Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

صحافیوں کوٹیکنالوجی کا ذمہ دارانہ استعمال کرنے کا مشورہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 6, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
حیدرآباد// جب روایتی میڈیا غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہا ہے ایسے میں سوشل میڈیا فرقہ پرستی کا مقابلہ کرنے میں ہر اول دستہ کا رول ادا کرسکتا ہے اور یہ ذمہ داری ہر فرد ادا کرسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے شعبہ ترسیل عامہ و صحافت کے سہ روزہ ورکشاپ ’’مستقبل کی صحافت میں سوشل میڈیا ذرائع کا استعمال‘‘ کے افتتاحی اجلاس میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے طلبائے صحافت پر زور دیا کہ وہ انہیں دستیاب ٹیکنالوجی کا پوری ذمہ داری سے استعمال کریں اور احتیاط کا دامن ہمیشہ تھامے رکھیں اور خاص کر سوشل میڈیا کو نفرت کا جواب محبت سے دینے کا وسیلہ بنالیں۔ ممتاز صحافی  پنکج پچوری، بانی ایڈیٹر ان چیف، گو نیوز، نئی دہلی نے کہا کہ غیر ذمہ دارانہ صحافت کا جواب صرف ذمہ داری کے ساتھ ہی دیا جاسکتا ہے اور صحافیوں کو ان کی ذمہ داریوں کی یاد دہانی کرائی جانی چاہیے۔ پنکج یچوری اس سہ روزہ ورکشاپ کے افتتاحی اجلاس میں بطور مہمانِ اعزازی اظہار خیال کرر ہے تھے۔ ایک اور مہمان اعزازی سینئر براڈکاسٹر صحافی  ستیش جیکب تھے۔ انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ حالیہ دنوں میں میڈیا کے معیار میں زبردست انحطاط آیا ہے۔ سوشل میڈیا کو بڑی ذمہ داری کے ساتھ استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ستیش جیکب نے کہا کہ میڈیا کو ہمیشہ سچ کی ترجمانی کرنی ہوگی۔ قبل ازیں سہ روزہ تربیتی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے ورکشاپ کے کنوینر صدر و ڈین شعبہ ت ترسیل عامہ و صحافت پروفیسر احتشام احمد خان نے کہا کہ وہ شہر حیدرآباد میں گذشتہ 18 برسوں سے مقیم ہیں۔ یہاں کے لوگوں کے خلوص سے وہ بے حد متاثر ہیں اور اسے فراموش نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد طلبائے صحافت کو آنے والے چیالنجس کا سامنا کرنے کے لیے تیار کروایا جائے۔ پروفیسر احتشام احمد خان نے کہا کہ شعبۂ ترسیل عامہ و صحافت اب ایک تناور درخت کی شکل اختیار کرچکا ہے اور اس ضمن میں اولیائے طلبہ شعبہ ترسیل عامہ و صحافت کا بھی ایک اجلاس طلب کیا گیا ہے تاکہ ان کے مشوروں کو بھی شعبہ کی ترقی کے لیے استعمال کیا جاسکے۔ افتتاحی پروگرام میں شہر حیدرآباد کے بزرگ اردو صحافی سید وقار الدین، ایڈیٹر ان چیف روزنامہ رہنمائے دکن کو بطور خاص تہنیت پیش کی گئی۔ ان کے غیاب میں ڈاکٹر میر اکبر علی خان، اسوسی ایٹ ایڈیٹر رہنمائے دکن نے ان کا مومنٹو قبول کیا اور ان کا پیام پڑھ کر سنایا۔ انہوں نے رہنمائے دکن کا تاریخی حوالوں سے ذکر کیا۔ سید وقار الدین کے بیرونی دوروں اور انڈو – عرب لیگ کی سرگرمیوں کے متعلق بھی معلومات فراہم کیں۔ اس موقع پر شہ نشین پر محترمہ سادھیکا تیواری، ملینیل میڈیا پروفیشنل، نئی دہلی بھی موجود تھیں۔ افتتاحی تقریب میں بی اے اور ایم اے ایم سی جے کے طلبہ کی تیار کردہ نیوز اسٹوریزبھی دکھائی گئیں جنہیں کافی پسند کیا گیا۔ ابتداء میں سید وقار الدین پر بھی مختصر ڈاکیومنٹری دکھائی گئی۔ ڈاکٹر میر اکبر علی خان نے سلطان العلوم ایجوکیشنل سوسائٹی کے رکن کی حیثیت سے ظفر جاوید، نائب صدر نشین و اعزازی سکریٹری سوسائٹی کا مومنٹو بھی حاصل کیا۔ پروفیسر محمد فریاد، شعبہ ایم سی جے نے افتتاحی پروگرام کی کارروائی چلائی۔ پروگرام کا آغاز نوشاد علی کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔ طاہر قریشی، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبۂ ترسیل عامہ و صحافت نے شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے آخر میں ورکشاپ کے اسپانسرس کو مومنٹوز بھی پیش کیے گئے۔ فریڈم پریس کے سوشیل میڈیا ٹی وی چینل کا افتتاح ستیش جیکب کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر ایڈیٹر عبداللہ خان بھی موجود تھے۔ فاضل حسین پرویز، ایڈیٹر گواہ، سید خالد شہباز، سی ای او میڈیا پلس،  جمیل احمد، فریڈم پریس و اور دوسروں نے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔ افتتاحی اجلاس کے بعد ایم سی جے کے سمینار ہال میں اولیائے طلبہ اور شعبہ کے اساتذہ کا اولین اجلاس منعقد کیا گیا۔ سابق طلبہ اور موجودہ طالب علموں کے والدین و سرپرستوں نے شرکت کی۔ 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہاجن میں دریائے جہلم میں نوعمر لڑکا غرقآب، بچاؤ آپریشن جاری
تازہ ترین
سرینگر کے شیوپورہ میں نہانے کے دوران نوجوان لڑکا غرقآب
تازہ ترین
جموں و کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں : وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
تازہ ترین
امرناتھ یاترا: جموں بیس کیمپ سے 6 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا تیسرا قافلہ روانہ
تازہ ترین

Related

تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

وادی میں شدید گرمی کی لہر: ماہرینِ صحت نے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی

July 4, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد ٹریفک کا رخ موڑا گیا، رضاکار تعینات، شدید گرمی میں عزاداروں کو راحت دینے کے لیے پانی کا چھڑکاؤ

July 4, 2025
کشمیر

۔5برسوں سے لگاتار خشک موسم ۔ 2024کی طرح 2025کے 6ماہ میں بھی بارش کی کمی ریکارڈ

July 3, 2025
کشمیر

پلاسٹک بیک سے پاک بین الاقوامی دن ۔2024میں 1.46 لاکھ میٹرک ٹن پلاسٹک فضلہ جمع، 2023 کی نسبت 21فیصد زیادہ

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?