بنگلور//کرناٹک بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر بی ایس یدی یورپا نے منگل کو کہا کہ کانگریس کے دو اراکین اسمبلی کے استعفیٰ سے پارٹی کا کوئی سروکار نہیں ہے ۔ مسٹر یدی یورپا نے کہا کہ بی جے پی کے تمام اراکین اسمبلی متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس دو اراکین اسمبلی کے استعفیٰ کے بعد ریاست کی اتحاد کی حکومت کے سلسلے میں پیدا ہونے والی بے یقینی کے ماحول میں جے ڈی (ایس) اور کانگریس، بی جے پی کے اراکین اسمبلی کو توڑنے کی کوشش نہیں کر سکتے۔ اتحاد کی جانب سے بی جے پی کے ا راکین اسمبلی سے رابطہ کرنے کی کوشش کیے جانے کی رپورٹ پر مسٹر یدی یورپا نے اپنے رد عمل میں کہا کہ بی جے پی کا کوئی بھی رکن اسمبلی کانگریس۔جے ڈی ایس کے جھانسے میں نہیں آنے والا ہے۔بی جے پی کا کوئی بھی رکن اسمبلی پارٹی نہیں چھوڑنے والا، کانگریس اور جے ڈی ایس میں شامل نہیں ہوگا۔ یدی یو رپا نے کہا کہ بی جے پی کا کانگریس کے دو اراکین اسمبلی آنند سنگھ اور جمیش جرکیہولی کے استعفیٰ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔انہوں نے کہا،‘ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ 20سے زیادہ اراکین اسمبلی اتحاد کی حکومت سے غیر مطمئن ہیں۔ انہوں نے دہرایا کہ بی جے پی ایچ ڈی کمارا سوامی کی قیادت والی اتحاد کی حکومت کو کمزور کرنے اور گرانے کی کوئی کوشش نہیں کرے گی۔ مسٹر یدی یورپا نے کہا،‘اگر حکومت خود گرتی ہے تو اس میں کچھ نہیں کرسکتے ۔ دو کانگریس اراکین اسمبلی نے پیر کو اسمبلی اسپیکر رمیش کمار کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا۔ یہ بھی رپورٹ ہے کہ اگلے دو دن میں کچھ مزید اراکین اسمبلی بھی استعفیٰ دیں گے ۔ 13 ماہ پرانی جے ڈی (ایس)۔کانگریس اتحاد کی حکومت کو عدم استحکام سے بچانے کے لیے سابق وزیر اعلیٰ سدھا رمیا نے گذشتہ رات کو پارٹی کے رہنماؤں اور کانگریس رکن اسمبلی آنند سنگھ کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔ سدھارمیا نے جو اتحاد کی حکومت کے رابطہ کار کمیٹی کے صدر بھی ہیں۔ وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار اسوامی سے بھی بات چیت کی۔ وزیر اعلیٰ فی الحال امریکہ کے دورے پر ہیں اوروہ آئندہ ہفتے لوٹیں گے ۔یو این آئی