Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

بے بسی۔۔۔ میری ذات

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 3, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
’’آج تیس سال ہو گئے ہمیں اس گائوں میں رہتے ہوئے لیکن آج ہوائیں کچھ بدلی بدلی سی لگ رہی ہیں‘‘محمد زماں کھڑکی پر بیٹھا سوچ رہا تھا۔کچھ دیر گزر جانے کے بعد محمد زماں تیار ہوا اور اسکول کے لئے چل دیا جہاں وہ بحیثت اُستاد کام کرتا تھا لیکن آج مزاج میں کچھ کھٹاس تھی،کچھ پریشان سادکھ رہا تھا۔
’’محمد زماں آج کچھ کھوئے کھوئے سے لگ رہے ہو‘‘۔دوسرے اُستاد نے پوچھا
’’کچھ نہیں ‘‘۔محمد زماں نے جواب دیا۔
لیکن پورا دن محمد زماں نے الجھن میں گزارا۔شام کو جب گھر لوٹا تو بیوی نے سوال کیا’’آپ کچھ پریشان نظر آ رہے ہیں، کیا بات ہے؟‘‘لیکن محمد زماں اپنے بچوں کے ساتھ کھیلنے میں مصروف رہا مگر چہرے پر وہ چمک نہیں تھی جو روز ہوتی تھی۔بیوی نے پھر سے سوال کیا ،محمد زماں نے سرد آہ بھری اور جواب دیا’’کچھ عجیب سامحسوس ہو رہا ہے،ہوائیں بدلی بدلی سی لگ رہی ہیں،آسماں نے بھی اپنا رنگ بدل لیا ہے،ایک عجیب بے چینی اندر سے محسوس ہو رہی ہے‘‘۔
’’ایسا تو کچھ لگ نہیں رہا ہے‘‘بیوی نے جواب دیا۔
ساری رات محمد زماں نے اسی پریشانی میں گزار ی اور رات بھر صرف کروٹیں بدلتا رہا۔
اگلے دن جب محمد زماں اپنے اسکول گیا تو وہاں کچھ بدلا بدلا سا لگ رہا تھا۔ اور سارے اُستاد خاموش سر جھکائے کھڑے تھے۔ جوں ہی محمد زماں نے وجہ پوچھی تو ایک اُستاد نے ایک پرچی تھما دی جس سے پڑھ کر وہ ایک دم سے چونک سا گیااور الٹے پائوں گھر واپس لوٹ آیا۔
’’آپ واپس کیوں آگئے؟‘‘بیوی نے سوال کیا۔
محمد زماں خاموش رہا اور جا کر بر آمدے میں بیٹھ گیااور پرچی ہاتھ میں لئے ہوئے بس سوچ رہا  تھااور خود سے ہی بڑبڑا رہا تھاکہ آخر کس بناء پر وہ مجھے اسکول سے نکال سکتے ہیں؟
’’کیا کہہ رہے ہیں آپ، نکال دیا!‘‘بیوی نے کہا اور اپنے شوہر کے ہاتھ سے پرچی لے کر پڑھنے لگی لیکن ایسا کیوں؟وہ ایسا کیسے کر سکتے ہیںآپ کے ساتھ؟آپ نے اتنے سال ایمانداری سے جو کام کیاہے۔
اچانک باہر سے کسی نے شیشے کی بوتل ما ردی جو سیدھے آکر محمد زماں کی بیوی کے سر پر آلگی اور دیکھتے ہی دیکھتے سارا فرش لال چادر میں  تبدیل ہو گیا ۔محمد زماں نے ہمت کر کے اس کو اٹھا یا اور ہسپتال پہنچایا جہاں اس کی مرہم پٹی کی گئی۔محمد زماں اندر ہی اندر سوچ رہا تھا کہ آخر یہ کیا ہو رہا ہے اور کیوں؟
شام کو جب دونوں  ہسپتال سے واپس آئے تو اچانک لوگوں کی بھیڑ گھر کے سامنے دیکھ کر دونوں چونک سے گئے۔دونوں اندر جب قریب پہنچ گھر پر تالا لگا ہوا دیکھا اور کچھ آدمی موٹے بانس کے ڈنڈے ہاتھوں میں لئے ہوئے کھڑے تھے۔دونوں کو آتے دیکھ کرایک آدمی نے محمد زماں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہی ہے وہ،تو دوسرے آدمی نے سر ہلا کرحامی بھر لی۔
