جموں //بھاجپا صدر امت شاہ نے کہا ہے کہ کشمیر کا معاملہ پنڈت جواہر لعل نہروکی جانب سے اختیار کی گئی غلط پالیسی کی وجہ سے ابھی تک حل نہیں ہو سکا ۔کانگریس کو معاملے پر سیاست نہ کرنے کی تلقین کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کشمیر معاملے کو حل کر نے کیلئے پنڈت نہرو کو سونپا گیا تھا جبکہ سردار پٹیل کو حیدراآباد کا معاملہ حل کرنے کے اختیارات دئیے گے تھے جن کو انہوں نے بخوبی انجام دیتے ہوئے حیدرا آبادکو ملک میں شامل کر لیا لیکن کشمیر کا معاملہ ابھی تک ایک مسئلہ بنا ہو ا ہے ۔بھاجپا کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیر کی وجہ سے ہی ملک میں کئے جارہے حملوں میں ملوث ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ اگر سردار پٹیل وزیر اعظم ہوتے تو کشمیر کا معاملہ اسی وقت حل ہو ا ہوتا لیکن پنڈت نہرو کی وجہ سے معاملہ ابھی تک حل نہیں کیا جاسکا ۔کانگریس پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھاجپا صدر نے کہاکہ پارٹی پلوامہ میں ہلاک ہوئے سی آر پی ایف اہلکاروں پر سیاست کر رہی ہے لیکن حزب اختلاف کو اس سے کوئی فائدہ ہونے والا نہیں ہے ۔موصوف نے کہاکہ کانگریس پارٹی ابھی تک سراجیکل سٹرائیک پر ابھی تک غیر یقینی کی صورتحال میں ہے اور پارٹی وزیر اعظم کر متعد د بار الزام عائد کر چکی ہے لیکن کانگریس سنیئر لیڈر نوجوت سنگھ سدھو پاک آرمی چیف کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے تھے ۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم ملکی سیکورٹی کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ بھاجپا کو حب الوطنی کا درس دینے کی کوئی ضرورت نہیں ،پارٹی ملکی مفاد کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی ۔