Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

مزید خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 13, 2019 11:21 pm
Kashmir Uzma News Desk
Share
23 Min Read
SHARE

 مُسلم وقف بورڈ کی28 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرس میٹنگ 

وقف اثاثوں کو آمدن بخش بنانے پر خورشید گنائی کازور

کئی فلاحی اور ترقیاتی اقدامات کو حتمی شکل 

سرینگر// گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی کی صدارت میں یہاں جے اینڈ کے مُسلم وقف بورڈ کی28 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرس کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں چیئرمین نے بورڈ کی طرف سے وصولیابی کے نظام اور بورڈ کے اثاثوں کو موثر طور سے استعمال کرنے کی ستائش کی۔میٹنگ کے دوران کئی فلاحی اور ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کو منظوری دی گئی۔ میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ بورڈ کے تمام اثاثوں کو زیادہ سے زیادہ  آمدن حاصل کرنے کے لئے استعمال میں لایا جائے گا۔اس کے علاوہ مستقبل میں وصولیابی کے عمل میں سرعت لائی جائے گی۔بورڈ میٹنگ میں منور آباد اور عید گاہ سرینگر میں دستیاب وقف مقامات پر تجارتی ڈھانچے تعمیر کرنے کو منظوری دی گئی۔ان ڈھانچوں کی تعمیر میں چیف انجنیئر تعمیرات عامہ اور چیف ٹاؤن پلانر کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ میٹنگ میں خانیار سرینگر میں جدید ڈائیگنوسٹک سینٹر قائم کیا جائے گا تا کہ سماج کے کمزور طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے طبی اخراجات میں کمی لائی جاسکے۔اس مرکز پر سبکدوش ہوئے ڈاکٹر نیم طبی عملے کو’’ نو پرافِٹ نو لاس‘‘ بنیادوں پر اپنے فرائض انجام دیں گے۔میٹنگ میں موجود تمام ممبران نے اس سال زکوۃ فنڈ اکاؤنٹ میں10 ہزار روپے کی رقم بطور عطیہ دینے کا وعدہ کیا۔اس کے علاوہ اس فنڈ میں دِل کھول کر صدقات و خیرات دینے کے لئے عام لوگوں کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ان رقومات سے سکمز انتظامیہ کے صلاح و مشورے سے کینسر میں مبتلا غریب مریضوں کو علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔بورڈ نے فیصلہ لیا کہ بی بی حلیمہ نرسنگ کالج میں ماسٹرز اِن نرسنگ کورس شروع کرنے کیلئے نرسنگ کونسل آف انڈیا کے قواعد وضوابط کے تحت ضروری اسامیوں کو پہلے ہی معرض وجود میں لایا گیا ہے۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ کالج کو بہت جلد کاٹھی دروازہ سرینگر میں تعمیر کئے گئے نئے کیمپس میں منتقل کیا جائے گا۔اس کے علاوہ اس نئی جگہ پر معقول ہوسٹل سہولیت بھی قائم کی گئی ہے جو اگلے کئی برسوں تک طالبات کی ضروریات کو پورا کریں گی۔بورڈ کے اثاثوں کو جاذب نظر بنانے کے لئے وائس چیئرمین کو ہدایت دی گئی کہ وہ وقف کے اثاثوں کی فوری مرمت عمل میں لائیں۔بورڈ ممبران نے اپنے اپنے علاقہ میں قائم سکول کو اڈاپٹ کرنے کا فیصلہ لیا تا کہ اس کی کارکردگی کی نگرانی کی جاسکے۔خورشید گنائی جو کہ بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں، نے تمام ممبران پر زور دیا کہ وہ بورڈ کی کارکردگی کو مزید بنانے  میں اپنا بھرپور تعاون دیں۔انہوں نے وقف بورڈ کی آمدن میں اضافہ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اس موقعہ پر تمام ممبران نے چیئرمین کو یقین دلایا کہ وہ بورڈ کے کام کاج میں مزید بہتری لانے کے لئے اپنی کاوشوں میں مزید تیزی لائیں گے۔
 
