Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

ہیروئن اور برائون شوگر کاکاروبار 10برسوں سے مسلسل وسعت پذیر

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 16, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر // ہیروئن اور برائون شوگر استعمال کرنے والے نوجوانوں میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے جو انتہائی تشویش ناک صورتحال اختیار کررہاہے ۔انسداد منشیات مراکز سے جو اعدادوشمار سامنے آرہے ہیں وہ نہ صرف چونکا دینے والے ہیں بلکہ ان سے ایک گھمبیر صورتحال کی عکاسی ہورہی ہے۔پولیس کنٹرول روم میں جو انسداد منشیات مرکز بنایا گیا ہے، وہ اگر چہ خامیوں سے پر ہے، لیکن پھر بھی کماحقہ وہ کچھ حد تک کام کررہا ہے۔یہاں داخل ہونے والے مریضوں کو مریض نہیں بلکہ عام  لوگ سمجھا جاتا ہے اور انکے ساتھ مریضوں جیسا نہیں بلکہ عام لوگوں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔تھوڑی سی غلطی کرنے پر مریض کو رخصت کیا جاتا ہے، یوں اس مرکز کے قیام کا مقصد فوت ہورہا ہے۔یہاں پچھلے 10برسوں میں 21ہزار 871نوجوانوں کی طبی جانچ کی گئی ہے جس میں سے قریب 2500 کا علاج و معالجہ کیا گیا۔سال2008 سے لیکر دسمبر 2014تک اس مرکز پر 12069مریضوں کی جانچ ہوئی جس میں سے 1123کو علاج کیلئے داخل کیا گیا ۔2015میں 1568مریضوں کو لایا گیااور 105 کوداخل کیا گیا۔2016میں 1668کی جانچ ہوئی103داخل ہوئے۔اس طرح دو برسوں میں منشیات کے عادی نوجوانوں میں سو فیصد اضافہ ہوا۔ 2017میں جانچ کیلئے لائے گئے 2284مریضوں میں سے 331 کو بھرتی کیا گیا جبکہ2018میں 2981مریضوں کو لایا گیا جن میں سے 454 کو علاج ومعالجہ کیلئے داخل کیا گیا ۔اس طرح  دو برسوں میںمنشیات کے عادی نوجوانوں میں 697کا اضافہ ہوا ۔روان سال مئی کے مہینے تک 329مریضوں کو جانچ کیلئے یہاں لایا گیا اور 47داخل کئے گئے۔کشمیر عظمیٰ کے پاس موجود رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری کے مہینے میں 38،فروری میں 40، مارچ میں 35، اپریل میں39 اورمئی میں 47کو بھرتی کیا گیا ۔ انسداد منشیات مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مظفر احمدنے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ تعداد ہر سال کیا ہر مہینے بڑھ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم سماجی اور مذہبی طور پر اس کی روکتھام کیلئے اقدامات اٹھائیں ۔
 
 

بڈگام اور سوپور میں3 گرفتار

بھاری مقدار میںمنشیات بر آمد

اشفاق سعید
 
سرینگر// پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائیوں کو تیز کرتے ہوئے ضلع بڈگام سے پیر کے روز دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے بھاری مقدار میں اشیائے منشیات بر آمد کیں۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ میر گنڈ بڈگام میں پولیس نے ایک ناکہ چیکنگ کے دوران قیصر احمد بٹ ساکن ہمہامہ بڈگام  نامی منشیات فروش کو نشہ آور چیزوں سمیت گرفتار کیا ۔انہوں نے بتایا کہ قیصر احمد کی تحویل سے دیگر نشہ آور چیزوں کے علاوہ 408 نشہ آور کیپشول بھی برآمد کئے گئے ۔قیصر کو پولیس اسٹیشن بڈگام منتقل کیا گیا ۔ بڈگام کے قصبہ بیروہ کے کھاگ علاقے میں پولیس نے ایک ناکہ کے دوران منشیات فروش نذیر احمد بٹ ساکن ہردو سریش کو چرس و دیگر نشہ آور چیزوں سمیت گرفتار کیا۔نذیر احمد کی تحویل سے ایک کلو بھنگ اور 70 گرام چرس بر آمد کیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ نذیر احمد کو پولیس اسٹیشن کھاگ میں بند رکھا گیا ہے ۔ادھر ادھر سوپور پولیس نے حب ڈانگر پورہ میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران بد نام زمانہ منشیات فروش منظور احمد ڈار ولد عبدالجبار ڈار کی گرفتاری عمل میں لا کر اُس کے قبضے سے 18گرام برائون شوگر برآمد کرکے ضبط کیا۔پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر 116/2019کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اسرائیلی حملے جاری | مزید19فلسطینی جاں بحق
بین الاقوامی
اسرائیل حماس مذاکرات | پہلا دور بے نتیجہ ختم
بین الاقوامی
اسرائیل کی یمن میں 3بندرگاہوں اور پاور پلانٹ پر بمباری
بین الاقوامی
تائیوان ،پاکستان اور ٹیکساس میں سیلاب کا قہر | 150سے زائد کی موت، 460زخمی،41لاپتہ
بین الاقوامی

Related

صفحہ اول

ریکارڈ توڑ گرمی کا زور ٹوٹا طویل خشکی کے بعد وادی بھر میں تیز بارشیں، شہر پانی پانی

July 7, 2025
صفحہ اول

متاثرین اور حامیوں کیلئے ایک ہی پیمانہ نہیں ملی ٹینٹوں کیخلاف پابندیاں لگائی جائیں:پی ایم مودی

July 7, 2025
صفحہ اول

پہلگام حملہ ۔ 2ملزمین کی مزید10دن کی ریمانڈ

July 7, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

ملیشیائی وزیر اعظم کی برکس سربراہی اجلاس دوران وزیر اعظم مودی سے ملاقات ،مسئلہ کشمیر پر ہوئی بات

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?