نئی دہلی// صدر رام ناتھ کووند نے ملک کے عوام سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے تعاون کی اپیل کی ہے ۔ کووند نے کورونا وائرس کے بحران پر قابو پانے کی قومی کوششوں میں تعاون کرنے کے لئے اتوار کو فنڈ میں اپنی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے ملک کے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ فنڈ میں دل کھول کر کی تعاون کے لئے آگے آئیں۔انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ان کی پیروی کرتے ہوئے راشٹر پتی بھون کے افسر ان و ملازمین بھی فنڈ میں رضاکارانہ تعاون کے لئے آگے آئے ہیں۔