 
 
 
 

پولیس کاشوپیان میں بارودی مواد ضبط کرنے کادعویٰ

 سرینگر//پولیس نے شوپیان میں متعدد مقامات پر بارودی سرنگ بنانے میں کام آنے والے مواد کو برآمد کرنے کادعویٰ کیا ہے۔پولیس بیان کے مطابق مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے شوپیان ضلع میں کئی مقامات پر تلاشی لی جس دوران بڑی مقدار میں آئی ای ڈی بنانے کیلئے درکار بارودی مواد کو برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔ برآمد شدہ قابلِ اعتراض مواد کو کہا ںسے لایا گیا ،اس کی بھی جانچ پڑتال ہو رہی ہے۔چنانچہ پولیس نے اس حوالے سے دو افراد کی گرفتاری عمل میں لاکر مذکورہ کیس سے جڑے دیگر سازشی عناصر کو پکڑنے کیلئے بھی کارروائی شروع کی ہے۔
 
 
 
 
 

 قومی لوک عدالتوں کا انعقاد

عدالت عالیہ کی دو نوں وِنگوں میں31 معاملات نپٹائے گے

سرینگر// جموں وکشمیر ہائی کورٹ سرینگر/ جموں کے اے ڈی آر مراکز میں قومی لوک عدالت کا انعقاد کیا گیا۔ یہ لوک عدالت جموں وکشمیر ہائی کورٹ کی چیف جسٹس، جسٹس گیتا مِتل جو جے اینڈ کے سٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی کی سرپرست اعلیٰ بھی ہیں، کی سربراہی میں منعقد کی گئیں۔ جے اینڈ کے ہائی کورٹ کے جج اور جے کے ایس ایل ایس اے کے ایگزیکٹو چیئرمین جسٹس راجیش بندل اور چیئرمین جے اینڈ کے ہائی کورٹ لیگل سروسز اتھارٹی جسٹس علی محمد ماگرے اس موقعہ پر موجود تھے۔مختلف نوعیت کے کُل285  پوسٹ لٹی گیشن اور175 پری لٹی گیشن معاملات نپٹائے گئے جن میں ایم اے سی ٹی، بنک معاملات، سروسز رِٹ معاملات، کریمنل کمپاؤنڈ ایبل معاملات،138 نیگوشییبل انسٹرمنٹس ایکٹ،561-A  سی آر پی سی معاملات شامل ہیں۔ہائی کورٹ کے دونوں ونگوں میں31 معاملات جن میں ایم اے سی ٹی کے تین، بنک معاملات( ریکوری) پری لٹی گیشن کے16 ، سروسز رِٹ پٹیشن کے8 ، کریمنل کمپاؤنڈ ایبل کے2  اور 2 سول معاملات نپٹائے گئے۔ لوک عدالت کے دوران6450000 روپے کی رقم متعلقین کو ادا کی گئی۔
 
 
 

