واشنگٹن// جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں جاری سیاسی بحران میں روس کی مداخلت پر امریکا نے روسی حکام کو خبردار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے روس پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ وینزویلا بحران میں مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے تنازعے کو مزید بڑھاوا دے رہا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ روسی فوج کے ذریعے وینزویلا بحران میں شدت پیدا کی جارہی ہے جس پر خاموش نہیں رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہی، انہوں نے روسی کردار پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے باز رہنیکی بھی ہدایت کی۔ مائیک پومپیو نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے وینزویلا کے عوامی مزید مصائب کو شکار ہوں گے، جبکہ روسی فوج کی ملک میں آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