نے جنرل قمر باجود نے سکیورٹی فورسز اور تعلیمی اداروں پر حملوں میں ملوث 15 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے جبکہ 20  جنگجوئوں کو قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔اتوار کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں پر خصوصی فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلایا گیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد ہوا تھا۔بیان میں کہا گیا ہے  کہ جنگجوئوں  نے مجموعی طور پر 2 عام شہریوں اور 32 سیکورٹی اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے۔آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے جہاں نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا وہیں فوجی عدالتوں کے قیام کے ساتھ ساتھ فوجی نے فروری 2017 میں آپریشن ردالفساد شروع کیا جو تاحال جاری ہے۔نیشنل ایکشن پلان یا انسداد دہشت گردی کا 20 نکاتی قومی لائحہ عمل میں جنگجوئوں کی مالی معاونت روکنے، نفرت انگیز مواد کی تشہیر، لاؤڈ اسپیکر کا استعمال، صوبوں کے مابین معلومات کا تبادلہ اور نیکٹا کو فعال کرنے سمیت مختلف نکات شامل تھے۔حکومت میں شامل عہدیداروں کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اور سیکورٹی اداروں کی طرف سے ملک بھر میں کی جانے والی کارروائیوں کی وجہ سے دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کشمیرمیںسیب کی معیشت کوشدیدموسمی تغیر کا سامنا وادی کے باغات پتوں کی بیماریوںکی گرفت میں،کاشتکاروں کو فصل کے نقصان کا خدشہ
صنعت، تجارت و مالیات
پونچھ کے کلائی علاقہ میں بس بے قابو ہو کر حادثے کا شکار | 8افراد زخمی،زخمی ضلع ہسپتال پونچھ میںداخل ،ڈرائیور فرار
پیر پنچال
میڈیکل اسٹیبلشمنٹ کا لائسنس منسوخ
جموں
جموں اور بٹوت میں2پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں

Related

برصغیر

نریندر مودی نے اندرا گاندھی کا ریکارڈ توڑ دیا | سب سے لمبی مدت کار والے دوسرے وزیراعظم بن گئے

July 25, 2025
برصغیر

ممبئی میں موسلادھار بارش سے معمولات زندگی متاثر | پولیس ہائی الرٹ پر، لوگوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ

July 25, 2025
برصغیر

آپریشن سندور اور پہلگام حملہ پر لوک سبھا میں | پر کو 16گھنٹے کی بحث ہوگی

July 25, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

لوک سبھا کا تعطل ختم، پیر سے ایوان میں کام کاج ہونے کی امید

July 25, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?