وادی کے سبھی اضلاع میں متعددمعاملات حل 

 سرینگر//پورے کشمیر صوبے میں سنیچرکو قومی لوک عدالتوں کا انعقاد کیا گیا جس دوران مختلف نوعیت کے پری اور پوسٹ لٹی گیشن معاملات شنوائی کے لئے اُٹھائے گئے۔سرینگر میں قومی لوک عدالت کا انعقاد پرنسپل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشنز جج عبدالرشید ملک کی قیادت میں ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس مومن آباد سرینگر میں کیا گیا۔ عدالت کے دوران تشکیل دیئے گئے10 بنچوں نے3902 معاملات کی شنوائی کی جن میں سے1984 معاملات افہام و تفہیم کے ذریعے حل کئے گئے اور ایم اے سی ٹی سرینگر کی طرف  سے10620000 روپے کا معاوضہ ایوارڈ کیا گیا۔ اسی طرح عدالت کے دوران بنک کورٹ نے22161260 روپے کی رقم بھی جمع کی جبکہ کنزیومر فورم نے سیٹلمنٹ رقم کے طور پر2651479 روپے ایوارڈ کئے۔اسی طرح لیبر معاملات میں19500 روپے نمٹائے گئے جبکہ کریمنل کمپاؤنڈ کیسوں کی مختلف بنچوں نے366100 روپے کا جرمانہ وصول کیا۔گاندربل میں لیگل سروس اتھارٹی  کے زیر اہتمام قومی سطح کی لوک عدالت زیر صدارت محمد یوسف وانی پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گاندربل جو چیرمین لیگل سروس اتھارٹی بھی ہیں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مختلف نوعیت کے313 مقدمات جن میں کریئمنل،بنک،بجلی،ٹریفک چالان  سمیت دیگر مقدمات لوک عدالت میں پیش کئے گئے جن میں سے 146 مقدمات دونوں فریقین کے درمیان افہام و تفہیم سے حل کئے گئے.جبکہ تصفیہ کے تحت 5لاکھ 56ہزار روپے939 روپے وصول کئے گئے.اس موقع پر گاندربل بارایسوسیشن کے وکلاء بھی موجود تے شوپیاں میں قومی لوک عدالت کا اہتمام ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی شوپیاں کی عدالت میں کیا گیا۔اس مقصد کے لئے12 بنچ تشکیل گئے تھے جنہوں نے مختلف نوعیت کے436 معاملات شنوائی کے لئے اُٹھائے اور اس دوران359 معاملات موقعہ پر ہی حل کئے گئے۔عدالت کے دوران جرمانے کے طور پر36185  روپے جرمانے کے طور پر وصول کئے گئے جسے سرکاری خزانہ میں جمع کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بنک ریکوری معاملات میں متعلقین سے1998600 روپے وصول کئے گئے۔ علاوہ ازیں مختلف کیسوں میں1314650 روپے وصول کئے گئے جنہیں مستحقین میں تقسیم کیا جائے گا۔پلوامہ میں پانچ بنچ تشکیل دیئے گئے تھے ان میں سے3 کورٹ کمپلیکس پلوامہ، ایک منصف کورٹ پانپور اور ایک بنچ منصف کورٹ ترال میں تشکیل دیا گیا تھا۔لوک عدالت کے دوران بنک ریکوری کے408 ، مختلف نوعیت کے 138 معاملات جبکہ ٹریفک چالان کے300کیس باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے سے نمٹائے گئے اور7443199 روپے ایوارڈ کئے گئے۔ بانڈی پورہ میں بھی ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کی طرف سے کورٹ کمپلیکس بارہ مولہ میں پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج بانڈی پورہ سید سرفراز حُسین کی قیادت میں لوک عدالت کا انعقاد کیا گیا۔اس دوران مختلف نوعیت کے114 معاملات شنوائی کے لئے اُٹھائے گئے جن میں سے افہام و تفہیم کے ذریعے سے59 معاملات حل کئے گئے اور17.52 لاکھ روپے مختلف کیسوں میں ایوارڈ کئے گئے۔اس مقصد کے لئے وہاں تین بنچ تشکیل دیئے گئے تھے جبکہ ایک بنچ سمبل میں تشکیل دیا گیا تھا۔بڈگام میں ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس بڈگام اور دیگر ضلع عدالتو ںمیں آج قومی لوک عدالتوں کا قیام عمل میں لایا گیا۔جس دوران 6بینچ تشکیل دئے گئے ۔چیرمین ڈسٹرکٹ کورٹ سروسز اتھارٹی بڈگام راجا شوکت علی خان نے لوک عدالت کی قیادت کی۔اس موقعہ پر مختلف نوعیت کے 8سومعاملات اُٹھائے گئے جن میں باہمی افہام وتفہیم سے 6سومعاملات حل کئے گئے۔