بی جے پی نے سیاسی مفادات کیلئے لوگوں کا استحصال کیا :مولہ رام
جموں//سابق وزیر اور نائب صدر جے کے پی سی سی مولہ رام نے منگل کو کہا کہ بی جے پی لوگوں کے مشکلات کم کرنے میں ناکام رہی ہے بلکہ اپنے سیاسی مفاد کیلئے لوگوں کا استحصال کیا ہے ۔ رائے پور دومانہ کے کھیری ، روپ نگر میں انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بی جے پی نے اپنے دور میں لوگوں کے ساتھ صرف وعدے کئے لیکن وہ انہیں پورا کرنے میں ناکام رہے ۔انہوں نے پارٹی ورکروں کو بی جے پی کو مرکز اور ریاست میں شکست دینے کیلئے لگن کے ساتھ کام کرنے پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس ریاست کے تمام خطوں کی ترقی کی اور ریاست میں سماجی اور سیکولرہم آہنگی کو یقینی بنانے کی وعدہ بند ہے۔اس موقعہ پر ہری سنگھ چب صدر ڈی سی سی رورل نے سابق بی جے پی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں لوگوں کو بنیادی ضروریات جیسے پانی ، بجلی اور راشن سے محروم کیا ۔انہوں نے کانگیس کی طرف سے جاری این وائی اے وائی سکیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کانگریس انتخابات میں کامیاب ہو تی ہے اور اقتدار میں آتی ہے تو وہ NYAYسکیم لاگو کر ے گی جس سے غریب لوگوں کو کم سے کم سالانہ 72ہزار روپے ملیں گے ۔اس موقعہ پر انہوں جموں ۔پونچھ حلقہ سے کانگریس امیدوار رامن بھلہ کو کامیاب بناے کی اپیل کی۔اس موقعہ پر صدر ڈی وائی سی نائب صدر جموں رورل بابر علی ،پنچ سردار علی،پنچ رحم دین ،کاکو دین، غلام محمد، ایوب خان، مشتاق احمد کاکا ،بھو پیندر سنگھ ،چوہدری بابر علی، غلام علی، چوہدری باغ علی،رمیش سنگھ، جگدیو سنگھ، اوم پرکاش، شمشیر چب، گہار سنگھ، کمل سنگھ، سنسار سنگھ، دیو راج، رنگریش، ترون وید، اجمیر سنگھ ،انیتا کماری ،پولی دیوی، آشا کماری اور سریستا دیوی شامل تھے۔
نے جمہوری اداروں کو مستحکم بنانے کیلئے ووٹ دینے کی اپیل۔ CSD
جموں //سول سوسائٹی فار ڈیولپمنٹ آف جموں و کشمیر (CSD J&K) نامی ایک غیر سرکاری انجمن نے جمہوری اداروں کو مستحکم بنانے کے لئے ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔انجمن کے سرپرست اعلیٰ پونیت سنگھ جموال نے لوگوں سے آنے والے لوک سبھا انتخاب میں بھاری تعداد میں باہر آکر ووٹ کرنے کی اپیل کی،تاکہ جمہوریت کو مستحکم بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا بزرگ، نادار ،نوجوانوں اور ناخیز افراد کی ووٹ ڈالتے ہوئے تصاویر شائع کرنے سے عام لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ووٹ ڈالنا ایک جمہوری عمل ہے اور لڑکوں و لڑکیوں کو اپنے جمہوری حق کا استعمال کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو دنیا میں ایک بڑی جمہوریت تصور کیا جاتا ہے ،اسلئے جمہوری اداروں کو مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے ووٹروں سے کہا ہے کہ ووٹ ڈالنے کے لئے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوںنے لوگوں کو الیکشن کے روزاپنے گھروں سے باہر آنے اور اپنے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔
گورو روی داس مہا سبھا میں خصوصی پروگرام کا اہتمام
جموں //شری گورو روی داس مہا سبھا کی جانب سے یہاں و منہاسن میں منگل کے روز ایک خصوصی پروگرام کا اہتما م کیا گیا ،جسکا مقصد سماج کے ضرورتمندوں کیلئے گورو روی داس کا پیغام پہنچانا ہے۔اس موقعہ پر شری گورو روی داس جی کے پیرو کاروں کی ایک بڑی تعداد نے مندر میں پوجا کی۔اس موقعہ پر سبھا کے صدر نے طبقہ کے لوگوں کو آگے آنے اور ضرورتمندوں کی بھلائی کیلئے آگے آنے کی اپیل کی۔اس موقعہ پر موجود لوگوں میں صدر کرشن لعل انگرال، سیکرٹری بنارسی لعل،کئیشر نرمل کشور، کرن سنگھ ،رام رتن، گوپال داس، سریش کما ر اور چندن کمار بسون بھی موجود تھے۔
بیگو ترے چک ،ہیرا نگر میں بنیادی سہولیات کا فقدان
کلسوترہ کی گورنر انتظامیہ سے مداخلت کرنے کی اپیل
کٹھوعہ //آل انڈیا ایس سی/ ایس ٹی/او بی سی کنفیڈریشن نے گورنر اور ضلع انتظامیہ سے بیگو ترے چک ،ہیرا نگر میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ ۔ ایک پریس بیان میں کنفیڈریشن کے ریاستی صدر آر کے کلسوترہ نے کہا ہے کہ یہ علاقہ پوری طرح سے ایس سی بستی پر مشتمل ہے ،جو کہ آزادی کے 70برس بعد بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ علاقہ میں واٹر سپلائی کی حالت انتہائی خراب ہے کیونکہ علاقہ میں پانی کی پائپوں میں کوئی پانی نہیں ہے ،جسکی وجہ سے انہیں ملحقہ علاقوں میں پانی کے لئے جانا پڑتا ہے۔کلسوترہ نے ریاستی سرکار پر اس علاقہ میں پانی فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہے ۔انہوںنے کہا ہے کہ سیاسی لیڈروں نے انکے ساتھ فقط وعدے کئے ہیں لیکن زمینی سطح پر اُن وعدوں کو عملا یا نہیں ہے۔انہوں نے گورنر انتظایہ سے اسا ایس سی بستی میں پانی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کے کے شرما نے جموں خطے میں بجلی کی صورتحال کا جائیزہ لیا
جموں//گورنر کے مشیر کے کے شرما نے موسمِ گرما کی آمد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے جموں خطے میں بجلی کی صورتحال اور محکمے کی تیاریوں کا جائیزہ لیا ۔ اس سلسلے میں طلب کی گئی ایک میٹنگ میں چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، کمشنر سیکرٹری بجلی ہردیش کمار ، ڈیولپمنٹ کمشنر پاور اور دیگر افسران موجود تھے ۔ مشیر موصوف نے محکمہ کے افسروں کو ایک جامع لایحہ عمل اپنانے کی ہدایت دی تا کہ صارفین کو بجلی کی مناسب سپلائی یقینی بنائی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ موسمِ گرما کے دوران جموں خطے میں بجلی کی مانگ میں اضافہ ہوتا ہے اور سپلائی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے اقدامات کئے جانے چاہئیں ۔ کے کے شرما نے خراب ہوئے ٹرانسفارمروں کی فوری مرمت کے احکامات بھی دئیے ۔ انہوں نے خطے میں ٹرانسفارمروں کا اضافی اسٹاک دستیاب رکھنے کیلئے بھی کہا تا کہ صارفین کو دقعتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