جموں//گورنر ستیہ پال ملک نے راجوری ضلع کے درہال علاقے میں پیش آئے سڑک حادثے میں ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر دُکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے پیغام میں گورنر نے سوگوار کنبوں کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی ارواح کے ابدی سکون کیلئے دعا کی ۔ انہوں نے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ۔