جموں//لیفٹینٹ گورنر جی سی مرمو نے جموں کشمیر یونین ٹیر ٹری کے لوگوں کو بیساکھی کے مقدس موقعہ پر مبارکباد دی ہے ۔ مبارکبادی کے ایک پیغام میں لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ اس دن ہندوستانی کلینڈر کا نیا سال شروع ہوتا ہے ۔ بیساکھی کی ایک اور خاص بات فصلوں کو کاٹنے کا موسم بھی ہے جب کسان اپنی محنت و مشقت کا انعام گھر لے جاتے ہیں ۔ یفیٹینٹ گورنر نے اپنے پیغام میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سماجی دوریاں قائم کرتے ہوئے عوامی اجتماعات سے احتراض کریں ۔