جب کہ بنک وصولی معاملات میں 1054450لاکھ روپے وصول کئے گئے۔اس کے علاوہ بجلی اورپانی کے معاملات کے تحت بھی 60ہزار روپے کی وصولی کی گئی۔بارہمولۂ ضلع میں بھی قومی لوک عدالت کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف نوعیت کے معاملات زیر غور لائے گئے۔ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی بارہمولہ نے ڈسٹرکٹ پرنسپل اینڈ سیشنز جج بارہمولہ سنجیو گپتا کی صدارت میں قومی لوک عدلت کا انعقاد کیا گیا جس میں 1520معاملات زیر غور لئے گئے اور1107معاملات باہمی افہام وتفہیم سے حل کئے گئے جب کہ 21667765روپے کی رقم کی ادائیگی کی موقعہ پر ہی ہدایت دی گئی۔کورٹ کمپلیکس اوڑی میں آج سب جج اوڑی امتیاز احمد لون کی صدارت میں قومی لوک عدالت کا اہتمام کیا گیا۔جس دوران مختلف نوعیت کے 255معاملات نپٹائے گئے اور32.23لاکھ روپے کی ادائیگی ہوئی ۔مذکورہ لوک عدالت میں متعلقہ پارٹیوں کے علاوہ سینئر وکلأ بھی موجود تھے۔ہندوارہ میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سُنیل سنگرا کی صدارت میں منعقدہ لوک عدالت کے دوران 70معاملات زیر غور لائے گئے۔اس موقعہ پر 47معاملات اورتنازعات باہمی افہام وتفہیم سے حل کئے گئے جب کہ معاملات کے حل کے سلسلے میں 1397272روپے کی وصولی ہوئی۔اس میں بنک وصولیابی کی5100روپے کی رقم بھی شامل ہیں۔کولگام میں بھی ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں ایک قومی لوک عدالت کا انعقاد کیا گیا۔اس سلسلے میں پانچ بنچوں کا قیام عمل میں لایا گیا لوک عدالت کے دورا ن مختلف نوعیت کے 287معاملات اُٹھائے گئے جن کا تعلق بنک رکوری ،ایم اے سی ٹی،لیبر وگھریلو تنازعات،میونسپلٹی اور مال معاملات سے تھا۔اس دوران ایم اے سی ٹی معاملات کے تحت متاثرین کے حق میں1298000روپے کی ادائیگی کی ہدایت دی گئی۔اس کے علاوہ بنک اور لیبر وغیرہ معاملات کے تحت 2528250روپے کی واگذاری کی ہدایت دی گئی،اورجرائم آرپی سی اورٹریفک چالانوں پر6950روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔اننت ناگ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر کورٹ کمپلیکس اوراس کی ماتحت عدالتوںمیں قومی لوک عدالت کا انعقاد کیا گیا۔اننت ناگ ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی نے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج خلیل احمد چودھری کی صدارت میں لوک عدالت کا انعقاد کیا۔جس دوران دو بنچوں کا قیام عمل میں لایا گیا اور مختلف نوعیت کے 557معاملات زیر غور لائے گئے۔ان میں سے250معاملات کو باہمی رضامندی سے حل کیا گیا ۔65000روپے کی رقم بجلی اورٹریفک چالانوں کے تحت وصول کرنے کی ہدایت دی گئی۔جب کہ 6879000روپے کی رقم ایم اے ٹی سی معاملات کے تحت ادائیگی کی ہدایت دی گئی۔10043079روپے کی رقم سے باہمی طور معاملات کو نمٹایا گیا۔ادھر بیجبہاڑہ میں 105معاملا ت زیر غور لائے گئے اور بجلی چالانوں کے تحت21300روپے کی ادائیگی کے احکامات دئے گئے۔ادھر کرناہ میں لوگوں کو جلد اور سستا انصاف فراہم کرنے کی عرض سے تعصیل لیگل سروس اتھارٹی کرناہ کی جانب سے چئیرمین تعصیل لیگل سروس کمیٹی و منصف جج شبیر احمد ملک کی سربراہی میں ایک قومی لوک عدالت کا انعقاد کیا گیا لوک عدالت میں مختلف نوغیت کے 135 معاملات جن میں صارفین کے بجلی,پانی, صحت و دیگر مالی معاونت والی سکیموں کے علاوہ ٹریفک چالان اور ازدواجی جیسے معاملات شامل ہیں میں سے 109 معاملات کو فریقین کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کے ذریعہ موقعہ ہی پر نپٹایا گیا لوک عدالت میں تمام محکمہ جات کے افسران کے علاوہ بار ایسوسیشن کے ممران اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 
 
