اسلام آباد// پاکستان کے پنجاب اور خیبر پختونخواہ صوبوں میں پولیو کے چار مزید معاملات سامنے آنے کے بعد اس برس اب تک پورے ملک میں یہ تعداد بڑھ کر 45پر پہنچ گئی ہے ۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) پولیو وائرولوجی لیباریٹری کے ایک افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی درخواست کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور، جھیلم، بنو اور لکی مروات سے پولیو کے چار نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں نو مہینے کا لڑکا، جھیلم میں چار برس کی لڑکی، بانو میں چھ مہینے کے لڑکے اور لکی مروت میں 12مہینے کی لڑکی میں پولیو کی بیماری کے وائرس کی تصدیق کی گئی ہے ۔ نمونے گزشتہ مہینہ حاصل ہوئے تھے ، لیکن اتوار کو اس کی تصدیق کی گئی۔خیال رہے کہ اس برس اب تک پورے ملک میں پولیو کے 45معاملات سامنے آچکے ہیں جبکہ گزشتہ برس صرف 12معاملات سامنے آئے تھے ۔ یہی نہیں 2017میں تو پولیو کے صرف آٹھ معاملات سامنے آئے تھے ۔ طبی دنیا سے وابستہ لوگو ں کے درمیان ملک میں پولیو کے بڑھتے معاملات تشویش کا موضوع ہیں اور حکومت بھی اس پر کافی سنجیدہ ہے ۔اخبار ڈان کے مطابق پولیو کے خاتمہ پر وزیراعظم کے معاون بابر بن عطا نے تصدیق کی کہ چار مزید بچے پولیو کے وائرس سے متاثر ہیں۔ یو این آئی