Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

بیادِ عبدالرحمن مخلصؔ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 10, 2020 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
عبدالرحمن مخلصؔ جو ۷مارچ ۲۰۱۴؁اس دارِ فانی سے عقبیٰ کی طرف کوچ کرگئے۔آج کئی روز سے اس فکر میں تھا کہ اُن پر ایک طویل مضمون لکھوںلیکن اسے میری بدقسمتی سمجھئے کہ غمِ روزگار سے فرصت نہ ملی ، میر ی یہ خواہش صفحئہ قرطاس پر نہ آسکی اورمیں اپنے قلبی جذبات کو الفاظ کا جامہ پہنانے سے رہا۔اب کچھ لمحوں کے لئے اپنی ذاتی مصروفیات کو بالائے طاق رکھ کر ان سطور کو رقم کررہا ہوں،جن کو لکھنے سے اگرچہ میں اپنے مدعا اور مقصد کو نہ پہنچ پائوں لیکن دل کی تسکین کاسامان تو کرسکتا ہوں۔  ؎
دل کے بہلانے کو یہ خیال اچھا ہے
عبدالرحمن مخلص ؔ قلم کے دھنی تھے ۔مخلص محض اُن کا تخلص (psudonym)نہ تھا بلکہ ان کی تحریروں سے اُن کا اخلاصِ نیت نمایاں ہے۔وہ صنفِ انشائیہ اور افسانہ پر غضب کی پکڑ رکھتے تھےبلکہ حق تو یہ ہے کہ اُن کی تحریروں میں جو چاشنی اور لطف ہے ،وہ اُن کی لطیف شخصیت کا غماز ہے۔وہ زہرِہلاہل کو قند کہنے قائل تھے اور نہ لوگوں سے داد وتحسین وصول کرنے کے خواہاں ۔انہوں نے حق کو ہمیشہ حق ہی کے روپ میں پیش کیا ہے ۔اُن کے قلم میں ضربِ کلیمی کی تاثیر تھی کہ سماج میں پنپ رہی ہر برائی پر ایسی ضرب لگائی ہے کہ حق اور باطل کو بالکل واضح کردیا ہے۔بقول اقبالؒ۔   ؎
کہتا ہوں وہی بات سمجھتا ہوں جسے حق 
نہ ابلۂ مسجد ہوں نہ تہذیب کا فرزند
اپنے بھی خفا مجھ سے ہیں بیگانے بھی ناخوش
میں زہرِہلاہل کو کبھی کہ نہ سکا قند
عبدالرحمن مخلصؔ کی تحریروں میں انسان کی سماجی زندگی کو محور کی حیثیت حاصل ہے۔اُنہوں نے مختلف شعبہ ہائے زندگی پر خامہ فرسائی کرتے ہوئے ہر شعبہ کی بگڑی صورت کو آئینہ دکھایا ہے ۔آپ اُن کی کوئی بھی تصنیف اُٹھا کر دیکھ لیجئے وہ ادیب کم اور ناصح زیادہ نظر آتے ہیں،گویا کہ وہ ایک انسان شناس قلم کار تھے۔
انشائیہ اور افسانہ اگرچہ مرحوم کی محبوب اصناف رہی ہیںلیکن وہ ایک اعلیٰ پایہ کے تنقید نگار بھی تھے۔اُن کی تصنیف ’’سر شہنائی کے‘‘ اُن کی ایک بہترین تنقیدی کاوش ہے۔اس تصنیف میں انہوں نے جناب رفیق رازؔ کے کشمیری شعری مجموعہ’’نَے چھے نالاں‘‘کا تنقیدی جائزہ لیا ہے۔اسی طرح اُن کی دوسری تصنیف ’’سخن ہائے گفتنی‘‘اُن کی ایک عمدہ تنقیدی کاوش ہے۔جس میں مختلف تنقیدی مضامین کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنا وہ تنقیدی مقالہ بھی شامل کیا ہے،جو موصوف نے سن ۲۰۰۰؁ میںاقبال انسٹی ٹیوٹ کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے منعقدہ دوروزہ سیرتی سیمنار میں پڑھاتھا۔مذکورہ مقالہ میں مرحومؔ نے اقبالؒ کے تصورِ عشق کا تنقیدی جائزہ لیتے ہوئے لفظ’’عشق‘‘ پر جوسیر حاصل بحث کی ہے وہ اُن کی اقبال شناسی اور علمی قابلیت کو خوب درشاتی ہے۔انہوں نے اہلِ تصوف کی عشق سے متعلق خود ساختہ توجیہات پر جرح کرتے ہوئے صوفیاء کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ وہ لکھتے ہیں’’وائے بدنصیبی !روح اسلام’’عشق‘‘کو یار لوگوں نے لونڈی سمجھ لیا۔صوفی اور شاعر نے اسے لپک کر لے لیااور اپنی پسند کا رنگین لباس پہنا کر جھروکے میں بٹھا دیا۔عوام النّاس اس کی رنگینیوں کو دیکھ کر مچلنے لگے۔جب وہ کچھ زیادہ ہی بے قرار ہوئے تو صوفی نے اپنے انداز میں اور شاعر نے اپنے انداز میں اُن سے کہا،جو چاہے وہ اس پری پیکر کو حاصل کرسکتا ہے۔لیکن شرط یہ ہے کہ وہ پہلے قرآن و حدیث کی نفی کرے،صوم و صلوٰۃ کو تج دے،بھنگ اور شراب پی کربد مست ہوجائے، گھرگرہستی اور دنیا کاطوق گلے سے اتار پھینکے‘‘(سخن ہائے گفتنی۔صفحہ؍10)۔اقبال کی عشق پرستی سے متعلق اُن کی رائے البتہ قدرے مختلف ہے۔وہ خود لکھتے ہیں’’اقبال کا عشق مومنانہ ہے صوفیانہ نہیں‘‘۔
راقم الحروف اگر چہ ’’عشق‘‘ کی اصطلاح کے تئیں شدیداختلاف رکھتا ہے تاہم مخلصؔ مرحوم کی علمی اور تحقیقی کاوش کابے حد احترام کرتا ہوں۔اُن کا یہ تحقیقی اور تنقیدی مقالہ اب تک بیسیوں بار پڑھ چکا ہوں۔انہوں نے بہت ہی عمدہ انداز میں اقبالؒ کے تصورِ عشق پر روشنی ڈالی ہےبلکہ اگر یہ کہوں کہ انہوں نے اقبال کی عشق پرستی کی صحیح تصویر کھینچی ہے تو بیجا نہ ہوگا۔چنانچہ علامہ اقبال کے فرزند ارجمد ڈاکٹر جاوید اقبال نے بھی مخلصؔ کے نام ایک مکتوب میں انہیں لکھاہے کہ ’’آپ نے واقعی حضرت علامہ اقبال ؒ کے تصور عشق کی خوب وضاحت کی ہے‘‘۔آپ کویہ بھی بتادوں کہ عبدالرحمن مخلصؔہر اُس تصور اور عمل سے بے زار تھے جوصراطِ مستقیم سے دوری کا سبب بنے۔
بہرحال مخلصؔ مرحوم کی تصانیف میںاس کے علاوہ اُن کا پہلا ناول ’’سنگ دل باپ‘‘ اور پھر ’’دعوتِ فکر‘‘’’زندگی کے رنگ‘‘اور ’’پروائی‘‘خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں ۔جموں و کشمیر کلچرل اکادمی مرحوم پر ’’شیرازہ‘‘ کا ایک گوشہ شائع کرنے جارہا ہے۔جو فی الحال ز یر طباعت ہے۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