 
 
 
 

کٹھوعہ میں دل دہلادینے والا واقعہ 

پوتے نے مبینہ طور عمررسیدہ دادا دادی کو قتل کردیا 

جموں //کٹھوعہ میں دل دہلادینے والے واقعہ میں ایک شخص نے مبینہ طور اپنے دادا دادی کو قتل کردیا ۔پولیس نے بتایاکہ ساہل عرف سونو ولد درشن کمار ساکن وارڈ نمبر 1کٹھوعہ جو مبینہ طور پر ذہنی مریض ہے ،نے اپنی 75سالہ دادی سنجوگتا پر لوہے کی راڑ سے حملہ کیا جس بیچ اس کے 82سالہ دادا چمن رام نے اسے بچانے کی کوشش کی لیکن سونو نے دادے پر بھی حملہ کردیا ۔پولیس نے ایک عینی شاہد کے حوالے سے بتایاکہ سونو نے اپنے دادا کے پیٹ میں چاقو بھی ماردیا اور دادا اور دادی دونوں زخمی ہوئے جنہوں نے بعد میں دم توڑ دیا۔اس دوران ایس ایس پی کٹھوعہ شری دھر پاٹل کی قیادت میں ایک ٹیم موقعہ پر پہنچی جس نے تحقیقات شروع کردی ہے ۔پولیس کے مطابق ساہل نے اپنے دادا اور دادی کو قتل کردیا اور قتل کی اس واردات میں استعمال ہونے والا آلہ ضبط جبکہ ملزم کو بھی گرفتار کیاگیاہے ۔ اس سلسلے میں پولیس تھانہ کٹھوعہ میں ایف آئی آر زیر نمبر 226/2019زیر دفعہ 302کا کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔ دریں اثناء دونوں مہلوکین کی نعشوں کا پوسٹ مارٹم کرواکے آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے انہیں لواحقین کے حوالے کیاگیاہے ۔
 
 
 

گرین جموں وکشمیر مہم

جموں میں شجرکاری زوروں پر

سرینگر// گورنر ستیہ پال ملک کی جانب سے8 جولائی کو شروع کئے گئے گرین جموں اینڈ کشمیر پروگرام میں جموں، ریاسی اور راجوری اضلاع کے کئی فارسٹ ڈویثرنوں میں شجرکاری مہم کے انعقاد کے ساتھ تیزی لائی گئی۔اربن فارسٹری ڈویثرن جموں نے سینک کالونی سیکٹر اے میں شجرکاری مہم محکمہ پھولبانی کے اشتراک سے منعقدکی۔ کارپوریٹر سینک کالونی نریندر سنگھ، کرنل ہرجندر سنگھ اور کمل سینی کی موجودی میں شجرکاری مہم کا آغاز ہوا۔اسی طرح سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ بھگوتی نگر جموں میں اربن فارسٹری ڈویثرن جموں نے جموں کے مئیر چندر موہن شرما، کارپوریٹر بھگوتی نگر پرمود کپاہی، سماجی کارکن و مقامی لوگوں کی موجودگی میں لگ بھگ500 پودے لگائے۔اربن فارسٹری ڈویثرن نے ٹیچرس بھون گاندھی نگر میں شجرکاری پروگرام منعقد کیا جہاں ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن انورادھا گپتا، سماجی کارکن چندر گپتا اور محکمہ تعلیم کی عملے کی موجودگی میں100 پودے لگائے گئے۔ریاستی فارسٹ ڈویثرن میں بِڈا میں شجرکاری مہم شروع کی گئی جس میں سرپنچ، پنچ اور مقامی لوگوں کی موجودگی میں پیپل، برگد، کدمب، بیل اور چنار کے70 پودے لگائے گئے۔راجوری فارسٹ ڈویثرن نے گورنمنٹ پرائمری سکول کیسر گلا میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا جس میں مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جبکہ نوشہرہ فارسٹ ڈویثرن نے گورنمنٹ ہائی سکول دھرم سال، سندر بنی اور گورنمنٹ مڈل سکول کنتھا میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا۔گورنر کے مشیر کے ۔ وجے کمار نے شجرکاری مہم میں تیزی لانے کی ستائش کی اور فارسٹ افسروں کو اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے لئے مبارک باد دی۔کمشنر سیکرٹری محکمہ جنگلات منوج کمار دویدی نے بھی شجرکاری مہم میں تیزی لانے کے لئے محکمہ جنگلات کے افسروں کے رول کی سراہنا کی۔
 
