Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

رہائی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 16, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سورج حسب معمول پہاڑی کنگروں سے سنہری کرنیں بکھیر رہا تھا۔ گلشن  کے پھول کھل اٹھے تھے اور بھنورے بھنبھنارہے تھے۔سبزے پر شبنم کے قطرے چمک اٹھے تھے۔ شہر کے پرانے زنداں کے دریچوں سے  سورج کی کرنیں داخل ہوکر مجبور قیدیوں کوجگانے کے لئے بے تاب ہورہی تھیں۔ معروف احمدکو سلاخوں سے گزرتی کرنوں کی چمک نےسوچ کی گہری دھندمیں پہنچادیا۔
 "یہ کرنیں کتنی خودمختار ہیں کہ قیدخانوں میں گھس کر سلاخوں کو بھی چیر کر نکل جاتی ہیں۔"
قید خانے میں رہ کر معروف بھول چکا تھا کہ قوم جب  اندھیرے میں قید تھی تو وہی پہلا شخص تھا کہ جس نے پہلی بار تاریکی سے بغاوت کا کُھلا اعلان کیا اور
مانند خورشید اندھیرے کو چیر کر نکلنے کا باغی ٹھہرا۔ وہ اب کئی برسوں سے اسی جرم کی سزا کاٹ رہا تھا۔ لیکن اتنے برسوں کے باوجود تاریک کوٹھری کا یہ اندھیرا اس کے عزم و ہمت کو توڑنے میں ناکام ثابت ہوا تھا۔ وہ  سورج کی سنہری کرنوں کی طرح سلاخوں سے گزرکے خود سورج بننا چاہتا تھا تاکہ وہ تاریکی کی اسیرقوم میں اجالے کی چمک لا سکے ۔ اس کا مقصد قوم کو غفلت کی نیند سے بیدار کرنا تھا ۔وہ ابھی ان ہی خیالات میں کھویا ہوا تھا کہ جیل کے محافظ اور تاریکی کے ایلچی اسےزبردستی  کوٹھری سے نکال کر کہیں لے جانے کے لئے نمودار ہوئے۔ وہ اس قسم کی حیرت زدہ صورتحال سے پریشاں ہوا اور جیل کا صدر دروازہ کھلتے ہی باہر کا منظردیکھ کے اسکی حیرت کی انتہا نہ رہی ۔ لوگوں کا ایک اُمڈتا ہوا سیلاب ٹھاٹھیں مار رہا تھا ۔اسے دیکھتے ہی صدائے ہجوم بلند ہوئی۔ فلگ شگاف نعرے اسکی رہائی کا پر زور مطالبہ کر نے لگے ۔ نعروں کی گونج سے زمین ہل رہی تھی ۔ کچھ آوازیں اسکی رہائی کا مطالبہ کررہی تھیں اور کچھ اسکے قائد ہونے کی تصدیق ۔ وہ ہکا بکا یہ پورا منظر دیکھ رہا تھا ۔ 
"شاید قوم روشنی کی اہمیت سمجھ کر تاریکی سے بغاوت کا برملا اعلان کر چکی ہے۔ شاید قوم نے اپنے مقدر کو سنوارنے کا عزم کیا ہے۔ " 
وہ ابھی یہی سوچ رہا  تھا کہ لاوڑ اسپیکر کا مائک اس کے ہاتھ میں تھمایا گیا ۔ فلک شگاف نعریں فضا میں اور زیادہ گونجنے لگے۔ وہ ابھی کچھ کہنے ہی والا تھا کہ اندھیرے کے مالکوں نے اس کے سامنے دستخط کے لئے ایک حلف نامہ پیش کیا ۔حلفہ نامے کی شرائط پڑھتے پڑھتے جب اس کی نظر "مجھے اندھیرے کی حکومت منظور ہے اور میں اندھیرے کو بڑھانے میں عملی کردار ادا کرونگا" پر پڑی تو اس کے پاوں تلے زمین کھسک گئی اور وہ لڑکھڑاتا ہوا دھڑام سے زمین پر گر پڑا۔تھوڑے وقفے کے بعد اس کی روح قفصِ عنصری سے پرواز کرگئی لیکن آنکھیں چمکتے سورج کی طرف دیکھتی رہ گیں۔
ہندوارہ،موبائل نمبر؛7780912382
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ضلع میں ورثے کے تمام مقامات کی تاریخی شان کو بحال کیا جائے گا: ضلع مجسٹریٹ سری نگر
تازہ ترین
کرائم برانچ کشمیر کی جانب سے سرینگر اور بڈگام کے مختلف مقامات پر چھاپے
تازہ ترین
وزیر اعلیٰ کے ساتھ تعلقات خوشگوار، کاموں کی تقسیم واضح، رابطے جاری ہیں:ایل جی منوج سنہا
تازہ ترین
پونچھ :گزشتہ 15روز کے دوران 260گاڑیوں کے چالان 43گاڑیاں ضبط ،7لاکھ جرمانہ وصول :ناصرخان
تازہ ترین

Related

ادب نامافسانے

افسانچے

July 12, 2025
ادب نامافسانے

ماسٹر جی کہانی

July 12, 2025
ادب نامافسانے

ضد کا سفر کہانی

July 12, 2025

وہ میں ہی ہوں…! افسانہ

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?