سرینگر// سرینگر میں سائبر پولیس نے بنک منتظمین اور آن لائن تجارت مراکز کے مالکان کے طور پر خود کو پیش کرکے کئی لوگوں کو نشانہ بنانے والے ہیکروں(وہ شخص جو ڈیٹا تک غیر مجاز رسائی حاصل کرنے کے لئے کمپیوٹر کا استعمال کرتا ہے) سے ایک لاکھ سے زائد روپے کی رقم وصول کی ہے۔ ایک85برس کے بزرگ کو ایک لاکھ10ہزار روپے ’’ائو ٹی پی(ون ٹائم پاس ورڈ) جعلسازی کے بہانے اینٹھ لی گئی۔ شکایت گزار کو ایک جعلی کال موصول ہوئی،جس میں اس کو ایک شخص نے جموں کشمیر بنک کے ایک ملازم کے طور پر خود کو پیش کیا،اور انہیں مطلع کیا گیا کہ انکا اے ٹی ایم کارڈ بند ہوا ہے،اور نرمی کے ساتھ انہیں اپنے کارڈ کی تفصیلات کا اشتراک اور6 ہندسوں پر مشتمل ون ٹائم پاس وارڈ(یک مرتبہ پاس وارڈ) نمبر کے بارے میں معلومات حاصل کی تاکہ انکا کارڈ غیر مسدود(کھول) دیا جائے،جس کے کئی منٹوں بعد ہی اس کے کھاتے سے ایک لاکھ10ہزار روپے کم ہوئے۔ اس سلسلے میں مذکورہ بزرگ نے فوری طور پر پولیس کے سائبر سیل سے رابطہ قائم کیا اورفوری طور پر کارروائی کرکے اس رقم کو منتقل ہونے سے روک دیا اور ایک لاکھ 10ہزار روپے کی رقم کو بچا لیا۔ان جعلسازوں نے ان کے بینکنگ موبائل ایپ تک رسائی حاصل کرنے کے لئے ریموٹ ایکسیس ایپلی کیشن انسٹال کرنے کے لئے انکے موبائل نمبر پر ایک ’’فشنگ لنک‘‘(کسی جائز کمپنی کے طور پر خود کو پیش کرکے مالی معلومات کے آن لائن اکاؤنٹ ہولڈر کو دھوکہ دینے کی سرگرمی) بھی ارسال کی۔پولیس ٹیم نے شکایت کنندہ کو فوری طور پر ریموٹ ایپلی کیشن ایپ بندکرنے کی ہدایت کی تاکہ مزید جعلسازی لین دین کو روکا جاسکے۔