 
 

پانیکھر میں چِلونگ منی ہائیڈل پروجیکٹ کا افتتاح 

کرگل//گورنر کے مشیر کے۔ کے شرما نے پانیکھر سُرو وادی میں ایک میگاواٹ صلاحیت کے چِلونگ منی ہائیڈل پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقعہ پر ایل اے ایچ ڈی سی کرگل کے چیئرمین اور سی ای سی فیروز احمد خان بھی موجود بھی موجود تھے۔اس پروجیکٹ کو16.34 کروڑ روپے کی لاگت سے کرگل رینوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی( کے آر ای ڈی اے) نے پروجیکٹ عمل آوری ایجنسی کے تحت آئی ایم پی پاورز لمٹیڈ اور میگپائی انٹر پرائزز کے ذریعے تعمیر کیا ہے۔ یہ پروجیکٹ تایسرو بلاک کے3 ہزار کنبوں کو چوبیس گھنٹے بجلی کی سہولیات فراہم کرے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر موصوف نے کے آر ای ڈی اے اور دیگر ایجنسیوں کو اس علاقہ میں ہائیڈل پروجیکٹ شروع کرنے پر مبارک باد دی اور اُمید ظاہر کی کہ تایسرو بلاک میں رہایش پذیر لوگوں کی بجلی کی ضروریات اس پروجیکٹ سے پوری ہوں گی۔مشیر موصوف نے کہا کہ اس چھوٹے پن بجلی پروجیکٹ اور دیگر پروجیکٹوں کی کامیابی سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کرگل جیسے علاقہ میں بھی چھوٹے پروجیکٹ قائم کئے جاسکتے ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 

حریت رہنمائوں کومزار شہداء جانے سے روکناافسوسناک:انجینئرایتو

سرینگر//پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماانجینئرنظیر احمدیتونے حریت رہنمائوں کو1931 کے  شہداء کے مزار پر جانے سے روکنے کی مذمت کرتے ہوئے اِسے حکام کی بوکھلاہٹ سے تعبیر کیا ہے ۔ایک بیان میں پی ڈی پی رہنما نے کہا کہ حریت رہنمائوں کومزارشہداء پر جانے سے روکنے کا کوئی جواز نہیں ہے ۔انجینئریتو نے کہا حریت رہنما اجنبی یاغیرملکی نہیں ہیں بلکہ وہ ہمارے سماج کاحصہ ہیں ۔1931کے شہداء کے مزار پر جانا اُن کا حق ہے ۔1931کے شہداء سبھی کے ہیں ۔انہوںنے کہا یہ واقعی شرمناک ہے کہ گورنرانتظامیہ نہ ہی خود مزار شہداء گئی اورنہ ہی لوگوں خاص طور سے حریت کواس متبرک جگہ پر جانے دیاگیا۔اس سے حکام کی بوکھلاہٹ اورناانصافی عیاں ہوتی ہے ۔
 
 
 

حج2019| 304عازمین پر مشتمل 10واںقافلہ روانہ

بڈگام// سٹیٹ حج کمیٹی کے مطابق آج304عازمین پر مشتمل ایک اور قافلہ سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے دو اُڑانوںکے ذریعے سفر محمود پر روانہ ہوا۔ان میں173مرد اور131خواتین عازمین حج شامل ہیں۔ضلع انتظامیہ بڈگام کے علاوہ حج کمیٹی کے آفیسران اور دیگر سینئر آفیسران نے ہوائی اڈے پر عازمین کرام کو رخصت کیا۔
 
