ممبئی//عروس البلاد میں تقریباً ایک ہفتہ سکون کے بعد بارش نے دوبارہ یہاں کا رخ کیا اور منگل کی رات سے جاری طوفانی اور موسلادھار بارش کی وجہ سے ممبئی جل تھل ہوگیا ہے ،جبکہ دور افتادہ مضافاتی شہر تھانے اور بھیونڈی میں بھی سیلاب جیسی صورتحال ہے ۔ممبئی کے قلب شہر کنگ سرکل،نل بازار،بھنڈی بازار ،سانتاکروز، ملن سب وے اور پریل نائیگام جیسے نشیبی علاقے زیر آب ہیں اور ٹریفک کو منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ٹرینوں کی آمدورفت پر بھی بارش کا اثر پڑا ہے ۔دفتر موسمیات کے مطابق ممبئی سے زیادہ تھانے ،بھیونڈی،رائے گڑھ اور کوکن میں طوفانی بارش کا زور پایا گیا ہے ۔جس کا سلسلہ بدھ کو بھی جاتی رہے گا۔سینٹرل ریلوے کی لوکل ٹرینیں دھیمی رفتار سے چلائی جارہی ہیں اورکرلا ،سائن اور دادر کے درمیان پٹریوں پر پانی جمع ہوگیا ہے ۔اندھیری میں موسلادھار بارش کی وجہ سے نظر نہ آنے کے سبب کاروں کی ٹکر میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔بمبئی کے مقابلے میں رائے گڑھ ،رتناگری گری اور کوکن میں آئندہ 24 گھنٹے بھاری طوفانی بارش کی خطرہ ظاہر کیا گیا ہے ۔جس کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔آج بحرعرب میں مدوجزرکی وجہ سے طغیانی رہی ،لیکن بارش کے تھم جانے کی وجہ سے ممبئی کے نشیبی علاقوں میں اس کااثر نظر نہیں آیا۔ممبئی میونسپل کارپوریشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ممبئی میں منگل کی رات ہونے والی بارش کے نتیجے میں میں قلابہ میں 171 ایم ایم آج ریکارڈ کی گئی ہے ہے جبکہ کہ سانتاکروز میں صبح ساڑھے پانچ بجے تک 58 ایم ایم بارش ہوئی ہے اور یہاں صرف تین گھنٹے میں ریکارڈ کیا گیا ہے ۔بی ایم سی نے کہا ہے کہ گھر سے نکلنے سے پہلے موسم کا حال جان لیں اور بہت ضروری کام ہونے پر ہی گھر سے نکلا جائے کیونکہ وفقہ وفقہ سے بھاری بارش ہونے کا امکان ہے ۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ سے دستیاب تصاویر کے مطابق ممبئی کے آسمان پر گہرے بادل نظر آ رہے ہیں اور آئندہ دو تین دن رک رک کر بھاری بارش ہونے کا امکان ہے ۔واضح رہے کہ ممبئی میں اس ماہ کے شروع سے ہونے والی طوفانی ی بارش کی وجہ سے ملاڈ میں ایک دیوار منہدم ہونے سے تیس اور ڈونگری علاقے میں عمارت کے منہدم ہونے کی وجہ سے تقریباً 14لوگوں کی موت ہوگئی تھی، جبکہ سو سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ، جن کا شہر کے مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے ۔ممبئی میں دفتر موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں شہر اور مضافاتی علاقوں میں بھاری بارش ہونے کا امکان ہے ،جبکہ ممبئی ایئرپورٹ پر بارش کی وجہ سے کچھ نظر نہ آنے کے سبب طیاروں کی پرواز میں تاخیر ہوئی ہے ۔یواین آئی