نئی دہلی// دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے دارالحکومت میں کووڈ -19 کے بغیرعلامات والے مریضوں کے سامنے آنے کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے اتوار کو کہا کہ فی الحال لاک ڈاؤن میں کسی طر ح کی ڈھیل نہیں دی جائے گی۔ کجریوال نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دارالحکومت میں بڑی تعداد میں ایسے مریض سامنے آ رہے ہیں جن میں کورونا وائرس کی کوئی علامت نہیں نظر نہیں آرہی۔ یہ تشویشناک صورت حال ہے اور یہ بات ذہن میں رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں کسی طرح کی نرمی نہیں دی جائے گی۔ایک ہفتے بعد صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اس وقت جو بھی حالات ہوں گے اس کے لیے موزوں فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جو تشویش بڑھانے والی بات ہے حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گھبراہٹ میں آنے اور گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ہفتہ کو دہلی میں 736 افراد کی جانچ کی گئی اور اس میں سے 186 یعنی 25 فیصد ہیں، جو بہت زیادہ ہیں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ کل جو 186 پازیٹو رپورٹ آئی ان میں کورونا وائرس کی کوئی عام علامات نظر نہیں آرہی تھی۔. ان لوگوں کو خود معلوم نہیں تھا کہ یہ کورونا وائرس لے کر گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے تمام 11 ضلع ھاٹ اسپاٹ قرار دیئے گئے ہیں۔ کجریوال نے کہا کہ نظام الدین مرکز کی بھی سب سے زیادہ مار دہلی کو جھیلنی پڑ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی ملک کی راجدھانی ہے اور یہاں کل آبادی کا محض دو فیصد ہے جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کا 12 فیصد ہے ۔ دہلی میں وائرس کے کل 1893 کیسز ملے ہی