زندہ شیل تباہ کرنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی کارروائی | عام لوگوں کی حفاظت کیلئے متعدد زندہ شیل ناکارہ بنا دیا گیا
پیر پنچال
مینڈھر میں خوف کا سایہ برقرار، شام پانچ بجے ہی دکانیں بند ہو گئیں خوفزدہ عوام کا بازار کا رْخ کرنے سے گریز، گولہ باری کی یادیں ذہنوں پر نقش
پیر پنچال
پونچھ قصبہ میں آہستہ آہستہ رونقیںبحال ہونا شروع | محفوظ مقامات پر گئے لوگ گھروں کی طرف واپس آنے لگے
پیر پنچال
حد متارکہ پر پاک بھارت فائرنگ | فوج نے پونچھ میں متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کی
پیر پنچال

Related

کالممضامین

پونچھ اور پہلگام | درد کے سائے میں انسانیت کا چراغ صدائے سرحد

May 13, 2025
کالممضامین

جنگ بندی کمزوری نہیں ،طاقت کا ثبوت زاویہ نگاہ

May 13, 2025
کالممضامین

ہندوپاک کشیدگی اور بے پناہ تباہی | سرحد کے آرپارموت و تباہی کی المناک تاریخ رقم گردش دوراں

May 13, 2025

ان کی حفاظت کرنا ہر انسان کے لئے لازمی! ان کی حفاظت کرنا ہر انسان کے لئے لازمی!

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?