نئی دہلی// مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے آج کہا ہے کہ کینسرکے انسداد اور اس کے سستے علاج کے لئے اس شعبہ میں دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ مل کر تحقیق کئے جارہے ہیں۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے راجیہ سبھا میں کینسر پر مختصر مدتی بحث کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کینسر کے انسداداور سستے علاج کے لئے اسپتال کی تعمیر، ڈھانچہ جاتی سہولتوں کی توسیع، انسانی وسائل اور جانچ آلات مہیا کرانے کے سلسلے میں پرعزم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 60 سے 70 فیصد کینسر کو وقت رہتے ہوئے علاج، طرز زندگی میں تبدیلی، کھانے پینے کی عادتوں،ریگولر ہلتھ چیک اپ اور بیداری سے روکا جاسکتا ہے ۔ کینسر کے انسداد کے لئے بایو ٹکنالوجی، بایو مارکر اور نینو میڈیسن پر بھی تحقیق کئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ چالیس ممالک نے کینسر پر تحقیق کے لئے ایک ادارہ قائم کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ملک کے 200 ضلعوں میں 79ء6 کروڑ لوگوں کی صحت کی جانچ کی گئی تھی جس میں زیادہ تعداد میں اورل کینسر اور پستان کینسر کا پتہ چلا۔ ملک کے دیہی علاقوں میں فی ایک لاکھ میں سے 40 سے 50، نیم شہری علاقوں میں 60 ہزار سے 70 اور شہری علاقوں میں 90 سے 100 لوگوں میں کینسر کے اثرات پائے گئے ہیں۔ ملک کے 482 مراکز میں کینسر کا علاج کیاجارہا ہے ۔ اس بیماری کے خصوصی علاج کے لئے آٹھ نئے ادارے بن کر تیار ہوگئے ہیں اور ان میں علاج شروع ہوگیا ہے ۔ بھونیشور اور بہار کے مظفر پور میں دو نئے اداروں تعمیر کئے جارہے ہیں۔ کینسر کے علاج کے لئے 695 ٹیلی تھراپی، 201 کوبلٹ، ٹیموتھراپی، گامانائک جیسی جدید مشینیں لگائی گئیں ہیں۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ہے کہ ہریانہ کے جھجر میں قائم کینسر ادارے میں 300 کروڑ روپے کی لاگت سے نیو پروٹون تھیراپی مشین لگائی گئی ہے ۔ اس ادارے میں کینسر کے نمونوں کی 24 گھنٹے جانچ کرنے کا نظم کیاجارہا ہے ۔ یہاں 60 ہزار نمونوں کی جانچ کی جاسکے گی۔ اس کے علاوہ 100 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک گیسٹ ہاؤس کی تعمیر بھی کرایا جارہا ہے ۔ وزیر صحت نے کہا ہے ملک میں ڈیڑھ لاکھ ہیلتھ اینڈ ویل نیشن سینٹر قائم کئے جائیں گے جن میں 40 ہزار جلد ہی کھولے جائیں گے ۔ اس کے ساتھ ہی آشا اور آگن واڑی کارکنوں کو تربیت دیئے جائیں گے ۔ ملک کے 346 ضلعوں میں کنسر کے علاج کا نظم کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ہے کہ سی ایس آئی آر کے 38 تجربہ گاہوں میں کینسر پر کوالیٹی کی تحقیق کی جارہی ہے ۔ ان اداروں میں 52 منصوبے چل رہے ہیں جس کے لئے 155 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ آیوشمان یوجنا اور امرت یوجنا کے تحت بھی کینسر کے مریضوں کوسہولت دی جارہی ہے ۔ راشٹریہ آروگیہ ندھی سے غریبی کی سطح سے نیچے رہنے والے کینسر کے مریضوں کو 15 لاکھ روپے تک کی رقم اور 27 علاقائی کینسر اداروں میں اس کے مریضوں کو پانچ لاکھ روپے تک کی معاشی مدد دی جاتی ہے ۔ کینسر کی 47 ضروری دواؤں کی قیمتوں میں 90 فیصد تک کمی کی گئی ہے ۔یو این آئی