Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

کھیل

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 20, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
ــــــ’’ اٹھائو اسے ۔۔۔۔‘‘نوجوان نے ساتھی سے کہا
ساتھی نے مرتبان اٹھایا ۔اُن کا تیسرا  ہم عمر دوست تھوڑے فاصلے پر لا تعلق سا سگریٹ سلگانے میں محو تھا ۔
’’ چلو  ‘‘سرخ ٹائی لگائے نوجوان نے کہا۔
تینوں نکل پڑے۔کچھ دیر بعد وہ ایک خاص انداز سے سجائے گئے کمرے میں داخل ہوگئے ۔سرخ ٹائی لگائے خوش پوش نوجوا ن نے صوفہ پربیٹھ کر آس پاس نظریں دوڑائیں۔ دوسرے نے سامنے پڑی میز پر  رنگ دارگول خوبصورت مرتبان رکھ دیا ۔
سگریٹ کی راکھ جھاڑ تے ہوئے تیسرے نے ذرا چونکتے ہوئے کہا ۔
’’  ارے واہ ۔سنہری ہے  ‘‘ 
سنہری مچھلی  شیشے کی دیوار سے بار بار ٹکرا رہی تھی ۔تڑپ رہی تھی ۔قلیل پانی بھرے مرتبان میں ڈول رہی تھی۔۔۔۔۔۔۔                                                                                 
تینوں کی نظریں  بڑے انہماک سے مرتبان پر لگی ہوئی تھیں۔  مرتبان کے اندرمچھلی مچلتی اچھلتی سی نظر آ رہی تھی ۔کسی کے فون پر [  the earth] کا میوزک ٹریک on تھا
کچھ دیر بعد سگریٹ کے رسیا نوجوان نے کہا 
’’  یار۔کب تک دیکھتے رہیں یہ ناچ۔۔۔۔‘‘ 
’’ ناچ۔۔۔۔۔ ‘‘ٹائی پہنے جوان  نے آنکھیں جھپک لیں ۔ایک معنی میں تو یہ ٹھیک ہی کہہ رہا  ہے ۔تڑپنا اور ناچنا تو ایک ہی سا لگتا ہے  ۔وہ مسکرا دیا ۔
’’ یار ریاض ۔تم کیوں چپ سے ہو گئے۔کچھ تو بولو یار۔۔۔‘‘
’’ کبھی کبھی خاموشی زیادہ لطف دیتی ہے ۔‘‘ریاض نے فلسفیانہ سرگوشی کی۔
’’ مطلب ۔۔۔۔۔۔؟  ‘‘
’’ مطلب۔۔۔یار نواب ۔۔۔۔‘‘  دروازے کی رنگ اچانک بج اٹھی ۔ریاض کچھ کہتے ہوئے رک گیا۔دوسرے ہی لمحے خوبصورت داڑھی بنائے  اُنکا   دوست محمودمسکراتا ہوا داخل ہو گیا۔قریب آکر پوچھا۔
’’ آج کیا فنڈا ہے ۔دوستوکیا کر رہے ہو ۔‘‘ 
’’ ناچ دیکھ رہے ہیں  ‘‘ نواب بولا ۔
’’ ناچ۔۔۔۔۔۔‘‘ اسکی نظریں مر تبان کے اندر تڑپتی ہوئی مچھلی پر ٹھہر سی گئیں ۔کچھ دیر تک وہ اُسے دیکھتا رہا ۔پھر دوستوں پر ایک گہری نظر ڈال کر درد سے بھر آئی آواز میں کہا۔
’’ یار۔۔۔۔۔یہ بیچاری مر رہی ہے ۔تم نہیں دیکھ رہے ہو اس کا تڑپنا۔۔۔اسکے منہ پر خون کے چھینٹے  ہیں۔ ظالمو۔۔۔  یہ کھیل کس نے رچایا‘‘
’’ جج صاحب ۔۔۔۔‘‘ ٹائی والے جوان یعنی نواب نے خاصی اداکاری کے ساتھ جواب دیا۔
’’ بلکہ مجھے کہنا چاہئے۔۔۔۔مولوی صاحب ۔۔۔وہ گنہگار میں ہوں ۔‘‘
’’ تم۔۔۔‘‘ محمود نے تیز نظروں سے اسے گھورا ۔’’یار نواب ۔میری ایک بات مان لو ۔قید 
مچھلیوں  کے یہ مرتبانی کھیل کھیلنا چھوڑ دو ‘‘               
نواب نے مسکراکر نفی میں گردن ہلادی۔دوسرے دوست نے نیا سگریٹ سلگادیا ۔ریاض نے خاموشی توڑ دی ۔
’’ ایسا مت بولو  محمود ۔۔۔غور کرو ۔ سوچو تم بھی۔۔۔یہ منظر کیا ہے ۔کیا ہے یہ تماشا۔۔۔آخر یہ کیا کہانی ہے ۔‘‘
’’ کہانی۔۔۔۔۔۔۔! ‘‘سبھی دوست ایک ساتھ چونک پڑے ۔
