جموں//لیفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق خان جو حج و اوقاف محکمہ کا چارج بھی سنبھالتے ہیں ، نے متعلقہ محکمے کی طرف سے جے اینڈ کے ریلیف فنڈ میں 5 کروڑ روپے کا ایک چیک لفٹینٹ گورنر جی سی مرمو کو پیش کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے فاروق خان کی کوششوں کو سرہا اورتمام افراد ، اداروں اور تنظیموں کی طرف سے ملک کے پریشان حال لوگوں کے تحفظ کیلئے رقومات فراہم کرنے کی ستائش کی ۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ فاروق خان نے جے اینڈ کے ریلیف فنڈ میں اپنی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کے طور پر پیش کی ہے ۔ محکمہ مال کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر پون کوتوال بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