معروف قلم کار اور کالم نگارمرزا بشیراحمد شاکرؔ کی دو مقبول کتابوں ’’ کتابیں ہم نشیں میری ‘‘ اور’’ علامہ اقبال ؒ کے دیش میں ‘‘ کے بعد اب موصوف کی کشمیری منظوم کتاب’’پوت آلو‘‘ منظر عام پر آچکی ہے۔ اس میں شاکرؔ نے کشمیری مسلمانوں اور پنڈتوں کو درپیش گھمبیر حالات کا نقشہ بڑے حسین و جمیل انداز میں کھینچا ہے ۔ کتاب میں درج دو طویل نظموں کی خصوصیت یہ ہے کہ کشمیری رسم الخط کے علاوہ انہیں ہندی میں بھی ڈھالا گیا ہے تاکہ ہندی دان بھائی بھی کتاب سے مستفید ہوں ۔ متذکرہ کتاب میں وادی کے نامور اہل قلم کے تاثرات اور تقریظیں بھی شامل کی گئی ہیں ۔ مزید تفصیلات جاننے کے لئے رابط نمبرات
:9419674210اور9149808830