نئی دہلی// وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ ملک میں لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کا اعلان کئے جانے کے بعدمدھیہ پردیش میں بھی لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کردی گئی ہے۔ لاک ڈاؤن کی سختی سے جہاں عوام کی معمولات زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ وہیں بھوپال اور اس کے آس پاس کے کسانوں نے حکومت اور انتظامیہ کی ناقص کارکردگی سے ناراض ہوکر اپنی سبزیوں کو جانوروں کو کھلانا شروع کردیا ہے۔لاک ڈاؤن کی سختی کے سبب کھیتوں میں کسانوں کی تیار سبزیاں نہ صرف خراب ہو رہی ہیں بلکہ ٹماٹر پک کر خراب ہورہے ہیں۔ بھوپال گنگا کے پاس کل کسان ٹریکٹر میں اپنی سبزیاں لیکر منڈی کے لئے روانہ ہو نا چاہتے تھے، لیکن پولیس انتظامیہ نے جب انہیں جانیکی اجازت نہیں دی تو ناراض کسانوں نے ٹریکٹر ٹرالی میں بھری اپنی سبزیوں کو جانوروں کو کھلا دیں۔بھوپال اور اس کے آس پاس کیکسانوں نیحکومت اور انتظامیہ کی ناقص کارکردگی سے ناراض ہوکر اپنی سبزیوں کو جانوروں کوکھلانا شروع کردیا ہے۔ بھوپال اور اس کے آس پاس کے کسانوں نے حکومت اور انتظامیہ کی ناقص کارکردگی سے ناراض ہوکر اپنی سبزیوں کو جانوروں کوکھلانا شروع کردیا ہے۔دیول گاؤں کے کسان ونود کشواہ کہتے ہیں کہ کسان کے پاس اپنی زندگی گزارنے کیلئے اناج اور سبزیاں ہیں ہوتی ہیں، لیکن انتظامیہ ہم کسانوں کی مجبوری کو سمجھنیکو تیار نہیں ہے۔ کسان سبزی اور اناج بیچ کر اپنی اور اپنیگھر والوں کی کفالت کرتے ہیں، لیکن جب انہیں منڈی تک جانیکا موقع نہیں دیا جا رہا تو کھیتوں میں سبزیوں کو سڑانے سے بہتر ہیکہ جانوروں کو ہی کھلا دیں کم ازکم ان کا تو پیٹ بھرے گا۔