اب تم یہاں نہیں رہ سکتے’’اُس آدمی نے کہا‘‘
کیا!لیکن کیوں؟اتنے سالوں سے تو ہم یہیں رہتے آئے ہیں’’محمد زماں نے جواب دیا‘‘۔
’’اے ماسٹر زیادہ بکواس مت کر۔اپنی برابری ہم سے مت کر،نچلی ذات کا ہو کے ہم سے زبان لڑاتا ہے۔تمہیں اتنے سالوں سے یہاں رہنے دیا،کام کرنے دیالیکن وہ سال ہم نے چین سے نہیں گزارے ہیں اب تم لوگ یہاں نہیں رہ سکتے ۔معمولی ذات کا آدمی بات کرتا ہے۔‘‘اُس آدمی نے غصے سے کہا۔
’’لیکن میں کہاں جائوں،اس گھر کے سوا میرا کوئی اور ٹھکانہ نہیں۔یہ گھر میرے ماں بابا کی آخری نشانی ہے اور میری بیوی بیمار ہے اُس کے سر میں بہت گہری چوٹ آئی ہے کچھ تو رحم کرو‘‘ محمد زماں نے عاجز ہو کر کہا۔
’’ٹھیک ہے لیکن کل صبح تم دونوں یہاں سے نو دو گیارہ ہوجانے چاہئے، نہیں تو پھر جو کچھ ہوگا وہ تمہارے لئے ٹھیک نہیں ہوگا‘‘۔اُس آدمی نے کہااور یہ کہتے ہوئے وہ لوگ وہاں سے چلے گئے۔
محمد زماںنے گھر کا دروازہ کھولااور بیوی کو اندر لے کر چلا گیااور چارپائی پر بیٹھ کر خود سے سوچنے لگا کہ اسی لئے مجھے اسکول سے نکال دیا گیاکیونکہ میں ایک غریب اور چھوٹی ذات سے تعلق رکھتا ہوںاور اب یہ گھر بھی۔۔۔یہ سوچتے ہوئے اس کی آنکھوں سے آنسوں کی دھارا بہنے لگی۔
رات کے قریب ڈھائی بجے باہر سے آوازیں آنے لگیں محمد زماں نے کھڑکی سے جھانک کر دیکھا تو کچھ لوگ ہاتھوں میں مشالیں لئے ہوئے نعرے لگا رہے تھے۔’’نکل جائو،نکل جائو،نچلی ذاتوں کو دور کرو اپنے شہر کو ترقی دو،بھائی چارہ قائم کرو ،نچلی ذاتوں کو دور کرو‘‘اور اتنے میں ان کے گھر پر پتھروں کی برسات ہوئی۔محمد ذماں ڈر گیا اور اپنی زخمی بیوی کو جگا کر بچوں کو گود میں اٹھا کر مکان کے پچھلے دروازے سے باہر نکل گئے اور راتوں رات شہر چھوڑ کر کہی دور چلے گئے۔
فرقہ بندی ہے کہیں اور کہیں ذاتیں ہیں
کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں۔
 
سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر۔،صفاپورہ، مانسبل گاندربلموبائل نمبر؛9149824839
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کا ڈوڈہ سڑک حادثے پر اظہارِرنج
تازہ ترین
ڈوڈہ ضلع میں ایک اور سڑک حادثہ میاں بیوی زخمی، جی ایم سی ڈوڈہ منتقل
تازہ ترین
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بون اینڈ جوائنٹ اسپتال سرینگر میں 120 بستروں پر مشتمل نئے آرتھوپیڈک بلاک کا افتتاح کیا
تازہ ترین
ڈوڈہ سڑک حادثے میں ہلاکتوں پر لیفٹنٹ گورنر کا اظہار ِ افسوس
تازہ ترین

Related

ادب نامافسانے

افسانچے

July 12, 2025
ادب نامافسانے

ماسٹر جی کہانی

July 12, 2025
ادب نامافسانے

ضد کا سفر کہانی

July 12, 2025

وہ میں ہی ہوں…! افسانہ

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?