تیونس سٹی// تیونس کے وزیرصحت عبدالروف شریف 24 گھنٹے کے دوران 11 بچوں کی اسپتال میں ہلاکت پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس کے سرکاری رابطہ میٹرنٹی اسپتال میں 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 11 نوزائیدہ بچے آکسیجن کی کمی کے باعث ہلاک ہوگئے، جس پر وزیر صحت نے ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔ وزیر صحت عبدالرؤف شریف نے 4 ماہ قبل ہی عہدہ سنبھالا تھا، رابطہ میٹرنٹی اسپتال ریاست کے زیر انتظام چلنے والا ادارہ ہے۔ وزیراعظم یوسف شاہد نے سرکاری اسپتال میں نوزائیدہ بچوں کی ہلاکت پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، تحقیقاتی کمیٹی طبی مراکز، اویات اور حفظان صحت کے اقدامات کا جائزہ لے گی۔ واضح رہے کہ تیونس طبی سہولیات کے اعتبار سے شمالی افریقہ میں بہترین ملک ہیں ۔