ایک چھوٹی سی عمل جو بظاہر ہماری نظروں سے اوجھل ہے اور اس سے بآسانی حاصل کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔ یہ اتفاقاً کسی خوش قسمت انسان کو ہی حاصل ہوتی ہے۔ ان تمام مذکورہ قرآنی آیات اور احادیث مبارکہ میں خاص طور پر کھانا کھلانے کا تذکرہ ملتا ہے اور اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس عمل کو بارگاہ الٰہی میں بہت زیادہ پسندیدہ فرمایا گیا ہے۔
اس وقت وبائی صورتحال میں بہت سے لوگ دل کھول کر اپنا مال خرچ کر رہے ہیں۔ کئی لوگوں نے اپنے ہوٹل، اسکول، اسپتال، گاڑیاں حکومت کیلیے دستیاب رکھیں تاکہ کووڈ-۱۹سے بھر پور لڑا جائے۔ کئی جگہوں پر بڑے بڑے لنگر کھول رکھے ہیں، جن کے ذریعے بلا تفریق مذہب و ملّت انسانوں کی بھوک مٹا رہے ہیں ?۔ایسے میں وہ لوگ بارگاہِ الٰہی میں خصوصی اجر کے مستحق ہوں گے جو نام و نمود سے بے پروا ہوکر بہت خاموشی سے سماج کے ایسے سفید پوشوں کی مدد کر رہے ہیں جن کی خودداری انہیں ہاتھ پھیلانے کی اجازت نہیں دیتی اور جن پر عموماً اصحابِ خیر کی نظر نہیں پڑتی .
خدمت خلق کے کاموں کی بے شمار صورتیں و طریقے موجود ہیں، لیکن آج کل کورونا کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال میں بھوکوں کو کھانا کھلانا ایک انتہائی اہم اور ضروری کام ہے، جس کی طرف اصحابِ خیر کو فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
ہمیں چاہئے کہ مقامی سطح پر ایک منظم طریقہ کار کی کمیٹی تشکیل دی جائے ، بیت المال کو متحرک کیا جائے اور آپسی تال میل سے اپنی اپنی بستیوں میں ان مساکین کی فہرست بناکر پوشیدہ طور مالی مداد فراہم کریں۔ حکومت کے عہدے داران سے بھی گزارش ہے کہ وہ اس بحران میں محکمہ سماجی بہبود کے ساتھ رجسٹرڑ بزرگوں، ضعیفوں، بیوا?ں و دیگر زمروں سے وابستہ لوگوں کی بھر پور مالی امداد فراہم کرے اور ان کا ماہانہ وظیفہ میں بڑھوتری کریں۔ اس ضمن میں جموں و کشمیر بنک سے منسلک ملازمین کو احکامات جاری کئے جائیں کہ وہ ایسے تمام افراد کی ماہانہ وظیفہ بآسانی گھر پہنچانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔
اسی طرح یتیم ٹرسٹوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ان ایام میں ایسے افراد کی بھر پور کفالت کریں تاکہ اس بحران میں انہیں پریشانیوں سے نجات مل سکے۔ مزید اس بحران میں دیہی علاقوں میں جن کے پاس زائد از ضرورت چاول، مکی یا دیگر کھانے کی اشیاءموجود ہوں، انہیں بھی اپنے پڑوس میں ضرورت مندوں کی امداد کرنی چاہئے تاکہ کسی بھی سفید پوش کو بھوکا نہ رہنا پڑے۔ اس طرح آپ کے اس رفاہی کام سے آپ کو اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہو گی اور جنت الفردوس نصیب ہوگا۔
ہاری پاری گام ترال
فون نمبر – 9858109109