سانبہ//این سی خواتین ونگ کی صوبائی صدر ستونت کور ڈوگرہ نے کہا ہے کہ نیشنل کانفرنس ریاست کے تینوں خطوں جموں ،کشمیر اور لداخ کے لوگوں خصوصاً خواتین اور نوجوانوں کی پریشانیاں اور مشکلات دور کرنے کی وعدہ بند ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ریاست سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے مشکل ترین دور سے گُذرہی ہے اور لوگوں خصوصاً نوجوانوں کی نگاہیں نیشنل کانفرنس پر لگی ہوئی ہیںاور انہیں توقع ہے کہ این سی انکے سیاسی خواہشات کو پُر کر کے ان میں تحفُظ کا احساس پیدا کرے گی۔وہ منگل کے روز یہاں سانبہ کے طویل دورہ کے دوران راستے میں لوگوں سے ملاقات کرکے تبادلہ خیال کر رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ اگر انکی سرکار اکثریت میں آتی ہے تو وہ خواتین کو 33فیصدی ریزرویشن مہیا کرکے انہیں بااختیار بنائے گی اور ایس آر او202کو واپس لے گی جسے بی جے پی سرکار نے2015 میں لاگو کیا تھا۔ انہوں نے بی جے پی پر اصل مدعوں جیسے کہ روزگار پیدا کرنے، ترقی ، دیہی پریشانیوں، مہنگائی وغیرہ سے بھاگنے کا الزام لگایا اور کہا کہ بی جے پی سرکار ہر محاذ پر ناکام رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی اور بی جے پی کی سابقہ سرکار کی غلط حُکمرانی سے لوگوں میں علحیدگی کا احساس گہرا ہوگیا۔انہوں نے عوام سے آگے آنے اور جموں ۔پونچھ پارلیمانی انتخاب میںکانگریسی امیدوار رمن بھلا کو ووٹ دینے کی تلقین کی اور کہا کہ بھلا کی حمایت نیشنل کانفرنس کی حمایت ہوگی۔