 
 

منشیات مخالف مہم

کشمیر یوتھ فائونڈیشن کے اہتمام سے سمینار

سرینگر//کاروانِ اسلامی انٹرنیشنل کی یوتھ ونگ کشمیر یوتھ فائونڈیشن کے اہتمام سے ڈگری کالج کیلم کولگام میں منشیات مخالف اور اخلاقی بیداری کے عنوان سے ایک سمینار منعقد ہوا ۔ سمینار میں کثیر تعداد میں طالب علموں نے شرکت کی ۔ فائونڈیشن کے صدر مولانا تجمل قادری نے کہا کہ منشیات کی لت ہمارے سماج کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے جس میں زیادہ تعداد ہمارے جوانوں کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اب بھی اس لت سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے اقدامات نہیں کئے گئے تو اس سیلاب کوروکنا پھر مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہوگا۔ 
 
 
 

 مولانا احمد اللہ ہمدانی کویوم وصال پر خراج

سرینگر//ریاست کے سرکردہ عالم دین مولانا احمد اللہ کو یوم وصال پر خراج عقیدت ادا کیا گیا۔ اِس سلسلے میںخانقاہ معلی میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔اِس موقعہ پر مرحوم کے مرقد پر گلباری کی گئی۔ مرحوم کو خراج عقیدت ادا کرنے کے علاوہ اُن کی جنت نشینی کیلئے دعا کی گئی۔
 
 
 

 آزاد کی صدارت میں پی سی سی کی آج اہم میٹنگ 

سرینگر//پردیش کانگریس کمیٹی آج پارٹی کی کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق ایک خصوصی میٹنگ کا اہتمام کررہی ہے۔کے این ایس کے مطابق میٹنگ میں پارٹی کی زمینی سطح پر کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔  پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد میٹنگ کی صدارت کریں گے جس میں پی سی سی صدر غلام احمد میر کے علاوہ دیگر سینئر لیڈران بھی موجود رہیں گے۔
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

خستہ حال دھندک۔مرہوٹ سڑک بارشوں کی تالاب کی شکل اختیار کرنے لگی پل کی مرمت کی گئی لیکن سڑک مسافروں کیلئے ڈراؤنا خواب،انتظامیہ سے توجہ کی مانگ
پیر پنچال
کربلا کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری پونچھ ضلع کے سرحدی گاؤں قصبہ میں جلوس عزا نکالا گیا
پیر پنچال
پونچھ کے گاؤں بنوت میں پانی کی شدید قلت، عوام سراپا احتجاج جل جیون مشن سکیم کی سست روی اور ملازمین کی مبینہ لاپرواہی نے مشکلات میں اضافہ کر دیا
پیر پنچال
محرم الحرام کا جلوس اور سیرت النبی ؐکانفرنس ڈی آئی جی رینج نے منڈی میںسیکورٹی جائزہ میٹنگ منعقد کی
پیر پنچال

Related

کشمیر

۔5برسوں سے لگاتار خشک موسم ۔ 2024کی طرح 2025کے 6ماہ میں بھی بارش کی کمی ریکارڈ

July 3, 2025
کشمیر

پلاسٹک بیک سے پاک بین الاقوامی دن ۔2024میں 1.46 لاکھ میٹرک ٹن پلاسٹک فضلہ جمع، 2023 کی نسبت 21فیصد زیادہ

July 3, 2025
کشمیر

صاف پانی فراہم کرنے کیلئے پُرعزم :وزیراعلیٰ ۔10 ٹینکروں کے بیڑے کو ہری جھنڈی دِکھاکر روانہ کیا

July 3, 2025
کشمیر

ایس آئی اے کی بجبہاڑہ میں تلاشی ترال میں 2 معاونین گرفتار

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?