’’ کہانی ہی تو ہے۔۔ کوئی گہری۔یونہی کچھ بھی نہیں ۔۔۔جو کچھ ہے وہ معنی ہے۔‘‘
’’ یار ریاض ۔۔’’ اکرم نے ایشٹرے میں سگریٹ بجھا دیا ۔’’ ایک بات کہوں۔جب تک تم شاعر تھے۔ٹھیک تھے ۔کبھی کبھی ہنسابھی دیتے تھے لیکن جب سے فلسفیانہ ہو گئے ۔تب سے معاف کرنا۔ بالکل بور۔۔۔۔‘‘
’’ کیا ۔۔۔۔۔۔‘‘ ریاض کی بھویںتن گئیں۔جانے غصے میں وہ کیا کہنے والا تھا کہ نواب نے اونچی آواز لگائی۔’’ارے۔۔۔کوئی لڑائی جھگڑا نہیںکرنا ۔‘‘
’’ میرا توایسا کوئی ارادہ بھی نہیں۔‘‘ ریاض نے متانت سے کہا۔ ’’دوستو۔۔۔ہم موضوع سے بھٹک رہے ہیں ۔‘‘
نواب نے اکتاہٹ ظاہر کی ۔
’’ موضوع کیا ہے   ؟ ‘‘
ریاض بولا۔
’’مچھلی۔۔۔ ہم۔۔۔ ہمارے احساسات۔۔۔ سوچیں۔۔۔‘‘
نواب نے جھلاکر کہا۔
’’تم کہنا کیا چاہتے ہو ۔‘‘
ریاض کے ہونٹوں پر ہلکی سی مسکراہٹ ابھر آئی۔کچھ دیر بعد بولا
’’مچھلی کو اسی حال میں رہنے دواور خاموشی سے دیکھتے جائو کہ آگے یہ کہانی کون سا موڑ لے آئےگی ۔‘‘
’’ یعنی تم دیکھنا چاہتے ہو۔۔۔ ۔‘‘محمود نے تیز نظروں سے گھور کر کہا۔’’ اِسکی تڑپتی ہوئی موت‘‘
’’ ہاں۔ایک تجربہ ہوگایار۔‘‘
’’ریاض۔۔۔۔۔‘‘ محموداچانک چیخ سا پڑا ۔’’ تم  اپنی یہ بکواس اب بند کرو ۔۔۔پلیز۔سامنے دیکھو‘‘۔
وہ گہرے طنز کے ساتھ بولا ۔’’ناچ دیکھو  ناچ ۔‘‘
مچھلی مرتبان میں زور و شور سے اچھل رہی تھی۔بار بار شیشے کی دیوار سے اپنا جسم  ٹکرارہی تھی۔اسکے منہ سے عجیب سی آواز نکل رہی تھی ۔محمود نے مرتبان سے نظریں ہٹاکر نواب کی طرف دیکھا۔نظریں چار ہوئیں تو بولا۔
’’ یار نواب بند کرو یہ کھیل اب۔۔۔۔‘‘
’’ کیوں۔‘‘
’’ اچھا نہیں لگتا  مجھے  ‘‘
’’ لیکن ہمیں تو اچھا لگتا ہے۔۔۔کیوں دوستو۔‘‘
اکرم اور ریاض نے اقرار میںسر ہلادیا۔محمود کو شرمندگی سی محسوس ہوئی ۔اپنی جگہ سے
اُٹھ کے وہ غصے سے بھرا ہوا باہر نکلنے ہی والا تھا کہ مچھلی اچھل کے مرتبان سے باہر آکر فرش پر تڑپنے لگی۔ 
اُس کے سر پر خون کے دھبے تھے ۔
مدینہ کالونی ملہ باغ،سرینگر ۔کشمیر
فون نمبر9419072053
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈاکٹر جتیندرکاآئی آئی ایم جموں میں 5روزہ جامع واقفیت پروگرام کا افتتاح
جموں
نائب تحصیلداربھرتی میں لازمی اردو کیخلاف بھاجپاممبران اسمبلی کا احتجاج اردو زبان کی شرط کو منسوخ کرنے کامطالبہ، احتجاج میں شدت لا نے کا انتباہ
جموں
کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا کا ایل او سی کی اگلی چوکیوں کا دورہ فوجی جوانوں سے ملاقات، آپریشنل تیاری، پیشہ ورانہ مہارت کو قائم رکھنے کی ہدایت
پیر پنچال
۔4گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل، 51گاڑیاں بلیک لسٹ،9ڈرائیونگ لائسنس معطل| ڈیڑھ ماہ میں230گاڑیوں کے چالان، 31گاڑیاں ضبط، 9.65لاکھ روپےجرمانہ وصول
خطہ چناب

Related

ادب نامافسانے

افسانچے

July 12, 2025
ادب نامافسانے

ماسٹر جی کہانی

July 12, 2025
ادب نامافسانے

ضد کا سفر کہانی

July 12, 2025

وہ میں ہی ہوں…! افسانہ

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?