جموں //ٹرا نسپورٹ نگر جموں میں حالیہ دنوں میں ضلع پلوامہ میں ہوئے فدائین حملے میں ہلاک ہو ئے فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔اس سلسلہ میں این پی پی کارکنوں اور مقامی لوگوں نے مہلوکین کو خراج عقید پیش کر نے کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران کارکنوں نے مرکزی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ پلوامہ حملے کے سلسلہ میں پاکستان کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے این پی پی لیڈر نیرج گپتا نے ریاستی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ ریاست کی قدیم روایت کو بر قرار رکھتے ہوئے آپس میں اتحاد اورامن و امان کی صورتحال برقرار رکھیں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ پورا ملک پلوامہ واقعہ میں ہلاک ہو ئے سی آر پی ایف اہلکاروں کے لواحقین کیساتھ کھڑا ہے جبکہ عوام ملک مخالف سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے انتظامیہ کیساتھ ہے ۔اراکین نے ریاستی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ جموں میں ہوئے احتجاج کے بعد گرفتار کئے گئے نوجوانوں کو جلداز جلد رہا کیا جائے ۔اس موقعہ پر امر چند ،دویندر سنگھ ،سنکر سنگھ ،رومیش کمار ،بھوشن کمار ودیگران بھی موجودتھے ۔